#5626

مصنف : جاوید اقبال سیالکوٹی

مشاہدات : 5043

مسلمان کون

  • صفحات: 74
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1850 (PKR)
(بدھ 14 نومبر 2018ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

اسلام اللہ کےآخری نبی سیدنا محمد مصطفی ﷺ کی طرف اللہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا دین یعنی نظامِ زندگی ہے جس کا آئین قرآن حکیم ہے، اُس پر مکمل ایمان اور اس کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہوئے اس کے مطابق زندگی بسر کرنے والا مسلمان ہے۔  اسلام مسلمانوں کاایسا نظامِ زندگی ہے جس میں اللہ کی توحید کا اقرار کرتے ہوئے اس کی حاکمیت اعلیٰ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا اور حضرت محمد مصطفی ﷺ کو آخری نبی ماننا ہے۔ اِسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم ہے، اِس بات کی گواہی دینا کہ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمدﷺاﷲ کے رسول ہیں، نماز قائم کرنا، زکوٰۃ دینا، رمضان مبارک کے روزے رکھنا اور بیت اﷲ کا حج کرنا جو اس کی طاقت رَکھتا ہو۔‘‘ اِن پانچ اَرکان کو ایک مومن کی شخصیت سنوارنے اور اس کا مثالی کردار بنانے میں بہت بڑا دخل ہے۔اسلام کے ان پانچوں ارکان پر صحیح عمل پیرا ہونے والا ہی سچا مسلمان ہے ۔ اور جو شخص  اسلام کے ان  ارکان خمسہ یا ان میں سے کسی ایک کا اعتقاداً یا عملاً انکار کرتا ہے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب" مسلمان کون"محترم جاوید اقبال سیالکوٹی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے ارکانِ اسلام کی روشنی میں مسلمان کا جائزہ لیا ہے کہ کون مسلمان ہے اور کو ن مسلمان نہیں ہے۔اور کتاب وسنت کے صریح نصوص ودلائل ،  اقوال صحابہ ، ائمہ  تابعین عظام اور ان کےبعد سےلے کر  عصر حاضر کے ائمہ کرام  وعلمائے عظام  سےثابت کیا ہےکہ اسلام کے ارکانِ خمسہ میں کسی ایک رکن کا  اعتقادی  یا عملی تارک ہر دو صورتوں میں اسلام سے خارج ہے ۔بنیادی ارکان اسلام کی اہمیت وفرضیت سے کما حقہ  معرفت کےلیے   یہ کتاب بیش قیمت  تحفہ ہے ۔یہ کتاب پہلے’’  من المسلم  ؍مسلم کون؟ ‘‘ نام سے شائع  ہوئی  تھی  بعدازاں    صاحب کتاب  نےاس کتاب میں کچھ اضافہ جات کیے ہیں اور اب اسے  ’’مسلمان کون‘‘ کے نام سے پرنٹ کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی  تدریسی ،تصنیفی وتحقیقی خدمات کو شرفِ قبولیت سے نوازے  اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے ۔آمین(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

6

تقدیم

9

توحید

 

شرک کی تعریف

14

شرک کی اقسام

14

رکوع اورسجدہ صرف اللہ تعالیٰ ہی کےلیے مخصوص ہے

16

مدد صرف اللہ تعالیٰ سے مانگی جائے

17

پکارکامستحق صرف اللہ تعالیٰ ہے

18

نذر ونیاز صرف اللہ کےلیے

18

قربانی صرف اللہ کےنام کی دینی چاہیے

18

اطاعت صرف اللہ تعالیٰ اوررسول اللہﷺ کی ہے

19

شرک فی الصفات

19

عالم الغیب صرف اللہ ہے

19

حاضر وناظرکاعقیدہ

20

نفع اورنقصان کامالک صرف اللہ ہے

21

مشکل کشاصرف اللہ ہی ہے

22

تمام کام  صرف اللہ کی مشیت سےہی ہوتےہیں

22

اولاد نیے یانہدینے کااختیار صرف اللہ کےپاس ہے

23

مختار کل صرف اللہ ہی ہے

23

شرک تمام نیک اعمال کو برباد کردیتاہے

23

شرک معاف نہیں ہوگا

24

شرک سب سے بڑا گناہ ہے

24

شرک ہلاک کردینے والاگناہ ہے

25

مشرک ابدی جہنمی ہے

25

نماز

 

نماز کی فرضیت

27

نماز کاچھوڑناکفر وشرک ہے

28

ایک نماز کےچھوڑنےسےدیگر تمام اعمال کاضائع ہونا

34

بے نمازکانماز جنازہ پڑھناجائز نہیں

35

بےنماز کوزکوۃ دیناجائز نہیں

35

بےنماز نمازکاوارث نہیں اورنمازی بےنماز کاوارث نہیں

35

بےنماز کانکاح توحید پرست مسلمان عورت سے جائز نہیں

35

بےنماز واجب القتل ہے

36

بےنماز کاانجام

39

تمام صحابہ کرام﷢ کےنزدیک بےنماز کافر ہے

42

بےنماز کےمتعلق صحابہ کرام،ائمہ دین اورعلمائے کرام کےفتاوی جات

42

زکوۃ

 

زکوۃ کی فرضیت

53

زکوۃ نہ دینے والاکافر ہے

54

مانع زکوۃ واجب القتل ہے

56

زکوۃ ادانہ کرنےوالا لعنتی ہے

58

زکوۃادانہ کرنےسے قحط سالی میں مبتلا ہونا

58

زکوۃ ادانہ کرنےوالا جہنمی ہے

58

زکوۃ نہ دینےواالےکامال قیامت کےدن گنجے سانپ کی شکل اختیار کرکےاس کو کاٹے گا

58

زکوۃ نہ دینے والے کےلیے دردناک عذاب

60

حج

 

حج کی فرضیت

66

عمرہ کی فرضیت

66

استطاعت رکھنےکےباوجود حج نہ کرنےوالا کافر ہے

66

استطاعت میسر آنے کےبعد حج کرنےمیں تاخیر کرنی چاہیے یافی الفوز حج کرناچایہے

68

روزہ

 

روزہ کی فرضیت

70

روزہ نہ رکھنےوالاکافر ہے اس کاخون بہانا حلال ہے

70

رمضان المبارک کےروزہ رنہ رکھنے والے کےلیے دردناک عذاب

71

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 72599
  • اس ہفتے کے قارئین 106427
  • اس ماہ کے قارئین 1723154
  • کل قارئین111044592
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست