#7392

مصنف : شبیلہ عبد الرزاق

مشاہدات : 641

ماہنامہ محدث میں تہذیب و ثقافت سے متعلقہ شائع ہونے والے مضامین کا تحقیقی جائزہ (ایم فل)

  • صفحات: 249
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9960 (PKR)
(ہفتہ 28 ستمبر 2024ء) ناشر : شعبہ علوم اسلامیہ سیرت چیئر یونیورسٹی آف اوکاڑہ

ماہنامہ ’’محدث ‘‘لاہور ہندوستان سے نکلنے والے ماہنامہ ’’محدث‘‘ دہلی کی ارتقائی شکل ہے۔ نصف صدی قبل دسمبر 1970ء میں محترم ڈاکٹر حافظ عبد الرحمٰن مدنی حفظہ اللہ نے ’’ مجلس التحقیق الاسلامی‘‘ لاہور کی طرف ملت اسلامیہ کے اس علمی و تحقیقی اور اصلاحی مجلہ ’’محدث‘‘کا پہلا شمارہ شائع کیا۔اس وقت سے ہی اس علمی و تحقیقی مجلہ کی اشاعت جاری و ساری ہے ۔ اس وقت رسالے کی مجلس التحریر میں محدث العصر حافظ عبد اللہ روپڑی رحمہ اللہ کے دو مایہ ناز شاگرد شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی، مولانا عبد السلام کیلانی (فاضل مدینہ یونیورسٹی ) کے علاوہ حافظ ثناء اللہ خاں ، چوہدری عبد الحفیظ اور مولانا عزیز زبیدی رحمہم اللہ کے اسماء گرامی شامل تھے ۔ محدث کے مدیر اعلی ٰ محترم جناب حافظ عبد الرحمن مدنی حفظہ اللہ تمام امور خود ہی سرانجام دیتے رہے بعد ازاں مولانا اکرام اللہ ساجد اور مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف رحمہما اللہ بھی اس میں بطور مدیر خدمات انجام دیتے رہے ۔ڈاکٹر حافظ حسن مدنی صاحب کو درس نظامی سے فراغت کے بعد مجلہ ’’محدث‘‘ کے مدیر کی ذمہ داری تفویض کی گئی ۔انہوں نے اپنی ادارت میں محدث کے مختلف اہم موضوعات (فتنہ انکار حدیث، سود، مسئلہ تصویر ،فتنہ امامت زن، تحفظ حقوق نسواں، شیخ البانی ، شیخ ابن باز اور المیہ سوات) پر بڑے اہم نمبرز شائع کرنے کے علاوہ اور بہت سے علمی و تحقیقی موضوعات پر بے شمار مضامین شائع کیے ۔اس سے قبل محدث کے رسول مقبول نمبر اور خلافت و جمہوریت نمبر کو بھی بڑا قبول عام حاصل ہوا تھا۔محدث کا ہر شمارہ علمی و تحقیقی اور اصلاحی مضامین پر مشتمل ہے اور ہر مضمون ایک مکمل کتابچہ شائع کرنے کے لائق ہے ۔ جدید سودی نظریات اور اسلام، جادو کے شرعی توڑ، فروغ اسلام کے لئے جدید ذرائع ابلاغ کا استعمال اور مغربی تحریک نسواں وغیرہ کے موضوعات پر محدث کے مضامین منفرد اہمیت رکھتے ہیں۔مجلہ محدث اپنے علمی و تحقیقی معیار کی وجہ سے ہر مکتبہ فکر کے افراد اور علماء ، مذہی سکالرز ، پروفیسرز ،قانون دان وکلاء حضرات اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ایم فل پی ایچ ڈی کے طلباء کے ہاں انتہائی پسندیدہ ہے ۔پاکستان پبلک سروس کمیشن، اور مقابلہ کا امتحان پاس کرنے کے لیے احباب مجلہ محدث کے سابقہ مجلات کی طرف رجوع کرتے ہیں۔محدث کی عصر حاصر میں فرقِ باطلہ کے خلاف علمی و تحقیقی خدمات پر یونیورسٹیوں میں ایم اے ،ایم فل کے تحقیقی مقالہ بھی لکھے جا رہے ہیں۔  زیر نظر تحقیقی مقالہ بعنوان ’’ماہنامہ محدث میں تہذیب و ثقافت سے متعلقہ شائع ہونے والے مضامین کا تحقیقی جائزہ‘‘ محترمہ شبیلہ عبد الرزاق صاحبہ کا وہ تحقیقی مقالہ ہے جسے انہوں نے ڈاکٹر عبد الغفار (اسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی آف اوکاڑہ) کی زیر نگرانی یونیورسٹی آف اوکاڑہ۔شعبہ علوم اسلامیہ میں پیش کر کے ایم فل کی ڈگری حاصل کی ۔مقالہ نگار نے اس تحقیقی مقالہ کو تین ابواب میں تقسیم کیا ہے اور اس میں ماہنامہ محدث کی علمی خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے دیگر دینی رسائل و جرائد میں محدث کے امتیاز کو واضح کیا ہے اور محدث میں شائع ہونے والے تہذیب و ثقافت سے متعلق مضامین کا تحقیقی جائزہ پیش کیا ہے۔ (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

1

ماہنامہ محدث کا تعارف

 

1

مجلس التحقیق الاسلامی کا قیام اور خدمات

 

2

خلاصہ بحث

 

8

ماہنامہ محدث کا آغاز و ارتقاء اور مجلس ادارت

 

9

ماہنامہ محدث کے اغراض و مقاصد

 

20

ماہنامہ محدث اور تہذیب و ثقافت

 

34

سید الانبیاءﷺ کی بعثت سے قبل کی دنیا کی مختلف ثقافتیں

 

51

ماہنامہ محدث میں شائع شدہ تہذیب و ثقافت کے متعلقہ مضامین

 

77

ماہنامہ محدث میں غیر اسلامی تہذیب و ثقافت کے متعلق شائع شدہ مضامین

 

156

ماہنامہ محدث میں تہذیبی تصادم کے عنوان سے شائع ہونے والے مضامین

 

197

خلاصہ بحث

 

213

خلاصہ تحقیق

 

214

نتائج

 

218

سفارشات

 

219

فہارس

 

221

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 59659
  • اس ہفتے کے قارئین 93487
  • اس ماہ کے قارئین 1710214
  • کل قارئین111031652
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست