#5487

مصنف : عبدالکریم ثمر

مشاہدات : 4352

رسول کائنات سید دارین حضرت محمد مصطفیٰ

  • صفحات: 178
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4450 (PKR)
(جمعہ 07 ستمبر 2018ء) ناشر : جمہوری پبلیکیشنز لاہور

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پوراسامان رکھتی ہے ۔ انسان کے لکھنے پڑھنے کی ابتدا سے اب تک کوئی انسان ایسا نہیں گزرا جس کے سوانح وسیرت سے متعلق دنیا کی مختلف زبانوں میں جس قدر محمد رسول اللہ ﷺ سے لکھا جاچکا ہے اور لکھا جارہا ہے ۔اردو زبان بھی اس معاملے میں کسی بھی زبان سے پیچھے نہیں رہی اس میں حضورﷺ سے متعلق بہت کچھ لکھا گیا اور ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے ۔حضور اکرم ﷺ کی ذات اقدس پر ابن اسحاق اورابن ہشام سے لے کر گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد بھی کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔یہ سب اس بات کا بیّن ثبوت ہے کا انسانوں میں سے ایک انسان ایسا بھی تھا اور ہے کہ جس کی ذات کامل واکمل پر جس قدر بھی لکھا جائے کم ہے اور انسانیت اس کی صفات ِ عالیہ پر جس قدر بھی فخر کرے کم ہے ۔
زیر تبصرہ کتاب ’’ رسول کائنات سید دارین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ‘‘تحریک پاکستان کےسرگرم رکن جناب عبد لکریم ثمر کی پنجابی زبان میں لکھی سیرت نبوی ’’سچی سرکارﷺ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے یہ اردو ترجمہ بھی مصنف نے خود ہی کیا تھا ۔اس کتاب میں نبی آخر الزماں ﷺ کی ولادت ، خاندان ، اہم تاریخی واقعات ، دین کی تبلیغ ، غزوات ، عہد نبوی کی تعمیرات الغرض دور نبوت کے تمام اہم امور اور پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ مصنف کتاب عبد الکریم ثمر بنیادی طور پر شاعر تھے ۔ان کی شاعری حب الوطنی اوراسلامی جذبے سے سرشار تھی۔ مصنف کو اس کتاب کی تالیف پر کتب سیرت النبی کے قومی مقابلہ برائے1404ھ میں خصوصی انعام سے بھی نوازا گیا ہے۔(م۔ا)

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 102287
  • اس ہفتے کے قارئین 315042
  • اس ماہ کے قارئین 102287
  • کل قارئین113994287
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست