وہ علم جس میں احکام کے مصادر،ان کے دلائل،استدلال کے مراتب اور شرائط سے بحث کی جائے اور استنباط کے طریقوں کو وضع کر کے معین قواعد کا استخراج کیا جائے جن قواعد کی پابندی کرتے ہوئے مجتہد تفصیلی دلائل سے احکام معلوم کرے اس علم کا نام اصول فقہ ہے۔ جس طرح کسی بھی زبان کو جاننے کے لیے اس زبان کے قواعد و اصول کو سمجھنا ضروری ہے اسی طرح فقہ میں مہارت حاصل کرنے کے لیے اصول فقہ میں دسترس اور عبور حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس علم کی اہمیت کے پیش نظر ائمہ فقہاء و محدثین نے اس موضوع پر کئی کتب تصنیف کی ہیں۔ امام شافعی رحمہ اللہ وہ پہلے امام ہیں جنہوں نے اس موضوع پر سب سے پہلے قلم اٹھایا اور ’’الرسالہ‘‘کے نام سے کتاب تحریر کی۔ پھر اس کی روشنی میں دیگر اہل علم نے کتب مرتب کیں۔اصول فقہ کی تاریخ میں بیسویں صدی کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ اس دور میں علم اصول فقہ نے ایک نئی اٹھان لی اور اس پر کئی جہتوں سے کام کا آغاز ہوا:مثلاً تراث کی تنقیح و تحقیق ،اصول کا تقابلی مطالعہ،راجح مرجوح کا تعین اور مختلف کتب میں بکھری مباحث کو یک جا پیش کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ قانونی اسلوب اور سہل زبان میں پیش کرنا وغیرہ۔اس میدان میں کام کرنے والے اہل علم میں ایک نمایاں نام ڈاکٹر عبد الکریم زیدان کا بھی ہے۔ اصول فقہ پر ان کی بہترین کتاب ’’ الوجیز فی اصول الفقہ‘‘اسی اسلوب کی نمائندہ کتاب ہے اور اکثر مدارس دینیہ میں شامل نصاب ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ فن اصول فقہ کی تاریخ، عہد رسالتﷺ سے عہد حاضر تک‘‘محترم ڈاکٹر فاروق حسن صاحب کی طرف سے جامعہ کراچی میں پی ایچ ڈی کے لیے پیش کیے گئے تحقیقی مقالہ کی کتابی صورت ہے۔اس کتاب میں انہوں نے عہد رسالت سے عصرِ حاضر تک کے ایک ہزار سے زائد اصولیین کی فنّ اصول فقہ پر بارہ سو سے زائد کتب کا تعارف اور سو سے زائد اہم کتب کا ارتقائی انداز سے تحقیقی تجزیہ پیش کیا ہے۔نیز مختلف ممالک کے معروضی،سیاسی و جغرافیائی حالات میں فن اصول فقہ کے نشیب فراز، مصنفین کے مناہج، کتب کے مشتملات اہمیت، محاسن و معائب اور شروح و حواشی کو مؤلفین کی تاریخ وفات کی زمانی ترتیب کے لحاظ سے ترتیب دیا ہے۔ تاکہ قارئین ایک ہی نظر میں مختلف ادوار میں کئے جانے والے کام سے آگاہ ہو سکیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔(م۔ا)
فن اصول فقہ کی تاریخ عہدرسالت ﷺ سے عصر حاضر تک حصہ اول |
7 |
حرف تحسین |
7 |
مختصر تعارف مصنف |
9 |
تصدیق نامہ |
11 |
اظہار تشکر |
12 |
فہرست مضامین |
13 |
مقدمہ |
21 |
باب اول اصول فقہ کا نشا و ارتقاء |
25 |
فصل اول اصول فقہ کا مفہوم ، موضوع ، استمداد ، حکم ، فائدہ و واضع |
25 |
اصول فقہ کا مفہوم اور اس کا تحقیقی تجزیہ |
27 |
علم اصول فقہ کی حیثیت |
27 |
الفقہ کے لغوی و اصطلاحی معنی |
31 |
قرآن کریم میں بعض دلائل |
33 |
احادیث مبارکہ بے بعض دلائل |
34 |
کلمات اصول الفقہ کی تقدیم و تاخیر |
35 |
اصول الفقہ کے مابین اضافت کی تشریح |
40 |
فقہ کی مجموعی تعریفات کی تاریخی ارتقائی تناظر میں مرحلہ وار درجہ بندی |
42 |
قاضی بیضاوی سے منقول الفقہ کی تعریفات کا تحقیقی تجزیہ |
44 |
فقیہ و اصولی کے مابین فرق |
57 |
اصول فقہ کا موضوع اور اس کا تحقیقی تجزیہ |
59 |
کیا کسی ایک فن کے متعدد موضوعات ہو سکتے ہیں |
60 |
علم اصول فقہ کا واضع |
69 |
فصل دوم علم اصول فقہ کی تصنیف و تالیف میں اصولیین کے مناہج |
79 |
فصل سوم عہد رسالت ماب ﷺ عہد خلافت راشدہ و عہد بنو امیہ میں اصول فقہ کا نشا و ارتقاء |
93 |
فصل چہارم عہد عباسی کے اصولیین اور ان کی اصول فقہ میں خدمات کا تاریخی تجزیہ |
137 |
فصل پنجم عہد عباسی کے اصولیین اور ان کے اصول فقہ پر خدمات کا تاریخی و تحقیقی تجزیہ |
203 |
باب دوم تقلیدی رجحانات کے فروغ کے بعد اصول فقہ پر کام کی رفتار کا تاریخی و تحقیقی تجزیہ |
289 |
فصل اول ساتویں صدی ہجری کے اصولیین اور اصول فقہ پر ان کی خدمات کا تاریخی و تحقیقی تجزیہ |
291 |
آٹھویں صدی ہجری کے اصولیین اور اصول فقہ پر ان کی خدمات کا تاریخی و تحقیقی تجزیہ |
397 |
فن اصول فقہ کی تاریخ عہدرسالت ﷺ سےعصر حاضر تک حصہ دوم |
491 |
فن اصول فقہ کی تاریخ عہدرسالت ﷺ سےعصر حاضر تک |
491 |
فصل سوم نویں صدی ہجری کے اصولیین اور ان کی خدمات کا تاریخی و تحقیقی تجزیہ |
493 |
فصل چہارم دسویں صدی ہجری کے اصولیین اور ان کی خدمات کا تاریخی و تحقیقی تجزیہ |
539 |
فصل پنجم گیارہویں صدی ہجری کے اصولیین اور ان کی خدمات کا تاریخی و تحقیقی تجزیہ |
565 |
فصل ششم بارہویں صدی ہجری کے اصولیین اور ان کی خدمات کا تاریخی و تحقیقی تجزیہ |
589 |
باب سوم منتخب فقہی مذاہب کا تعارف و نشاء و ارتقاء |
651 |
فصل اول حنفی مذہب اور اس کا نشا و ارتقاء |
653 |
فصل دوم مالکی مذہب اور اس کا نشا و ارتقاء |
681 |
فصل سوم شافعی مذہب اور اس کا نشا و ارتقاء |
693 |
فصل چہارم حنبلی مذہب اور اس کا نشا و ارتقاء |
705 |
فصل پنجم اہل سنت کے متروک مذاہب اور اس کا نشا |
717 |
فصل ششم مذاہب شیعہ اور ان کا نشا و ارتقاء |
727 |
باب چہارم احکام شریعت کے ماخذ |
739 |
فصل اول احکام شریعت کے متفق علیہ ماخذ |
741 |
الکتاب |
741 |
السنۃ |
749 |
الاجماع |
757 |
القیاس |
765 |
فصل دوم احکام شریعت کے مختلف فیہ ماخذ |
775 |
استحسان |
775 |
مصالح مرسلہ /استصلاح |
785 |
استصحاب |
794 |
سد الذرائع |
797 |
عرف و عادت |
804 |
قول |
808 |
شرائع من قبلنا |
811 |
خلاصہ |
817 |
فہارس |
819 |
فہرست آیات قرآنیہ |
823 |
فہرست احادیث مبارکہ |
831 |
فہرست شخصیات |
837 |
فہرست مصادور الکتاب |
875 |
فہرست فرق امم و قبائل |
909 |
فہرست اماکن |
917 |
فہرست مراجع التحقیق |
935 |