#6163

مصنف : جمال الدین زر ابوزو

مشاہدات : 3761

شیخ محمد بن عبد الوہاب کی سیرت ، دعوت اور اثرات

  • صفحات: 381
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9525 (PKR)
(منگل 01 ستمبر 2020ء) ناشر : وزارت اسلامی امور و اوقاف و دعوت و ارشاد، مملکت سعودی عرب

شیخ الاسلام ،مجدد العصر محمد بن عبد الوہاب ( 1703 - 1792 م) کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ ایک متبحر عالم دین،قرآن وحدیث اور متعدد علوم وفنون میں یگانہ روز گار تھے۔آپ نے اپنی ذہانت وفطانت اور دینی علوم پر استدراک کے باعث اپنے زمانے کے بڑے بڑے علماء دین کو متاثر کیا اور انہیں اپنا ہم خیال بنایا۔آپ نے قرآن وسنت کی توضیحات کے ساتھ ساتھ شرک وبدعات کے خلاف علمی وعملی دونوں میدانوں میں زبر دست جہاد کیا۔آپ متعدد کتب کے مصنف ہیں۔جن میں سے ایک کتاب’’کتاب التوحید‘‘ بڑی معر وف ہے۔شیخ موصوف کی  حیات وخدمات سے متعلق مختلف اہل علم نے عربی اردو زبان میں متعدد   کتب تصنیف کی ہیں ۔زیر نظر کتاب’’ شیخ  محمد بن عبد الوہاب  کی سیرت ،دعوت اور اثرات‘‘جمال الدین زرا بوزو کی عربی  کتاب  محمد بن عبد الوهاب حیاته تعالیمه وتأثيره کا اردو ترجمہ ہے ۔اردو ترجمہ کا فریضہ  اسد اللہ عثمان المدنی صاحب نے انجام دیا ہے۔ مصنف کی یہ کتاب ان کی اصل کتاب’’ امام محمد بن عبد الوہاب کی سیرت، دعوت اور اثرات‘‘ کااختصار شدہ نسخہ ہے۔اصل کتاب میں مذکور بہت ساری تفصیلات  ترک کرنےکے علاوہ طویل بحثوں کو مختصر کردیا گیا ہے اور شیخ محمد بن عبد الوہاب سےمتعلق انگریزی مواد زیر مطالعہ کتاب سے یکسر حذف کر کے تمام موضوعات کو مختصر اور جامع انداز میں پیش کرتے ہوئے شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کی سوانح حیات اور تعلیمات کو منصفانہ طور پر صحیح انداز میں مستند مصادر ومراجع سے اخذ کر کے پیش کرنے کی  کوشش کی  گئی ہے۔اللہ  تعالیٰ شیخ  محمد بن عبد الوہاب کی مرقد پر اپنی رحمت کی برکھا برسائے اور انہیں  جنت الفردوس  میں اعلی  ٰ  وارفع مقام عطا فرمائے ۔آمین (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

نبذۃ مختصرۃ عن الکتاب

5

تعارف

6

شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کاخاندان اورابتدائی زندگی

14

خارجی دشمن

67

شیخ محمدبن عبدالوہاب کی وفات

84

شیخ محمد بن عبدالوہاب کی شخصیت

88

شیخ محمد کی کوششوں کےنتائج

101

3۔شیخ کی اہم اصلاحی تعلیمات

105

شیخ کےدورمیں اسلام

105

شیخ محمد بن عبدالوہاب اورعقیدہ

119

شیخ کاطریقہ کار

119

شیخ محمد اورمسئلہ مسلمانیت

134

شیخ محمد بن عبدالوہاب اورفقہ اسلامی،اجتہاداوراندھ تقلید

141

شیخ محمد بن عبدالوہاب اوردعوت امربالمعروف ونہی عن المنکر

152

اول ترین مسائل

156

شیخ محمد اورامربالمعروف ونہی عن المنکر کاعمل انجام دینےوالے کاصفات

158

خلاصہ

166

4۔شیخ محمد کی تاثیراوراثرات ’’وہابی‘‘اور’’وہابیت‘‘کےالفاظ پرایک نوٹ

168

نجدکےباہر شیخ محمد کےاثرات

179

دعوت شیخ محمد کی تاثیر سے متعلق چند تمہیدی باتیں

179

عرب علاقے

193

صحرائے افریقہ

207

برصغیر ہندوپاک

212

جنوب مشرقی ایشیاء

219

خلاصہ

224

5۔شیخ محمد بن عبدالوہاب پرتنقید اورالزامات کاجائزہ

225

1۔یہ الزام کہ شیخ محمد نےنبوت کادعوی کیا

226

2۔یہ الزام کہ شیخ محمد نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی

231

لوگوں کودائرہ اسلام سے خارج کرنےاوران سے جنگ کرنےکامسئلہ

236

3۔یہ الزام کہ شیخ محمد نے چند غیر کفریہ باتوں کوکفرقراردیا

243

4۔یہ الزام کہ شیخ محمد نے خلافت عثمانیہ کےخلاف بغاوت کی

255

مسئلہ توسّل اورغیراللہ سے استعانت

259

انہدام مزارات اورزیارت قبورکے مسائل

273

خلاصہ

277

شیخ کی سیرت آج کی دنیا کےلئے سبق

289

نظریاتی اورعملی طورپراپنے عقیدے کی اصلاح سے آغاز کرنےکی اہمیت

294

فسق وجہالت کےانتشار کےباوجودعدم مایوسی

298

ہرایک کےلئے تعلیم کی اہمیت

303

اللہ پرکامل بھروسہ کرتے ہوئے دنیوی اسباب کو اختیار کرنا

312

دعوت کےلئے پُشت پناہی کی ضرورت

318

بنیادی عقائد پرسمجھوتاکرنےسے انکار

325

حوالہ جات

373

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 74988
  • اس ہفتے کے قارئین 108816
  • اس ماہ کے قارئین 1725543
  • کل قارئین111046981
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست