حوثی ایک جنگجو گروہ ہے جس کا تعلق یمن کی اقلیت زیدی شیعہ فرقے سے ہے۔یہ گروہ 1990 کی دہائی میں تشکیل پایا تھا اور اس کا مقصد اس وقت کے صدر علی عبدللہ صالح کی کرپشن کا مقابلہ کرنا تھا۔حوثیوں نے اپنا نام اس تحریک کے بانی ’حسین الحوثی‘ کے نام سے لیا ہے۔ حوثی اپنے آپ کو ’انصار اللہ‘ بھی کہتے ہیں۔سنہ 2003 میں عراق پر امریکی حملے کے بعد حوثیوں نے ’اللہ اکبر، مرگ بر امریکہ، مرگ بر اسرائیل، یہودیوں پر لعنت، اسلام کی فتح‘ کا نعرہ لگانا شروع کیا۔حوثیوں نے سنہ 2015 کی ابتدا میں یمن کے شمالی صوبے صعدہ اور اس کے بعد یمنی دار الحکومت صنعا پر بھی قبصہ کر لیا جس کے بعد صدر ہادی ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے۔یمن کے پڑوسی ملک سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حمایت کے ساتھ عسکری مداخلت کرتے ہوئے حوثیوں کو پسپا کر کے صدر ہادی کو دوبارہ طاقت میں لانے کی کوشش کی۔ زیر نظر کتاب ’’رافضی تنظیم حوثی‘‘ شیخ علی الصادق کی عربی کتاب ماذا تعرف عن الحوثيين؟! کا اردو ترجمہ ہے۔اس کتاب میں حوثیوں کے حقائق ،عقائد و اہداف ، تعارف ، نشوونما اور ان کے خطرناک عزائم کو واضح کیا گیا ہے۔(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
تمہید |
|
2 |
حوثیوں کے عقائد و اہداف |
|
6 |
حوثی تعارف اور نشوونما |
|
7 |
بدر الدین حوثی کون ہے |
|
11 |
حسین الحوثی کون ہے |
|
20 |
حوثیوں کے عقائد |
|
24 |
حوثی تنظیم اوربیرونی روابط |
|
59 |
کیا حوثی تحریک اور لبنانی حزب اللہ کے درمیان کوئی تعلق ہے |
|
72 |
یمنی جنگ سے متعلق نئی خبریں |
|
79 |
حوثیوں کے حالیہ فساد کے پیچھے کون ہے |
|
89 |
حوثیوں کی شکست کے بعد کیا ہو گا |
|
97 |
خاتمہ |
|
113 |
فہرست موضوعات |
|
115 |