قادیانیت اسلام کےمتوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہےجس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر آج تک اسلام اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم نے قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و قانون اور عدالت میں غرض کہ ہر میدان میں انہیں شکستِ فاش دی۔بے شمار لوگ ایسے ہیں جو قادیانی مبلغین سے متاثر ہو کر مرتد ہوگئے تھے لیکن جب قادیانیت کا کفر ان پر واضح ہوا تووہ قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ قادیانیت کے کفر کےاندھیروں سے نکل اسلام کی روشنی میں آچکے ہیں اللہ انہیں استقامت عطا فرمائے ۔آمین زیر نظر کتاب’’مقام رب العالمین اور فتنہ قادیانیت‘‘قادیانیت کی تعلیمات اورانکے عقائد کو قریب سے دیکھنے والے محترم جناب عبید اللہ لطیف صاحب کی کاوش ہے۔فاضل مصنف نے یہ کتاب ان مسلم نوجوانوں کو قادیانی عقائد سے آگاہ کرنے کےلیے تحریر کی ہے جوقادیانیوں سے کسی حد تک متاثر نظرآتے ہیں تاکہ وہ ابلیس کےبہکاوے میں آکر راہِ حق سے بھٹک نہ جائیں ، مصنف موصوف نے دلائل سے ثابت کیا ہے کہ مرزا قادیانی اور اس کے پیروکا نہ صرف گستاخان انبیاء علیہ السلام اور گستاخان قرآن وحدیث ہیں بلکہ گستاخ رب العالمین بھی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی دعوتی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں ’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ کی چوکیداری کی مزید توفیق سے بخشے ۔ آمین ( م۔ا) ردّ قادیانیت (م۔ا)
عرض مؤلف طبع اول |
6 |
عرض مؤلف طبع دوم |
9 |
تقریظ |
12 |
تقدیم |
18 |
شرک کیا ہے |
20 |
اسمائے باری تعالیٰ |
22 |
کیا اللہ تعالیٰ کی مانند کوئی چیز ہو سکتی ہے |
32 |
کیا اللہ تعالیٰ کی بیوی اور اولاد ہو سکتی ہے |
39 |
کیا اللہ تعالیٰ کھاتا اور پیتا بھی ہے |
61 |
کیا اللہ تعالیٰ سوتا بھی ہے |
69 |
کیا اللہ تعالی ٰ ہر عیب سے پاک ہے |
72 |
زندگی اور موت کا مالک کون |
81 |
کن فیکون کا مالک کون |
100 |
مرزا غلام احمد قادیانی کا دعویٰ الوہیت |
108 |