#6297

مصنف : ڈاکٹر عرفان خالد ڈھلوں

مشاہدات : 13733

علم اصول فقہ ایک تعارف جلد اول

  • صفحات: 591
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 20685 (PKR)
(پیر 01 مارچ 2021ء) ناشر : شریعہ اکیڈمی اسلام آباد

وہ علم جس  میں احکام کے مصادر ،ان کے دلائل کے ، استدلال  کے  مراتب اور استدلال کی شرائط سےبحث کی جائے اوراستنباط کے طریقوں کووضع کر کے  معین قواعد کا استخراج کیا جائے  کہ جن قواعد کی پابندی کرتے ہوئے  مجتہد  تفصیلی  دلائل سے احکام  معلوم کرے ، اس علم کا  نام اصول فقہ ہے ۔ علم اصول فقہ ، وحی الٰہی  اور عقل انسانی دونوں کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔ جس طرح کسی بھی زبان کو جاننے کےلیے  اس زبان کے قواعد واصول  کو سمجھنا ضروری ہے  اسی طر ح فقہ میں مہارت حاصل  کرنےکے لیے  اصول  فقہ  میں دسترس  اور اس پر عبور حاصل کرناضروری ہے  اس علم کی اہمیت  کے  پیش نظر  ائمہ فقہاء و محدثین نے  اس موضوع پر  کئی کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’علم اصول فقہ ایک تعارف‘‘ڈاکٹر عرفان خالد ڈھلوں(چئیرمین شعبہ علوم اسلامیہ یو ای ٹی ،لاہور ) کی تین جلدوں پر مشتمل  تصنیف  ہے ۔فاضل مصنف نے یہ کتاب اسلامی قانون میں دلچسپی رکھنے والے اصحاب کے لیے مرتب کی ہے ۔اس  کتاب میں  اصول فقہ کی تاریخ،مصادر فقہ، قواعدکلیہ، اور فقہ اسلامی کے اصولِ تعبیر وتشریح جیسے موضوعات کا تفصیلی تعارف پیش کیا گیا ہے۔نیز اس کتاب میں  اصولِ فقہ اسلامی کا  ایک بھر پور اورجامع تعارف پیش کیا گیا ہے۔(آمین)(م۔ا)

زیر تکمیل

اس کتاب کی دیگر جلدیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 87173
  • اس ہفتے کے قارئین 299928
  • اس ماہ کے قارئین 87173
  • کل قارئین113979173
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست