#6502

مصنف : راجہ عدیل خالق دعورہ

مشاہدات : 6154

قرآن سیرت آسان چارٹ

  • صفحات: 1
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 40 (PKR)
(منگل 05 اکتوبر 2021ء) ناشر : نا معلوم

قرآن کریم کلام الٰہی ہے ، جوکہ  ازل سے لوح محفوظ میں موجود ہےلوحِ محفوظ سے اس کا نزول دو مرتبہ ہوا ہے ، ایک مرتبہ یہ پورے کا پورا آسمان دنیا (البیت  المعمو ر )میں  نازل کر دیا گیا تھا، البیت المعمور آسمان پر فرشتوں کی عبادت گاہ ہے ، دوسری مرتبہ نبی کریم ﷺ پر تھوڑا تھوڑا کر کےحسبِ ضرورت نازل کیا جاتا رہا ، یہاں تک کہ 23؍ سال میں اس کی تکمیل ہوئی ۔ زیر نظر چارٹ بعنوان’’قرآن سیرت آسان چارٹ‘‘  عدیل خالق دعورہ کا مرتب شد ہے  فاضل مرتب  نے اس  چارٹ   کو خلیل الرحمٰن چشتی  صاحب  کی معروف کتاب ’’ قرآنی سورتوں کا نظم جلی ‘‘ اورسیرت النبیﷺ پر عالمی ایوارڈ یافتہ کتاب ’’ الرحیق المختوم‘‘ سے استفادہ کر کے  بڑی محنت سے پریزنٹیشن کے انداز  میں مرتب   کرکے اس چارٹ میں  پورے دورے نبوت کا خاکہ کھینچ دیا  ہے اور سیرت النبی ﷺ کو تین ادوار اور تین مراحل میں تقسیم کیا ہے ۔ پہلا دور خفیہ تبلیغ کے تین سال، دوسرا دور وفد قریش کی ابوطالب سے ملاقات سے دعوت طائف تک کے پانچ سال اور تیسرا دور بیرون مکہ دعوت اسلام پر مشتمل ہے جس  میں ہجرت مدینہ تک کے حالات کا  احاطہ کیا گیا ہے۔ان تینوں ادوار میں اس با  ت کی بھی وضاحت کی ہے کہ پہلے دور میں 13سورتیں  ، دوسرے دور میں 42سورتیں جبکہ تیسرے دو ر میں 22 سورتیں نازل ہوئیں۔اور ہجرت کےبعد کے دور نبوت کو تین مراحل میں تقسیم کیا ہے  ۔پہلے مرحلےمیں صلح حدیبیہ تک کے حالات، دوسرے مرحلے میں  کفار مکہ سے صلح اور بادشاہوں کو دعوت اسلام جبکہ تیسرے مرحلے میں فتح مکہ سے لے کر وصال نبوی ﷺ تک  کے حالات کا احاطہ کیاگیا ہے۔اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کیاگیا ہے کہ پہلے مرحلے میں 14سورتیں ،دوسرے مرحلے میں 45سورتیں جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں 6سورتیں نازل ہوئیں۔ چارٹ کے دورسرے حصے میں سورتوں کے ناموں اور بنیادی مضامین  کی بھی نشاندہی کی گئی ہے ۔یہ چارٹ طالبانِ علوم نبوت کے لیے  بیش قیمت تحفہ ہے۔اللہ تعالی ٰمرتب کی اس عمدہ کاوش کو قبول فرمائے ۔(م۔ا)

فہرست موجود نہیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 57243
  • اس ہفتے کے قارئین 586385
  • اس ماہ کے قارئین 373630
  • کل قارئین114265630
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست