تحريش ایک شیطانی عمل ہے جس كا معنى بهڑکانے ، ورغلانے کے ہیں۔رسول الله ﷺ نے فرمايا کہ شيطان اس سے مايوس ہوچکا ہے کہ جزيره عرب ميں نمازى اس كى عبادت كريں ليكن انكے درميان " تحريش " (لڑائی جھگڑا)سے کام لے۔ (صحیح مسلم:2812) اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو شیطان کے حملوں اور اس کی دوشمنی سے محفوظ رکھے ۔ زیر نظر کتابچہ ’’شیطان کی ریشہ دوانیاں حدیث نبوی ’’ولکن فی التحریش بینہم کے تناظر میں ‘‘ جناب فضیلۃ الشیخ مقصود الحسن فیضی﷾ کے 10؍مارچ2017ء کو ریاض میں پیش کیےگئے ایک خطاب کی تحریری صورت ہے۔ محترم جناب محمد وقاص نے اسے افادۂ عام کے لیے مرتب کیا ہے۔شیخ فیضی ﷾ نے اس ميں حديث كا مفہوم بيان كيا اور پھر شيطانى تحريش كے مختلف ميدان ذكر كيے جن ميں : دو مسلمان جماعتوں ، دو دوستوں ، مياں بيوى، دو بهائيوں، باپ اور بيٹے، امير اور مامور میں تحريش كا ذكر كيا. اس كے بعد شيطانى تحريش كى مختلف صورتوں کو ذكر كيا جن ميں : قومى يا نسلى عصبيت كا نعره لگانا ، جاہلی تہذيب پر فخر كرنا ، حسد كى آگ ، غصہ کرنا ، سردارى و منصب كا لالچ ، عجب اور خود بينى ، كبر و غرور ، تعصب ، بنيادى اور غير بنيادى باتوں میں فرق نہ کرنا ، گناہ کا ارتكاب.۔اللہ تعالیٰ شیخ مقصود الحسن فیضی اورمرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے ان کے میزان ِحسنات اضافے کا ذریعہ بنائے ۔(آمین)(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
حرف آغاز |
5 |
ولکن فی التحریش بینھم |
13 |
تحریش کا معنی |
14 |
حدیث کا مفہوم |
17 |
شیطان کی چالوں سے قرآن وحدیث میں تنبیہ |
22 |
شیطان کے خطوات(نقش قدم) |
25 |
’’تحریش ‘‘کے مجال اور میدان |
31 |
1۔دو مسلمان جماعتوں میں تحریش |
31 |
2۔دودوستوں میں تحریش |
33 |
3۔میاں بیوی می تحریش |
33 |
4۔دو بھائیوں میں تحریش |
35 |
5۔باپ اور بیٹے میں تحریش |
36 |
6۔امیر اور مامور کے درمیان تحریش |
37 |
شیطانی تحریش (بگاڑ پیداکرنے)کی مختلف شکلیں |
40 |
1۔قومی یا نسلی عصبیت کا نعرہ بلند کرنا |
40 |
2۔جاہلی تہذیب پر فخر کرنا اور اسے زندہ کرنا |
43 |
3۔حسد کی آگ لگاکر |
45 |
ہابیل وقابیل کا واقعہ |
46 |
حضرت یوسف علیہ السلام اور ان کے بھائیوں کا واقعہ |
47 |
4۔غصہ کرنا |
48 |
5۔سرداری ومنصب کا لالچ |
50 |
6۔عجب اور خودبینی |
53 |
7۔کبر وغرور |
56 |
8۔تعصب |
58 |
9۔بنیادی اور غیر بنیادی چیزوں میں فرق نہ کرنا |
59 |
10۔گناہ کا ارتکاب |
63 |
متنِ احادیث |
65 |