شہید ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں آپ 31 مئی 1945ء سیالکوٹ میں ایک دیندار گھرانے میں پیدا ہوئے ۔9 برس کی عمر میں آپ نے قرآن کریم حفظ کر لیا بعد ازاں ابتدائی دینی تعلیم ’’دارالسلام ‘‘ سے حاصل کی اس کے بعد جامعہ الاسلامیہ گوجرانوالہ جامعہ سلفیہ فیصل آباد درس نظامی کی تکمیل کی ۔ 1960ء میں دینی علوم کی تحصیل سے فراغت پائی اور پنجاب یونیورسٹی سے عربی میں ’’بی اے آنرز‘‘ کی ڈگری حاصل کی۔ پھر کراچی یونیورسٹی سے لاء کا امتحان پاس کیا۔اس کے بعد اعلیٰ دینی تعلیم کے حصول کے لیے ’’ مدینہ یونیورسٹی ‘‘ میں داخلے کی سعادت نصیب ہوئی ۔وہاں آپ نے دنیائے اسلام اور تاریخ کے نامور ،معتبر اور وقت کے ممتاز علماء کرام سے علم حاصل کیا ۔ آپ مدینہ یونیورسٹی سے اس اعزاز کے ساتھ فارغ ہوئے کہ یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم 98 ممالک کے طلباء میں اول پوزیشن پر رہے۔مدینہ یونیورسٹی سے فارغ ہونے کے بعد آپ کو یونیورسٹی میں ہی آسائشوں سے پرزندگی و اعلیٰ مرتبہ پر مشتمل منصبِ تحقیق و تدریس کی پیشکش کی گئی مگر آپ نے اپنی ذاتی زندگی پر دین ِ حق کی خدمت اور وطنِ عزیز کی اصلاح کو ترجیح دی ۔ زیر نظر کتاب ’’ علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ ایک عہد ایک تاریخ‘‘ محترم جناب عبد الرزاق عبد الغفار السلفی صاحب کی تصنیف ہے انہوں نے اس کتاب میں امت اسلامیہ کے ایک عظیم جید متبحر محقق عالم علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید کی خدمات کو جامع انداز میں اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے ۔(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
انتساب |
|
7 |
عرض ناشر |
|
9 |
مؤلف کتاب ایک نظر میں |
|
13 |
مقدمہ |
|
15 |
تشکر و امتنان |
|
25 |
تراجم احوال |
|
29 |
آشفتہ نوائی |
|
31 |
تاریخ کے جھروکوں سے |
|
34 |
نالہ دل |
|
40 |
ایک تاریخی موڑ |
|
43 |
قادیانیت استعمار کی تخلیق |
|
51 |
شیعیت ملت اسلامیہ میں ایک ناسور |
|
59 |
شہادت گہ الفت |
|
66 |
شریعت بل افسانہ یا حقیقت |
|
72 |
خطابت کا شعلہ جوالہ |
|
78 |
خطابت کے شہ پارے |
|
84 |
عظیم قلمکار |
|
109 |
کتابوں کی مقبولیت |
|
137 |
بےباک صحافی |
|
140 |
عظیم الشان لائبریری |
|
145 |
لوگوں کا اعتماد |
|
148 |
دریائے سخاوت |
|
152 |
مجسم پیکر غیرت |
|
156 |
ہمہ گیر تعلقات |
|
159 |
ایک اعزاز ایک اکرام |
|
163 |
تہمتیں |
|
166 |
میرا سفر پاکستان |
|
189 |
ایک خوشگوار شام |
|
197 |
شوخی نقش پاکی |
|
206 |
قلندروں کا طریق |
|
209 |
مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی نشاۃ ثانیہ |
|
217 |
مشاہیر کی نظر میں |
|
223 |
اظہار حقیقت |
|
240 |
مصادر |
|
243 |