معجزہ مصطٰفی ﷺ

  • صفحات: 304
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7600 (PKR)
(پیر 17 فروری 2020ء) ناشر : بک کارنر شو روم جہلم

قرآن مجید  واحد ایسی کتاب کے  جو پوری انسانیت  کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے  اللہ تعالیٰ نے اس کتاب ِہدایت میں  انسان کو پیش   آنے والےتما م مسائل کو   تفصیل سے  بیان کردیا ہے  جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ   و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت   پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی  زندگی کا انحصار  اس مقدس  کتاب سے  وابستگی پر ہے  اور یہ اس وقت  تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ  جائے۔قرآن واحادیث میں  قرآن   اور حاملین ِقرآن  کے   بہت فضائل بیان کے گئے ہیں ۔نبی کریم  ﷺ نے اپنی زبانِ رسالت سے  ارشاد فرمایا: «خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنَ وَعَلَّمَهُ» صحیح بخاری:5027) اور ایک حدیث مبارکہ میں   قوموں کی  ترقی اور تنزلی کو بھی قرآن مجید پر عمل کرنے کےساتھ  مشروط کیا ہے ۔ارشاد نبو ی ہے : «إِنَّ اللهَ يَرْفَعُ بِهَذَا الْكِتَابِ أَقْوَامًا، وَيَضَعُ بِهِ آخَرِينَ»صحیح مسلم :817)تاریخ  گواہ کہ جب تک  مسلمانوں نے  قرآن وحدیث کو مقدم رکھااور اس پر عمل پیرا رہے  تو اللہ تعالیٰ نے ان کو غالب رکھا  اور جب قرآن سے دوری کا راستہ اختیار کیا   تو مسلمان تنزلی کاشکار ہوگئے۔قرآن مجیدکی تاثیر اس قدر قوی کہ سننے والا اشکبار ہوےئے بنا نہیں رہتا یہاں تک کہ آپ کے بدترین دشمن بھی راتوں کی تاریکی میں چھپ چھپا کر قرآن سننے آتے تھے۔اور کتنے ہی وہ لوگ ہیں کہ ان کے متعلق تاریخ  بتاتی ہے کہ بڑے سرکش تھے مگر قرآن مجید  کی تلاوت سن کر پگھل گئے اور پھر مسلمان ہوئے  بغیر نہ رہ سکے ۔ زیر نظر کتاب’’ معجزہ مصطفیٰ ﷺ ‘‘ صاحب سنن نسائی امام ابو عبدالرحمن النسائی کی  تصنیف  فضائل  القرآن   کا  اردو ترجمہ ہے یہ کتاب اپنے موضوع  میں جامع اور انتہائی مفید ہے ۔امام نسائی ﷫ نے قرآن  مجیدکے بارےمیں بنیادی معلومات اس  میں جمع کردی ہیں ۔جناب   نوید احمد ربانی نے اس کتاب کو اردو قالب میں ڈھالا ہے۔علامہ غلام مصطفی ظہیر امن پوری ﷾ کی  اس کتاب کی شاندار تحقیق وتخریج اور علمی فوائد  تحریر کرنے   سےکتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم و ناشرین کی اس کاو ش کو  قبول فرمائے ۔(آمین)  (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مترجم

