#1781

مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی

مشاہدات : 12730

قرآن مجید کے حقوق

  • صفحات: 186
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4650 (PKR)
(ہفتہ 16 اگست 2014ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور

دین اسلام قرآن مجید کا نام ہے جس کی توضیح وتکمیل سنت رسول اللہ  نےکی۔ قرآن  مجید ایک لائحہ  عمل  اور نصب العین  ہے  کہ جس  نے بھی  اس کو سینے  سے  لگایا اس کی جہالت  اور پریشانیوں  ومصائب وآلام کی زنجیریں پا ش پاش  ہو کر  گر گئیں ۔اور قرآن  مجید ہدایت  ونور کاسرچشمہ  ہے او رزندگی  کے جملہ معاملات کا حل ہے جو اس کے حقوق کو پورا کرنے کےبغیر ممکن نہیں۔اس عالم فانی میں ہر  انسان اپنے حقوق کامتلاشی اور متقاضی ہے  اور اپنے حقوق کو حاصل کر نے کےلیے  ممکن اور غیر ممکن  کاوشیں بروئےکار لائی جاتی  ہیں ۔لیکن  اہل اسلام  کی اکثریت اس بات  سے  غافل ہے کہ  ایک  مسلم پر اسلام  اور قرآن مجید کے کیا  حقوق ہیں ۔زیر نظر کتا ب ’’ قرآن مجید کے حقوق‘‘ محترم قاری صہیب احمد  میری ﷾(فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ و مدینہ یونیورسٹی ،مدیر  کلیۃ القرآن الکریم  والتربیۃ الاسلامیۃ،پھولنگر) کی  قرآن مجید کے حقوق کےحوالے سے  قرآن وسنت کے دلائل سے مزین ایک اہم  کتاب ہے ۔ جس میں  محترم قاری  صاحب نے  قرآنی حقوق کو یاد کرانے اور ان کی حقیقت سے اہل اسلام کوباور رکرانے کے لیے  تقریباً 230  احادیث کوسامنے رکھ کر  اپنے جذبات کو حوالہ قرطاس کیا ہے  اور قاری صاحب  نے عام  فہم اور سادہ اسلوب کو ا ختیار کرتے ہوئے اختصار کے ساتھ اس موضوع کی تمام جزئیات کو  بڑے  احسن انداز میں  بیان کردیا ہے ۔  مصنف اس کتاب کے  علاوہ بھی کئی دینی  ،تبلیغی اور اصلاحی  وعلمی کتب کے  مصنف ہیں او رایک معیاری درسگاہ کے انتظام وانصرام کو سنبھالنے  کےعلاوہ  اچھے  مدرس ،واعظ ومبلغ  اور ولی کامل حافظ یحیٰ عزیز میر محمدی ﷫ کے صحیح جانشین اور ان کی  تبلیغی  واصلاحی جماعت کے  روح رواں ہیں ۔اللہ تعالیٰ محترم قاری صا حب کے عمل وعمل اور زورِ قلم میں اضافہ فرمائے اور دین اسلام کےلیے  ان کی خدمات کو  شرف  قبولیت سے  نوازے (آمین) (م۔ ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

5

شکر و دعا

 

6

کتابچہ لکھنے کا مقصد

 

9

قرآن کی لغوی و اصطلاحی تعریف

 

12

قرآن مجید کے فضائل

 

16

قرآن مجید کے حقوق

 

44

قرآن مجید پر ایمان لایا جائے

 

44

قرآن مجید کو ترتیل سے پڑھا جائے

 

67

قرآن مجید کو سمجھا جائے

 

104

قرآن مجید پر عمل کیا جائے

 

119

قرآن مجید کو آگے پہنچایا جائے

 

132

الخلاصۃ و الخاتمۃ

 

172

فہرس المراجع و المصادر

 

180

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 60843
  • اس ہفتے کے قارئین 94671
  • اس ماہ کے قارئین 1711398
  • کل قارئین111032836
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست