#4892.02

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 4418

مجلہ نقوش رسول ﷺ نمبر جلد۔3

  • صفحات: 771
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 19275 (PKR)
(اتوار 12 نومبر 2017ء) ناشر : ادارہ فروغ اردو، لاہور

سیرتِ رسولﷺ پر منثور اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا لا متناہی سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، بلکہ فرمان الٰہی کے مطابق ہر آنے والے دور میں آپ کا ذکر خیر بڑھتا جائے گا۔دنیا میں ہزار وں سماجی مصلحین ،فلاسفہ و حکماء ،مدبرین و سیاست داں، مقنّنین ومنتظمینِ سلطنت، انسانوں کا بھلا چاہنے والے اور ان کی فلاح و بہبود کے کام کرنے والے آئے، لیکن انسانی سماج پر جتنے ہمہ گیر اثرات خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی ذاتِ گرامی کے مرتب ہوئے، اتنی اثر آفرینی کسی اور کے حصے میں نہیں آئی۔۔ رسول اللہﷺ کی شخصیت اور پیغام کے بارے میں ہر زمانے میں اور دنیا کے ہر خطے میں بے شمار کتابیں لکھی جا چکی ہیں اور یہ سلسلہ جاری وساری ہے اور قیامت تک رہے گا۔ ان شاء اللہ۔ زیرِ تبصرہ’’ نقوش رسول نمبر‘‘کو مصنف نے سیرت کے موضوع پر لکھے گئے جتنے اچھے اچھے مقالات تھے سب کو اس نمبر کی زینت بنایا ہے اور جن موضوعات پر کام کا مواد نہ تھا اُن موضوعات پر نئے سرے سے کام کروایا۔ اور سیرت کی دوسری کتابوں کی نسبت اس میں بہت تفصیل کے ساتھ لکھا گیا ہے. جہاں دوسری کتابوں میں ہر موضوع پر دو یا ایک صفحے ملیں گے تو اس میں آپ کو اُ س موضوع پر بیسیوں صفحات ملیں گے اور اس میں تکنیک اور مصادر پر آٹھ سو سولہ کے قریب صفحات پیش کیے گئے ہیں جو کہ اس سے پہلے ایسا کام نہیں ہوا۔اس نمبر میں سیرت کی جامعیت اور سیرت نگاری کے اصول اور سیرت کا مکمل مواد کہاں کہاں سے ملے گا کو بڑے احسن اور سلیس زبان میں پیش کیا گیا ہے۔ سیرت کا اولین دور اور اولین کتب کی فہرست اور تفصیل بھی دی گئی ہے۔مصنف نے اس رسالے کو ’’نقوش رسول نمبر‘‘ کے نام سے تصنیف کیا ہے۔ جو کہ سیرت پر بہت عمدہ مواد کا حامل ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مصنف  کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے۔ (آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

طلوع

5

عالم بشریت ،اسلام سےپہلے

 

انسانیت اسلام سےپہلے

7

دینائے قبل ازاسلام پر ایک نظر

21

اسلام سے پہلے عرب تصورات

41

عہد جاہلیت میں عربوں کےمعقدات

56

تجارت العرب قبل اسلام

66

اسلامی انقلاب کااثرجاہلی معاشرےپر

86

بعثت محمدیﷺ سےپہلے

93

ابتدائے اسلام مین اخلاقی فکر کاارتقا

128

اسلام میں اخلاقی فکر کی ابتدا

153

رحمۃ للعالمین ﷺبہ حیثیت انسان کامل

 

اسم پاک محمدﷺ

167

رحمۃ للعالمین ﷺ

176

لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ

172

ذکراالحبیب

182

نبی رحمت ﷺ

191

محمدرسول اللہ ﷺ

191

رحمۃ للعالمین بحیثیت انسان کامل

218

محمد عبدہ ورسولہ

224

انسان کاملﷺ

238

پیغمبرﷺ اسلام

247

سیرت نبویﷺ کی روشنی میں

261

رسول اللہﷺکےاسوہ حسنہ کےسترہ نکات

270

اصلاح معاشرہ

 

کارنامہ سیرت بےرحم تاریخ کی کسوٹی پر

289

پیغام محمدﷺ

306

نبی اکرم ﷺ ہمارے تعلق کی بنیادیں

338

سیرت نبوی کاپیغام عہد حاضرکےنام

36

نبوت کاعطیہ

375

نبی کریمﷺ اپنےگھرمیں

385

نبی کریم ﷺ بحیثیت داعی الی الحق

396

عطیات محمدیﷺ

402

سرورکونین اوراسماجی انصاف

405

نبی کریم ﷺ اوراصلاح معاشرہ

409

حضوراکرمﷺاورتبلیغ

414

رسول اللہﷺ اورطرز معاشرت

418

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3457
  • اس ہفتے کے قارئین 319846
  • اس ماہ کے قارئین 107091
  • کل قارئین113999091
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست