#2993

مصنف : عادل سہیل ظفر

مشاہدات : 6572

رسول اللہ ﷺ پر صلاۃ و سلام معنی و مفہوم، صحیح اور ضعیف فضائل، عقائد، اعمال اور مسائل

  • صفحات: 28
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 980 (PKR)
(ہفتہ 31 دسمبر 2016ء) ناشر : نا معلوم

نبی کریم ﷺ پر درود وسلام بھیجنا ایک مقبول ترین عمل ہے۔ یہ سنت الٰہیہ ہے، اس نسبت سے یہ جہاں شان مصطفوی ﷺ کے بے مثل ہونے کی دلیل ہے، وہاں اس عمل خاص کی فضیلت بھی حسین پیرائے میں اجاگر ہوتی ہے کہ یہ وہ مقدس عمل ہے جو ہمیشہ کے لئے لازوال، لافانی اور تغیر کے اثرات سے محفوظ ہے۔کیونکہ نہ خدا کی ذات کے لئے فنا ہے نہ آپﷺ پر درود و سلام کی انتہا۔ اللہ تعالی نہ صرف خود اپنے حبیب مکرم ﷺ پردرود و سلام بھیجتا ہے بلکہ اس نے فرشتوں اور اہل ایمان کو بھی پابند فرما دیا ہے کہ سب میرے محبوب پر درود و سلام بھیجیں۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: "بیشک اللہ اور ا س کے فرشتے نبی کریم ﷺ پر درود بھیجتے رہتے ہیں،اے ایمان والو! تم (بھی) ان پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو۔اسی طرح مستند احادیث سے درود و سلام کے فضائل ثابت ہیں۔ لیکن درود وہ پڑھنا چاہئے جو خود نبی کریم ﷺ نے سکھلایا ہے۔آج کل لوگوں نے بے شمار نام نہاد درود بنا لئے ہیں ، جن کا شریعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ زیر تبصرہ کتابچہ " رسول اللہ ﷺ پر صلاۃ وسلام ، معنی ومفہوم، صحیح اور ضعیف فضائل، عقائد، اعمال اور مسائل" محترم عادل سہیل ظفر صاحب کی کاوش ہے، جس میں انہوں نے صلاۃ وسلام کے معنی ومفہوم اور اس کے بارے میں صحیح اور ضعیف فضائل، عقائد اور اعمال کو ایک جگہ فرما دیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

رسول اللہ ﷺ پر صلاۃ و سلام والی آیت مبارکہ کا درست مفہوم

2

لفظ صلوۃ یا صلاۃ کے لغوی معانی اور مفاہیم

3

رسول اللہ ﷺ پر صلاۃ و سلام کہنے، بھیجنے کے فوائد، اور آپؐ کا ذکر ہونے پر صلاۃ والسلام نہ کہنے کے نقصانات، صحیح ثابت شدہ احادیث شریفہ کے مطابق

4

رسول اللہ ﷺ پر صلاۃ و سلام کرنے کا نبوی طریقہ

7

رسول اللہﷺ پر صلاۃ کرنے کے سنت شریفہ سے ثابت شدہ مختلف الفاظ

14

رسول اللہﷺ پر صلاۃ و سلام کہیں سے بھی کیجیے، آپؐ تک پہنچ جاتا ہےوہ ﷺ خود نہیں سنتے

15

رسول اللہﷺ کے علاوہ کسی اور پر صلاۃ کرنے کا بیان

16

صلاۃ والسلام کے بارے میں چند ضعیف روایات

17

لفظ صلاۃ یا صلاۃ کے لغوی معانی اور مفاہیم

22

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 95640
  • اس ہفتے کے قارئین 308395
  • اس ماہ کے قارئین 95640
  • کل قارئین113987640
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست