#1815

مصنف : اسماعیل بن اسحاق القاضی

مشاہدات : 15467

فضائل درود و سلام

  • صفحات: 168
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4200 (PKR)
(ہفتہ 19 جولائی 2014ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

نبی کریم ﷺپر درود پڑھنا آپ ﷺ سے محبت کا اظہار اور ایمان کی نشانی ہے۔درود پڑھنے کے متعدد فضائل صحیح احادیث سے ثابت ہیں۔سیدنا ابو ہریرہ ﷜فرماتے ہیں کہ ﷺنے فرمایا :’’ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔‘‘ ( مسلم : ۴۰۸)ایک دوسری روایت میں نبی کریم ﷺنے فرمایا:’’ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے ، اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کے دس درجات بلند کردیتا ہے۔‘‘ (صحیح الجامع : ۶۳۵۹)سیدنا ابی بن کعب﷜فرماتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم ﷺسے کہا:’’اے اللہ کے رسول ﷺ! میں آپ پر زیادہ درود پڑھتا ہوں ،تو آپ کا کیا خیال ہے کہ میں آپ پر کتنا درود پڑھوں ؟ آپ ﷺنے فرمایا :جتنا چاہو۔ میں نے کہا : چوتھا حصہ؟ آپ ﷺنے فرمایا :جتنا چاہواور اگر اس سے زیادہ پڑھو گے تو وہ تمہارے لئے بہتر ہے۔ میں نے کہا : آدھا حصہ ؟ آپ ﷺنے فرمایا:جتنا چاہو اور اگر اس سے زیادہ پڑھو گے تو وہ تمہارے لئے بہتر ہے۔ میں نے کہا : دو تہائی ؟ آپ ﷺنے فرمایا : چاہو اور اگر اس سے زیادہ پڑھو گے تو وہ تمہارے لئے بہتر ہے۔میں نے کہا : میں آپ پر درود ہی پڑھتا رہوں تو ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : تب تمھیں تمھاری پریشانی سے بچا لیا جائے گا اور تمھارے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔ایک روایت ہے میں ہے: تب تمھیں اللہ تعالیٰ دنیا وآخرت کی پریشانیوں سے بچا لے گا۔‘‘ (ترمذی : ۲۴۵۷ ، وصححہ الالبانی)لیکن درود وہ قابل قبول ہے جو نبی کریم ﷺ سے ثابت ہو اور آپ ﷺ نے وہ صحابہ کرام ﷢کو سکھلایا ہو۔درود لکھی ،درود تنجینا،درود ہزاری اور درود تاج جیسےآج کل کے من گھڑت درودوں کی اللہ تعالی ہاں کوئی حیثیت نہیں ہے ،کیونکہ یہ اس کے حبیب سے ثابت نہیں ہیں۔زیر تبصرہ کتاب"فضائل درود وسلام"امام اسماعیل بن اسحاق القاضی﷫ کی کتاب "فضل الصلاۃ علی النبی ﷺ" کا اردوترجمہ ہے۔اردو ترجمہ وتحقیق کی سعادت جماعت اہل حدیث کے معروف عالم ومحقق مولانا زبیر علی زئی ﷫نے حاصل کی ہے۔مولف ﷫نے اس کتاب میں درود کے حوالے سے تمام ذیلی مباحث کا تفصیلی احاطہ کیا ہے،اور درود وسلام کی صحیح روایات،درود وسلام کی ضعیف روایات،اور درودوسلام کے بعض مسائل وغیرہ جیسی مباحث کو بیان کیا ہے۔اللہ تعالی مولف اور مترجم دونوں کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

حرف اول

6

رحمۃ اللعالمین پر درود سلام

7

درود سلام کی صحیح روایات

9

درود و سلام کی ضعیف روایات

15

درود و سلام کے بعض مسائل

24

سیرت رحمۃ اللعالمینﷺ کے چند پہلو

30

امام اسماعیل بن اسحاق القاضی اور کتاب کی سند کی تحقیق

33

فضل الصلوۃ علی النبیﷺ [آغاز اصل کتاب]

37

نبیﷺ پر ایک دفعہ درود پڑھنے کی فضیلت

39

دعا میں درود

53

نبیﷺ پر درود نہ پڑھنے والے کے لیے وعید

56

نبیﷺ تک فرشتوں کا درود پہنچانا

62

جمعہ کے دن کثرت سے درود پڑھنا

65

انبیاء ؑ کا جسم اقدس اور زمین

67

درود پہنچانے کے لیے فرشتے کا تقرر

67

کیا نبیﷺ پر امت کے اعمال پیش ہوتے ہیں؟

68

جمعہ کا دن اور درود

70،82

بخیل کون؟

74

جو درود پڑھنا بھولا وہ جنت کا راستہ بھول گیا

83

تمام انبیا ؑ پر درود پڑھنا

86

درود حصول پاکیزگی کا ذریعہ ہے

87

نبیﷺ کے لیے ’’مقام وسیلہ‘‘ مانگنے کی فضیلت

89

موجب حسرت مجالس

95

درود کے الفاظ

98

درود کے بغیر دعا معلق رہتی ہے

118

درود صرف انبیاء کے لیے ہے

118

غیر نبی پر ’’صلی اللہ‘‘ کا استعمال اور اس کا مفہوم

120

تلبیہ (لبیک) کے بعد درود پڑھنا

122

مساجد کے پاس سے گزرتے وقت درود پڑھنا

123

صفا اور مروہ پر درود

124

مسجد میں داخل ہوتے وقت درود

125

تکبیرات عید اور درود

130

نماز جنازہ میں درود

132

اللہ کی طرف ’’صلوٰۃ‘‘ کی نسبت اور اس کا مفہوم

137

نبیﷺ کی قبر پر درود

139

نبیﷺ کی قبر فرشتوں کا درود پڑھنا

142

آیت: ﴿ورفعنا لک زکرک﴾ کا مفہوم

144

خطبہ وعظ اور درود ہے

146

نماز میں دعا اور درود

147

قنوت میں درود

148

اصل کتاب کااختتام

149

محدثین کرام نے ضعیف روایات کیوں بیان کیں؟

150

اطراف الاحادیث والآیات

151

فہرس الرواۃ

156

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52463
  • اس ہفتے کے قارئین 86291
  • اس ماہ کے قارئین 1703018
  • کل قارئین111024456
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست