#16

مصنف : محمد بن عبد الوہاب تمیمی

مشاہدات : 24347

دین کے تین اہم اصول

  • صفحات: 35
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 700 (PKR)
(جمعرات 27 نومبر 2008ء) ناشر : وزارت اسلامی امور و اوقاف و دعوت و ارشاد، مملکت سعودی عرب

انسان كي تخليق كا مقصد الله تعالي نے اپنی عبادت رکھا ہے اس لیے انسان کو نہ تو رزق کے معاملے میں زیادہ پریشان ہونا چاہیے اور نہ ہی دنیا کے حصول کے لیے اپنے آپ کو کھپا دینا چاہیے بلکہ اللہ تعالی نے اس کے رزق کا ذمہ خود لیا ہے جبکہ انسان کو دین کے مطابق زندگی بسر کرنے کا پابند کیا ہے-اس لیے اللہ تعالی نے ہر انسان کو شعور بخشا ہے اور اس کو فطرت اسلام پر پیدا فرمایا تاکہ یہ اپنی گمراہی کو بے علمی کے عذر سے پیش نہ کر سکے-اس لیے اللہ تعالی نے ہر انسان کو مختلف طریقوں سے یہ باور کروا دیا ہے کہ کوئی خالق ومالک اور کوئی ایسی ہستی ہے جو سارا نظام چلا رہی ہے اور اس دنیا کی ہر چیز کو کنٹرول کیے ہوئے ہے-اس لیے ہر مسلمان کو جن چیزوں سے معرفت ضروری ہے مصنف نے اپنی کتاب میں ان چیزوں کو موضوع بنایا ہے اور وہ اہم چیزیں درج ذیل ہیں:1-اللہ تعالی کی معرفت اللہ تعالی نے زمین وآسمان ،سورج،چاند اور ستاروں،شجر حجر اور پہاڑوں سے اور دنیا کے نظام سے اپنی معرفت کروائی ہے اور حتی کہ فرمان باری تعالی کے مطابق خود انسان کی اپنی جا ن میں بہت ساری نشانیاں موجود ہیں- 2-دین کی معرفت دنیا میں رہتے ہوئے انسان کو زندگی گزارنے کے لیے جو راہنمائی فراہم کی جاتی ہے اس کو وحی کا نام دیا گیا ہے اور اس کے ذریعے انسان کو اللہ تعالی کی مقرر کردہ حدود وقیود کا پابند کیاجاتا ہے تاکہ اس کی زندگی میں افراط وتفرط نہ آئے اور معتدل رویے سے زندگی بسر کرے-لہذا انسان کے لیے یہ لازمی ہے کہ وہ اس وحی کو پہچانے اور اس کے مطابق زندگی بسر کرے اسی پہچان کا نام دین کی معرفت ہے- 3-نبی کریم ﷺ کی معرفت رسول اللہ ﷺ کی معرفت سے مراد یہ ہے کہ ان کو پیغمبر مان کر ان پر ایمان لایا جائے اور ان کی تعلیمات کو حرف آخر سمجھتے ہوئے اپنی زندگی کو اس کا پابند کیا جائے اور اس چیز کا عقیدہ رکھا جائے کہ آپ آخری پیغمبر ہیں اور آپ کے بعد نبوت کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے- مصنف نے ان تین باتوں کو بڑے اچھے انداز سے بیان کیا ہے جن کا سیکھنا اور علم حاصل کرنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے

عناوین

 

صفحہ نمبر

دین کے تین اہم اصول

::

 

تمهيد

::

3

دين كے تين اهم اصول

::

9

پہلا اصول:اللہ تعالی کی معرفت

::

9

اقسام عبادت

::

12

دوسرا اصول: دین اسلام کو دلائل کے ساتھ جاننا

::

16

دین کے تین درجات

::

16

پہلا درجہ: اسلام اور اس ے پانچ ارکان

::

17

دلائل ارکان اسلام

::

18

دوسرا درجہ:ایمان اور اس کے ارکان

::

21

دلائل ارکان ایمان

::

22

تیسرا درجہ:احسان

::

22

دلائل احسان

::

23

تیسرا اصول:رسول اللہ صلی علیہ وسلم کی معرفت

::

27

دین اسلام اور شریعت محمدیہ کا خلاصہ

::

31

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 39997
  • اس ہفتے کے قارئین 227073
  • اس ماہ کے قارئین 801120
  • کل قارئین110122558
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست