#6504.02

مصنف : امام محمد بن سلیمان المغربی

مشاہدات : 4408

اردو شرح جمع الفوائد من جامع الاصول و مجمع الزوائد جلد 3

  • صفحات: 757
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 30280 (PKR)
(ہفتہ 09 اکتوبر 2021ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

کتاب جمع الفوائد مراکش کے جید عالم اور محدث امام محمد بن سلیمان المغربی المتوفی( 1094 ھ) کی تصنیف ہے۔ جس میں انہوں نے جامع الأصول لابن الأثيراور مجمع الزوائد للهيثمي کو یکجا جمع کردیا ہے۔ درحقیقت یہ کتاب 15؍ معروف کتب احادیث کامجموعہ ہے جس میں صحاح ستہ کےعلاوہ مؤطا امام مالک، مسند احمد، مسند بزار، مسند ابویعلی، سنن دارمی، زوائد رزین اور طبرانی کی معاجم ثلاثہ شامل ہیں۔ اس میں احادیث کی کل تعداد 1031 ہے اور چارجلدوں پر مشتمل ہے۔ مصنف نے ان احادیث کو ’’ جامع ‘‘ کی ترتیب پر مرتب و مدون کیا ہے، اس کے ابواب کی ترتیب صحیح بخاری و صحیح مسلم جیسی ہے، کتاب الایمان سے شروع ہو کر کتاب الجنۃ والنار پر مکمل ہوتی ہے۔ زیر نظر کتاب’’اردو شرح جمع الفوئد من جامع الاصول ومجمع الزوائد‘‘ انصار السنۃ پبلی کیشنز، لاہور کی عظیم کاوش ہے۔ انصار السنہ پبلی کیشز نےاسے 7؍جلدوں میں ترجمہ، تخریج اور فوائد کے ساتھ حسن طباعت سے آراستہ کیا ہے۔ سلیس ترجمہ کی سعادت مولانا ابو احمد دلپذیر حفظہ اللہ نے اور تخریج و فوائد کا کام شیخ الحدیث حافظ محمد عباس انجم گوندلوی حفظہ اللہ نے بطریق احسن انجام دیا ہے۔ شیخ الحدیث حافظ محمد عباس انجم صاحب نےتخریج میں ضعیف احادیث اور ضعیف رواۃ کی نشاندہی کرتے ہوئے اسماء الرجال کی مستند اور مشہور کتب کے حوالہ ذکر کردئیے ہیں۔ اور شرح کرتے ہوئے اگر کسی حدیث میں کہیں کو ئی ابہام، اشکال یا تعارض ظاہری ہے تو نہایت اختصار اور محققانہ طرز پر ابہام کی وضاحت اور تعارض کا توافق پیش کیا ہے اورمشہور شروحات حدیث اور دیگر متعلقہ کتب سے حوالہ جات بھی نقل کردئیے ہیں۔ نیز مذہبی تعصب سے بالاتر ہوکر اختلافی مسائل کا حل کتاب وسنت اور فہم وعمل صحابہ کرا م ﷢ کی روشنی میں پیش کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو صحیح معنوں میں عوام وخواص کی اصلاح وہدایت کا ذریعہ اورمترجم وناشر اور دیگر معاونین کےلیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین (م۔ ا)

عناوین

صفحہ نمبر

وقوف عرفات اور آنے جانے کا بیان   

7

کنکر مارنے  ، بال مونڈنے    اور احرام کھولنے کا بیان

16

قربانی   کے جانور کا بیان  

36

روکے جانے  ، حج فوت ہونے   ، فدیہ اور شرط   لگانے  کا بیان    

47

دوسرے کی طرف سے حج کرنے  اور بچے کے حج  کرنے کا بیان  

62

تکبیرات ایام تشریق  آپ ﷺ  کے خطبا ت  اور آپ ﷺ کے حج اور عمرہ کرنے کی تعداد کا بیان   

66

مکہ ،  کعبہ اور اس کی فضیلت وحرمت ۔ زمزم ، اذان ، بیت اللہ کی دربانی  اور حجاج کو پانی پلانے کے عہدے  وغیرہ کا بیان   

76

بیت اللہ  کی تعمیر ، اس کی ویرانی  اور اس  کے متعلق   جو  روایات  منقول  ہیں ان کا بیان   

94

مدینہ منورہ کی فضیلت  ،  حرمت   اور اس  کے متعلقہ  آداب   کا بیان   

111

رسول  اللہ ﷺ کی مسجد    اس کی زیارت  اور مدینہ  کے اہم مقامات  کا بیان   

132

قربانی کا بیان   

 

شکار کا بیان   

 

ذبح کرنے کا بیان   

 

 ان جانوروں  کا بیان  جو حرام مکروہ اور مباح ہیں  

182

ان جانوروں  کا بیان جن کے قتل   جن کے قتل کرنے  یا  قتل نہ کرنے کا حکم    وارد  ہوا ہے

195

عقیقہ ، فرع اور عتیرہ کا بیان   

205

قسموں  کا بیان   

213

نذر   کا بیان   

228

نکاح کا بیان   

 

رسول اللہ ﷺ  کا اپنی     بعض  ازواج  سے نکاح کا بیان

236

ترغیب نکاح وآداب نکاح    کابیان

250

اولیاء ،   گواہ ، اجازت  اور کفؤ  ( یعنی  خاندانی برابری  کا بیان   

271

مہر ، ولیمہ  اور دعوت قبول  کرنے کا بیان   

277

نکاح ممنوع ہونے کے اسباب  اور ان میں رضاعت  بھی  شامل ہے   

294

نکاح متعہ   ، وٹہ سٹہ  اور جاہلیت  کے دیگر  نکاح  اور یہ بیان کہ   کن   امور  سے فسخ  نہیں  ہوتا   

315

عورتوں  کے درمیان  عدل ، عزل ، بحالت  حمل جماع ،  بگاڑ   اور شرائط     اور خصی  کرانے کا دیگر  امور کا بیان   

329

خاوند   کا عورت پر حق   اور عورت کا خاوند پر حق   

343

عورتوں کے ساتھ رہنے سہنے کا طریقہ   

361

غیرت کھانے   ،  عورتوں سے تنہائی  میں  رہنے  اور  عورتوں کی طرف  دیکھنے کا بیان   

372

طلاق  کا بیان  طلاق کے الفاظ  ، دخول سے پہلے طلاق  ، نکاح سے  پہلے    طلاق   ، حیض میں مجبور  کیے گئے  کی ،   دیوانے  کی نشہ  کی حالت  اور غلام وغیرہ    کی طلاق  کا بیان   

399

خلع ، ایلاء اور ظہار       کا بیان

412

لعان ،  لعان کے بچے   کا     الحاق کا اور پھینکے ہوئے بچے کے  متعلقہ  احکام کا بیان  

420

عدت  استبراء   یعنی   پاکی  حاصل     کرنا  سوگ     اور   پر ورش کا  حق    

439

بیع کا بیان   

 

کسب معاش اور تجارت کے متعلقہ  امور    کا بیان

468

وہ  نجس  اشیاء  جن کی  خرید وفروخت  درست نہیں    یا جو   قبضہ واختیار   میں  نہ ہو ں      یا ابھی  پک   کر تیار نہ ہوئی ہوں  اور تجارت  محاقلہ  اور  مزابنہ   اور عرایا  کا استثنٰی   وغیرہ کا بیان    

501

ان امور کا بیان جو بیع میں جائز  نہیں ہیں  مثلا  شرط ،  استثناء  ،   دھوکہ ،     عیب مخفی    رکھنا   ، کھوٹ  ملانا  

518

  دھوکے کے بیع  ، کنکر  مارنے کی بیع   ،  مجبور  کی بیع  ، ہاتھ  لگانے کی  بیع پیھنکنے   کی بیع  ، شہری    کی دیہاتی   کے لیے بیع      ،      تجارتی  قافلوں   سے  راستے میں ملاقات کرنا ،     ایک بیع میں     دو بیعوں  کی ممانعت  ، اور اقارب کو جدا    کرنے    کی ممانعت کا بیان

535

ناپنے  اور   تولنے    کی چیزوں   میں     اور حیوان   میں    سود کا بیان   

542

بیع خیار ،    خریدا  ہوا   مال  واپس  کرنا   ، کھجور   کا پھل  ، فروخت  شدہ  غلام  کا مال  ،  آسمانی    آفات  سے   فصل کی تباہی   کا بیان  

551

حق شفعہ   ، بیع سلم   ،  مال سٹور کرنا   او  ر بھاؤ  مقرر کرنے کا بیان  

559

قرض اور اس  کے ادا  کرنے کے آداب ، افلاس اور اس تک پہنچانے والے اسباب  

567

ادھار   ، عمری  ٰ  ، رقبیٰ  ،   ھبہ  اور ہدیہ کا بیان

585

شراکت ،  ضمانت     ، گروی  ، اجارہ   ، وکالت ،  کٹوتی اور غصب وغیرہ   کا بیان

600

مزارعت  ، زمین کا کرایہ ،   بنجر زمین کا آباد  کرنا  اور گری ہوئی چیز   کا بیان  

612

فیصلوں کے متعلق    

 

برے فیصلے  ،  عمدہ فیصلے  ،  فیصلے  کرنے کے آداب    ، فیصلے  کی کیفیت  

629

دعوے  ، دلائل ، گواہی    اور قید وبند  وغیرہ کا بیان  

640

وقف صلح  اور امانت کا بیان  

657

غلام آزاد   کرنے کے احکام  

 

غلام آزاد کرنے   کی فضیلت  اور ملکیت میں رکھنے کے آداب  

669

مشترک غلام  ، ولد الزنا غلام ، مثلہ کیا   گیا غلام وغیرہ آزاد  کرنے کا اور مرتے   وقت آزاد  کرنے کا آداب  

681

ام ولد   ،  مدبر  اور مکاتب کا بیان  

688

وصیت کا بیان

 

وراثت کا بیان

 

آ نحضرت ﷺ  کی میراث  کا مسئلہ  ، آ پ ﷺ  کا بعض    سامان ، مسئلہ    ولا ء اور وہ  شخص   جس    کا کوئی  وارث نہ ہو

742

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 53288
  • اس ہفتے کے قارئین 240364
  • اس ماہ کے قارئین 814411
  • کل قارئین110135849
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست