#6653

مصنف : خاور رشید بٹ

مشاہدات : 3250

مانند موسیٰ علیہ السلام

  • صفحات: 80
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3200 (PKR)
(منگل 15 مارچ 2022ء) ناشر : ادارہ حقوق الناس ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور

کتاب استثناء18:18   کی  ایک بشارت ہے  کہ جس کی پیش گوئی  حضرت موسی ٰ علیہ السلام کے ذریعے کی گئی ہے۔جس میں  ہےکہ ’’میں ان کےلیے ان ہی کے بھائیوں میں تیری مانند ایک نبی پیدا کروں گا ۔‘‘اس بشارت کو اہل علم نے ’’مثیل موسیٰ،مانند موسی‘‘ کا   عنوان دیا ہے۔تین آسمانی مذاہب کے ماننے والوں کے مابین کئی صدیوں سے یہ مقدمہ چلا آرہا ہے کہ اس پیش گوئی  کا مصداق کون ہے ؟یہودی کہتے ہیں کہ حضرت یوشع بن نون علیہ  السلام ،عیسائی کہتے ہیں حضرت عیسی علیہ السلام اور  مسلمانوں کا دعویٰ یہ ہےکہ مثیلِ  موسیٰ سے مراد  حضرت محمد ﷺ  ہیں ماضی میں اس پر بہت کچھ لکھا گیا ہے۔ذاکر نائیک اور دیدات نے یہ ثابت کرنے کے لئے کہ یہ نبوت محمدﷺ کے بارے میں ہے نہ کہ حضرت عیسیٰ کے بارے میں محمدﷺاور موسیٰ علیہ السلام کے درمیان یکساں باتوں کی ایک فہرست(حضرت عیسیٰ المسیح کے برعکس، محمد صلی اللہ علیہ وسلم  او رموسیٰ  علیہ السلام  دونوں ایک جامع قانونی ضابطہ لے کر آئے۔،حضرت عیسیٰ کے برعکس، محمد صلی اللہ علیہ وسلم  او رموسیٰ  علیہ السلام دونوں ایک فطری باپ سے پیدا ہوئے۔،حضرت عیسیٰ کے برعکس، محمد صلی اللہ علیہ وسلم  اور موسیٰ علیہ السلام دونوں شادی شدہ تھے۔،حضرت عیسیٰ کے برعکس محمد صلی اللہ علیہ وسلم  او رموسیٰ علیہ السلام  دونوں اپنے لوگوں کے سیاسی راہنما تھے۔،محمد صلی اللہ علیہ وسلم  او رموسیٰ علیہ السلام دونوں سے کہا گیا کہ وہ اُس وقت سے مہینوں کا حساب رکھیں۔،محمد صلی اللہ علیہ وسلم  اورموسیٰ دونوں کو اپنے دشمنوں کی وجہ سے بھاگنا پڑا اور اپنے سُسرکے ہاں پناہ لینی پڑی۔،محمد صلی اللہ علیہ وسلم  او رموسیٰ علیہ السلام دونوں نے عام انسانوں کی مانند وفات پائی۔)  بھی مرتب کی ہے مولانا خاور رشید بٹ صاحب  نے زیر نظر کتاب ’’مانند موسیٰ علیہ السلام کون؟‘‘ میں عقلی ونقلی دلائل سے ثابت کیا ہے کہ  مانند موسیٰ یا مثیل موسیٰ سے مراد سیدنا  محمد ﷺ ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کتاب ہذا کی تحقیقی وتصنیفی اور دعوتی وتدریسی جہود کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

5

مقدمہ

10

وہ نبی

13

وہ نبی سے مراد مانند موسیٰ ہے ؟

16

وہ نبی سے مراد جھوٹا نبی ہے ؟

17

دعوی کس کا اور بنیادی مشترک صفت

18

دیگر صفات

19

مسیح اور مسوسیٰ نے مصر چھوڑا

22

تیرے لیے

25

محمدﷺصرف اہل عرب کے نبی ہیں؟

25

عقلی انداز سے

32

بھائیوں میں سے

33

بائبل میں بنی اسماعیل کو نبی اسرائیل کا بھائی کہا گیا؟

34

کیا آنحضرت بنی اسماعیل ہیں؟

37

اور میں اپنا کلام اس کے منہ میں ڈالوں گا

39

اور جو کچھ میں اسے حکم دوں گا وہ ان سے وہی کہے گا

41

خدا کا نام یہودہ ہے

45

خدا کودیکھنا اور باتیں کرنا

46

معجزات

48

کیا آنحضرت  کے پاس معجزات نہ تھے ؟

50

آنحضرت کے پاس موسیٰ جیسے معجزات نہ تھے

56

وکلف اے سنگھ اور مانند موسیٰ

57

پیتل کا سانپ

65

چالیس روزے

66

قربانی

66

مزیدسوالات

67

 

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 74442
  • اس ہفتے کے قارئین 108270
  • اس ماہ کے قارئین 1724997
  • کل قارئین111046435
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست