#5759

مصنف : عادل سہیل ظفر

مشاہدات : 3682

کچھ مخصوص جانوروں کے قتل کےحکم والی حدیث شریفہ پر اعتراض کا علمی جائزہ

  • صفحات: 102
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2550 (PKR)
(منگل 23 اپریل 2019ء) ناشر : کتاب و سنت ڈاٹ کام

قرآ ن ِ مجید  کے بعد حدیث نبویﷺ اسلامی  احکام اور تعلیمات کا دوسرا بڑا ماخذ ہے۔ بلکہ حقیقت تویہ کہ خود قرآن کریم کو ٹھیک ٹھیک سمجھنا ،اس سے احکام  اخذ کرنا اور رضائے الٰہی کے  مطابق اس پر عمل کرنا بھی  حدیث وسنت کی راہنمائی  کے بغیر ممکن نہیں ۔لیکن اس کے  باوجود بعض گمراہ  ا و رگمراہ گر  حضرا ت حدیث کی حجیت  واہمیت کومشکوک بنانے کی ناکام کوششوں میں دن رات مصروف  ہیں او رآئے دن   حدیث کے متعلق طرح طرح کے شکوک شبہات پیدا کرتے  رہتے ہیں ۔ لیکن الحمد للہ  ہر  دور میں علماء نے  ان گمراہوں کاخوب تعاقب کیا  اور ان کے بودے  اور تارِعنکبوت سےبھی کمزور اعتراضات کے خوب مدلل ومسکت جوابات دیے  ہیں ۔منکرین کےردّ میں  کئی  کتب اور بعض مجلات کے  خاص نمبر  ز موجود ہیں ۔ ان کتب  میں سے دوامِ حدیث ،مقالات حدیث، آئینہ  پرویزیت ، حجیت حدیث ،انکا ر حدیث  کا نیا روپ وغیرہ  اور ماہنامہ  محدث ،لاہور ،الاعتصام ، ماہنامہ دعوت اہل حدیث  ،سندھ ،صحیفہ اہل حدیث ،کراچی  کے  خاص نمبر   بڑے اہم  ہیں ۔جناب عادل سہیل ظفر کا زیر نظر کتابچہ ’’کچھ مخصوص جانوروں کے قتل کےحکم  والی حدیث شریفہ پر اعتراض کا علمی  جائزہ ‘‘بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔موصوف نے سوشل میڈیا پر  انکار حدیث کے   متعلق وائرل ہونے والے ایک مضمون  بعنوان ’’ بخاری شریف میں جانوروں کی ٹارگٹ کلنگ کے وحشیانہ احکامات‘‘ جواب میں  یہ  مضمون تحریرکیا ہے  اور اس تحریر کا  قرآن کریم اور صحیح ثابت شدہ سنت مبارکہ کی روشنی میں خوب ناقدانہ جائزہ لیا ہے ۔عادل سہیل صاحب نےاپنے جوابی مضمون کا عنوان ’’ صحیح سنت شریفہ کے انکاریوں کے اعتراضات کی ٹارگٹ کلنگ‘‘ بھی  رکھا ہے  اللہ تعالیٰ ان کی مساعی کو قبول فرمائے اور ان کے زورِ قلم میں اضافہ فرمائے ۔(م۔ا)

فہرست موجود نہیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 48465
  • اس ہفتے کے قارئین 48465
  • اس ماہ کے قارئین 2120382
  • کل قارئین113727710
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست