نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے۔ قرآن و حدیث میں نماز کو بروقت اور باجماعت ادا کرنے کی بہت زیادہ تلقین ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قدر اہم ہے کہ سفر و حضر ، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت و فضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں اور بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد و زن کے لیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہو گی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کے لیے رسول اللہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ فقہ الصلاۃ نماز نبوی مدلل ‘‘ابو عدنان محمد منیر قمر﷾ کی ان تقاریر کا مجموعہ ہے جو انہوں نے متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القیوین کے ریڈیو اسٹیشن کی اردو سروس سے نماز کے بارے میں روزانہ نشر ہونے والے پروگرام ’’ دین و دنیا‘‘ میں تقریباً 786 نشستوں میں پیش کیے ۔بعد ازاں مولانا حافظ ارشاد الحق (فاضل مدینہ یونیورسٹی) نے انہیں بڑی محنت سے مرتب کیا ہے ۔یہ کتاب 3؍ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے جو کہ اپنے موضوع میں اردو زبان میں شاید ضخیم ترین کتاب ہے ۔ اس کتاب میں احکام ِطہارت اور نماز کے جملہ احکام و مسائل کو قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیلاً مدلل انداز میں بیان کیا گیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی تمام دعوتی و تبلیغی ، تحقیقی و تصنیفی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے ۔(آمین)(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
عرض مولف |
|
41 |
افتتاحیہ |
|
43 |
الصلاۃ کے معانی و مفاہیم قرآن کریم میں |
|
47 |
فقہ الصلاۃ قرآن کریم میں |
|
54 |
نماز کا مسنون طریقہ اور اس کے احکام و مسائل |
|
58 |
استقبال قبلہ |
|
64 |
قیام |
|
81 |
سترہ |
|
102 |
نماز میں کھڑے ہوتے وقت صف بندی اور پاؤں کی کیفیت |
|
142 |
مسنون کیفیت نماز اور اس کی ترتیب |
|
173 |
دعائے استفتاح یا ثنا کا حکم |
|
236 |
قراءت سورۃ الفاتحہ |
|
288 |
آمین |
|
311 |
سورت فاتحہ کے بعد قراءت کرنا |
|
318 |
نماز تہجد یا قیام اللیل |
|
355 |
نماز جمعہ |
|
365 |
تکبیرات انتقال |
|
386 |
مسئلہ رفع الیدین |
|
391 |
رکوع اور اس کا حکم |
|
404 |
قومہ |
|
422 |
بشارت |
|
434 |
سجدے |
|
450 |
پیشانی اور ناک |
|
471 |
سجدوں میں رفع الیدین |
|
503 |
سجود کے وقت رفع الیدین |
|
524 |
دوسری رکعت کے احکام و مسائل |
|
546 |
تحقیقات جدیدہ اور ایک اصولی قاعدہ |
|
580 |
دعائے قنوت |
|
606 |
جزئیات میں اختلاف رائے |
|
612 |
اخفائے تشہد |
|
628 |
توحید کی گواہی |
|
635 |
شاذ یا منکر جملہ |
|
652 |
سجود و قعدے میں دعاؤں کی کثرت |
|
678 |
مقتدی کے سلام پھیرنے کا وقت |
|
693 |
سجدہ سہو |
|
698 |
نماز قصر |
|
706 |
مدت قصر |
|
718 |
صلاۃ الخوف |
|
736 |