#2589

مصنف : جاوید اقبال سیالکوٹی

مشاہدات : 6553

احکام الصلوۃ

  • صفحات: 157
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3925 (PKR)
(اتوار 31 مئی 2015ء) ناشر : الکریم پرنٹرز سیالکوٹ

نماز  انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل  ہے ۔ کلمہ توحید کے  اقرار کےبعد  سب سے پہلے  جو فریضہ  انسان  پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی  ہے ۔ بے نماز ی کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن  اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال  ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے  نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔  قرآن  وحدیث میں  نماز کو بر وقت  اور باجماعت  اداکرنے  کی  بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے  ۔نماز کی ادائیگی  اور  اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر  اہم ہے   کہ  سفر وحضر  اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی  نماز ادا کرنا ضروری  ہے ۔نماز کی اہمیت  وفضیلت کے  متعلق بے شمار  احادیث ذخیرۂ  حدیث میں موجود  ہیں او ر  بیسیوں اہل  علم نے  مختلف  انداز میں اس  موضوع پر  کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے  ازحد ضروری ہے  کیونکہ اللہ عزوجل کے  ہاں وہی نماز قابل قبول  ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق  ادا کی جائے گی ۔او ر  ہمارے لیے  نبی اکرم ﷺکی  ذات گرامی  ہی اسوۂ حسنہ   ہے ۔انہیں کے طریقے  کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو  اللہ  کے ہاں مقبول   ہے  ۔ اسی لیے آپ ﷺ نے  فرمایا  صلو كما رأيتموني اصلي  لہذا   ہر مسلمان کےلیے  رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری  ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’  احکام الصلاۃ ‘‘ ابو عبد لرحمن جاوید اقبال سیالکوٹی ﷾ کے   نماز کے موضوع پر  ان کے  خطباتِ جمعہ کی  کتابی  صورت ہے جسے  انہو ں نے  ساتھیوں کے اصرار پر مرتب کر کے  شائع کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش  کو قبول فرمائے (آمین) (م۔ا )
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

سبب تصنیف

 

7

قبلہ رخ سیدھا کھڑا ہونا

 

9

تکبیر تحریمہ

 

10

رفع الیدین

 

11

بغلوں میں بت چھپانے والا واقعہ

 

13

رفع الیدین پر صحابہ ؓ کا اجماع

 

14

تارکین رفع الیدین کے دلائل اور ان کے جوابات

 

15

تکبیر رفع الیدین کرنے سے پہلے یا بعد میں

 

27

ہاتھ اٹھاتے وقت انگلیوں کی کیفیت

 

28

ہاتھوں کو کہاں تک اٹھایا جائے

 

29

ہاتھ باندھنے کی کیفیت

 

29

ہاتھ سینے پر باندھنا

 

32

دعائے استفتاح

 

33

تعوذ

 

35

تسمیہ

 

36

سورۃ فاتحہ

 

37

آمین کا مسئلہ

 

47

نماز کی مسنون قرات

 

50

جہری نمازوں میں قرآنی آیات کا جواب دینا

 

54

رکوع و سجود کا بیان

 

57

رکوع کا طریقہ

 

60

رکوع کی دعائیں

 

63

رکوع اور سجود میں قرآں پڑھنا منع ہے

 

65

قومے کا بیان

 

65

رکوع سے سیدھے کھڑے ہوتے ہوئے یہ کلمات پڑھیں

 

66

رکوع سے امام کے سر اٹھانے سے پہلے سر نہ اٹھائیں

 

71

رکوع کے بعد اطمینان سے کھڑا ہونا

 

72

سجدہ

 

74

سجدے کی دعائیں

 

82

دو سجدوں کے درمیان جلسہ

 

85

دو سجدوں کے درمیان دعاء

 

89

جلسہ استراحت

 

90

دوسری رکعت

 

92

دوسری ، تیسری اور چوتھی رکعت میں تعوذ

 

92

پہلے تشہد میں بیٹھنے کا طریقہ

 

93

آخری تشہد میں بیٹھنے کا طریقہ

 

94

انگلی اٹھانے کی کیفیت

 

97

کلمات تشہد

 

102

پہلے اور دوسرے تشہد میں درود پڑھنا فرض ہے

 

103

درود شریف

 

107

دونوں تشہد میں دعاء کا پڑھنا

 

108

سلام پھیرنے سے پہلے دعاؤں کے الفاظ

 

110

پہلے اور آخری تشہد میں فرق

 

111

سلام

 

113

سلام کے بعد مسنون اذکار

 

116

نمازوں کی رکعات

 

120

نماز فجر

 

120

فجر کی سنت پڑھ کر دائیں پہلو پر لیٹنا سنت ہے

 

121

فجر کی جماعت کے دوران سنتیں پڑھنا

 

122

نماز ظہر

 

125

نماز عصر

 

127

نماز مغرب

 

127

نماز عشاء

 

128

وتروں کی تعداد

 

131

تین وتر ادا کرنے کا طریقہ

 

132

نماز مغرب کی طرح تین وتر پڑھنا

 

134

پانچ وتر پڑھنے کا طریقہ

 

135

سات وتر ادا کرنے کا طریقہ

 

135

نو وتر پڑھنے کا طریقہ

 

136

وتر میں دعائے قنوت

 

137

دعائے قنوت رکوع سے پہلے یا رکوع کے بعد

 

138

قنوت وتروں میں ہاتھوں کو اٹھانا

 

139

رات اور دن کی نماز دو دو رکعتیں

 

140

فرض نمازوں کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعاء کا حکم

 

141

فرض نمازوں کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعاء کرنے والوں کے دلائل اور ان کا رد

 

142

فضائل اعمال میں ضعیف روایت کے قبول ہونے کا مسئلہ

 

149

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 59642
  • اس ہفتے کے قارئین 93470
  • اس ماہ کے قارئین 1710197
  • کل قارئین111031635
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست