اللہ تعالی نے امت محمدیہ کو بے شمار فضائل ومناقب سے سرفراز فرمایا ہے اور اس پر اپنے لاتعداد انعامات فرمائے۔اللہ تعالی نے اسے امت وسط پیدا کیا ہے۔یہ امت پہلی امتوں کےلئے بطور شاہد پیش ہوگی۔سابقہ امتوں پر شرعی احکامات میں بہت سختیاں تھیں لیکن اللہ نے اس امت کے احکامات بہت آسان بنائے ہیں، مثلا: اللہ تعالی نے ساری زمین کو نماز کی جگہ اور مٹی کو طہارت -تیمم- کا ذریعہ بنا دیا ہے۔تیمم اور موزوں پر مسح کرنے کی اجازت دی گئی، سابقہ امتوں کی بنسبت اس امت کی عبادات بھی افضل ہیں ، یہ گنتی کی پانچ نمازیں پڑھتے ہیں، لیکن اجر میں پوری پچاس ہیں، نماز میں یہ صف بندی کریں تو وہ اللہ کے ہاں فرشتوں کی صف بندی کی طرح ہے ، کیونکہ وہ بھی پہلے اگلی صفوں کو پورا کرتے ہیں اور ساتھ مل کر کھڑے ہوتے ہیں فرمانِ نبوی ہے:’’ ہمیں اللہ نے تین چیزوں کی وجہ سے لوگوں پر برتری دی ہے وہ یہ کہ اللہ تعالی نے ہماری صفوں کو فرشتوں کی صفوں جیسا بنایا اور ساری کی ساری زمین کو جائے نماز قرار دے دیا، اور پانی کی عدم موجودگی میں مٹی کو ذریعہ طہارت بنادیا۔ زیر تبصرہ کتاب" امت محمدیہ کے فضائل " انڈیا کے معروف عالم دین محترم مولانا مقصود الحسن فیضی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے امت محمدیہ کے بے شمار فضائل میں سے اٹھائیس معروف فضائل کو قلمبند کر دیاہے تاکہ یہ امت اپنے مقام ومرتبے کو پہچانے اور غیروں کے ہاتھوں میں کھیلنے سے محفوظ رہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)
عناوین |
صفحہ نمبر |
مقدمہ |
7 |
پیغام بیداری |
10 |
پہلی خصوصیت افضل ترین امت |
12 |
دوسری خصوصیت فضلیت زمانہ |
14 |
تیسری خصوصیت ہفتہ وار افضل دن کی نوازش |
17 |
چوتھی خصوصیت امت کے علماء نبیوں کے وارث |
20 |
پانچویں خصوصیت دین کی آسانی |
22 |
تخفیف کی بعض شکلیں |
24 |
الف ۔ احکام میں تخفیف |
24 |
ب۔ نجاست سے طہارت |
25 |
ج۔ نکاح و طلاق میں آسانی |
26 |
د۔ توبہ میں آسانی |
27 |
ھ۔ ماہ رمضان کی راتوں میں کھانے پینے اور عورت سے مباشرت کی اجازت |
29 |
د۔ سحری کھانا |
31 |
چھٹی خصوصیت کمال دین |
32 |
ساتویں خصوصیت اس امت کی کتاب قرآن حکیم کی حفاظت |
35 |
آٹھویں خصوصیت اس امت کا اول و آخر دونوں خیرہے |
38 |
نویں خصوصیت ۔ مکمل گمراہ نہیں ہو سکتی |
40 |
دسویں خصوصیت ۔ ہر صدی میں ایک مجدد دین کا ظہور |
42 |
گیارہویں خصوصیت ۔ اجتماعی عذاب سے حفاظت |
44 |
بارہویں خصوصیت ۔ دینا کی کوئی طاقت اس امت کو صفحہ ہستی سے نہیں مٹا سکتی |
47 |
تیرہویں خصوصیت ۔ یہ امت امت مرحومہ ہے |
51 |
چودہویں خصوصیت ۔ اس امت پر ظلم کرنا اور خو ن بہانا |
56 |
پندرہویں خصوصیت ۔ عمل کم اور اجر زیادہ |
58 |
سولہویں خصوصیت ۔ اس امت کے چند خصوصی فضائل |
61 |
اہل جنت کا آداب ملاقات |
61 |
نماز میں امام کے پیچھے آمین |
61 |
قبلہ ابراہیم کی معرفت |
61 |
نماز میں صف بندی |
61 |
فرشتوں جیسی صفیں |
63 |
روئے زمین ان کے لیے مسجد اور طہارت |
64 |
سورہ بقرہ کے آخر کی آیتیں |
64 |
نماز عشاء |
65 |
مال غنیمت کی حلت |
65 |
لیلۃ القدر |
67 |
سترہویں خصوصیت ۔ امت محمد ﷺ کے شہدا کی کثرت |
68 |
اٹھارہویں خصوصیت ۔ اس امت کے بہت سے کبائر معاف ہیں |
73 |
انیسویں خصوصیت ۔ امتوں پر گواہ |
76 |
بیسویں خصوصیت ۔ نیک و بد پر گواہی |
80 |
اکیسویں خصوصیت ۔ حشر کے میدان میں سب سے پہلے اس امت کا فیصلہ ہو گا |
84 |
بائیسویں خصوصیت ۔ پل صراط پر سے سب سے پہلے گزرنا |
87 |
تیئسویں خصوصیت ۔ سب سے پہلے جنت میں داخلہ |
88 |
چوبیسویں خصوصیت ۔ اس امت کے ستر ہزار بلکہ اس سے کہیں زیادہ لوگ بغیر حساب جنت میں داخل ہوں گے |
89 |
پچیسویں خصوصیت ۔ جنت میں سب سے زیادہ تعداد اس امت کی ہو گی |
93 |
چھبیسویں خصوصیت ۔ میدان محشر میں امتیازی شان |
95 |
شفاعت |
102 |
ستائیویں خصوصیت ۔ بھول چو ک معاف |
105 |
اٹھائیسویں خصوصیت ۔ غلط خیالات معاف |
107 |
خاتمہ |
110 |
شکران نعمت |
110 |
خیر امت ہونے کے تقاضے پورے کریں |
112 |
جہاد کا فریضہ ادا کرنا |
117 |
پست ہمتی بزدلی ناامیدی اور مرعوبیت سے پرہیز |
120 |
صبر اور نیت اجر پر ثابت قدم ہیں |
125 |
ناقابل معافی گناہوں سے پرہیز |
128 |
باہمی پھوٹ اور اختلاف سے پرہیز |
130 |
سیر ت نبوی ﷺ کا مطالعہ |
133 |
غور کریں |
135 |
وقت کی نزاکت |
135 |
منافق اور بیمار دل لوگوں کی حالت |
136 |
حقیقی مسلمانوں کا موقف |
136 |