11

امام نسائی﷫کےحالات زندگی

17

قرآن مجید کے متعلقہ اجر وثواب

26

نزول وحی کی کیفیت کا بیان

27

قرآن کریم کا نزول کتنے ابواب میں ہوا ؟

38

قرآن کریم کا نزول کتنی قراءتوں میں ہوا؟

39

نزول قرآن کی کیفیت کا بیان

44

قرآن کریم کا نزول کس زبان میں ہوا ؟

46

نزول قرآن کے آغاز اور اختتام کا دورانیہ

48

نبی کریم ﷺ سے سیدنا جبریل ﷤ کے دَور کرنے کا بیان

51

کاتب وحی کابیان

55

قرآن کریم کے قرائے کرام کا بیان

61

عہد رسالت ﷺمیں قرآن جمع کرنیوالے چار صحابہ کرام کا تذکرہ

65

جمع قرآن کا بیان

68

بعض آیات کابیان

69

بعض سورتوں کا بیان

70

کتابت قرآن کا بیان

75

سورت فاتحہ  کا بیان

79

سورت فاتحہ کی فضیلت کا بیان

83

سورت بقرہ کا بیان

94

آیۃ الکرسی کابیان

101

سورت بقرہ کی آخری دوآیتوں کا بیان

107

سورۃ الکہف کا بیان

122

مسبحات کا بیان

125

سورہ زلزلہ کا بیان

139

سورۃ الکافرون کا بیان

142

سورۃ الاخلاص کا بیان

146

معوذتین کی فضیلت کا بیان

150

اہل قرآن کا بیان

156

قرآن مجید کی تعلیم کا حکم اوراس کی پیروی کرنے کا بیان

164

قرآن مجید کی تعلیم کا حکم اور اس پر عمل کرنے کا بیان

168

معلم قرآن کی فضیلت کا بیان

173

تعلیم قرآن کی فضیلت کا بیان

191

تحفیظ قرآن حکیم کے حکم کا بیان

194

جریر راوی کےوقف کا بیان

195

صاحب قرآن کی مثال کا بیان

196

قرآن بھول جانے کا بیان

197

اس شخص کا بیان جس کی زبان پر قرآن نہ چڑھ رہا ہو

199

ماہر قرآن مجید کابیان

200

قرآن میں اٹک جانےکا بیان

201

قرآن ترنم کےساتھ پڑھنے کا بیان

203

قرآن مجید کے ساتھ اپنی آواز کومزین کرنے کا بیان

205

قرآن مجید کواچھی آواز میں پڑھنے کا بیان

207

ترجیع کا بیان

210

ترتیل کا بیان

212

قرآن مجید خوبصورت انداز میں پڑھنے کا بیان

214

بلند آواز میں تلاوت کرنے کا بیان

215

زبانی قرآن مجید کی تلاوت کرنے کا بیان

225

جانور پر سوار ہو کر قرآن کی تلاوت کرنے کا بیان

232

پیدل چلتےہوئے قرآن کی تلاوت کرنے کا بیان

233

قرآن کریم کو کتنے دنوں میں مکمل کرنا چاہیے ؟

235

ہر حال میں قرآن کی تلاوت کرنے کا بیان

249

صاحب قرآن پر رشک کرنے کا بیان

254

اس شخص کا بیان جو کسی دوسرےآدمی سے قرآن مجید کی تلاوت سننے کو پسند کرے

258

تلاوت قرآن مجید کے وقت رونے کا بیان

260

قرآن کی تلاوت سننے والے کا قاری کو یہ کہنا: ’’ہمارے لیے اتنا کافی ہے ‘‘

262

قرآن کی تلاوت سننے والے کا قاری کو یہ کہنا: ’’بس کر جاؤ‘‘

264

قرآن کی تلاوت سننے والے کا قاری کو یہ کہنا: ’’خوب پڑھا ہے‘‘

268

قرآن مجید کی تلاوت کرنے والے مومن کی مثال

270

جوریاکاری کےلیے قرآن کی تلاوت کرے

272

جو شخص بغیر علم کے قرآن میں کوئی بات کرے

275

نبی کریم ﷺ کےسا فرمان کابیان: تم ایک دوسرے پر قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے آوازیں بلند نہ کیا کرو

286

قرآن مجید میں جھگڑا کرنے کا بیان

290

اس میں راویوں کے لفظی اختلاف کا بیان

292

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 48806
  • اس ہفتے کے قارئین 48806
  • اس ماہ کے قارئین 2120723
  • کل قارئین113728051
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست