فقہ اسلامی اس علم کا نام ہے جو کتاب و سنت سے سچی وابستگی کے بعد تقرب الٰہی کی صورت میں حاصل ہوتا ہے ۔ یہ علم دھول و غبار کو اڑا کر ماحول کو صاف و شفاف بناتا ہے اور بعض ایسے مبہم خیالات کا صفایا کرتا ہے جہاں بظاہر کچھ ہوتا ہے اور اندرون خانہ کچھ ۔ فقہ اسلامی مختلف شبہ ہائے زندگی کے مباحث پر مشتمل ہے اس کے فہم کے بعض نابغۂ روگار متخصصین ایسے بھی ہیں جن کے علم و فضل اور اجتہادات سے ایک دنیا مستفید ہوئی اور ہورہی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’فتح المعین فی تقریب منہج السالکین و توضیح الفقہ فی الدین‘‘علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی رحمہ اللہ اور فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر ہیثم بن محمد سرحان حفظہ اللہ کی تصنیف ہے ۔ تقریب منہج السالکین و توضیح الفقہ فی الدین علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے ۔ ڈاکٹر ہیثم بن محمد سرحان حفظہ اللہ نے اس کتاب کی فتح المعین کے نام سے مختصر توضیح و تشریح کی ہے۔ مصنف نے اس کتاب میں مسائل اور دلائل کو یکجا کرتے ہوئے صرف ان اہم ترین اور مفید چیزوں کو ذکر کیا ہے جو اس موضوع کے لیے اشد ضروری تھیں۔ ڈاکٹر محفوظ الرحمن محمد خلیل مدنی حفظہ اللہ نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے تاکہ اردو داں طبقہ بھی اس کتاب سے مستفید ہو سکے ۔ (م۔ا)
مقدمہ شرح |
3 |
مقدمہ مولف |
4 |
کتاب الطہارۃ |
8 |
کتاب الصلاۃ |
25 |
کتاب الجنائز |
46 |
کتاب الزکاۃ |
50 |
کتاب الصیام |
62 |
کتاب الحج |
70 |
کتاب البیوع |
86 |
کتاب المواریث |
110 |
کتاب النکاح |
125 |
کتاب الصداق |
130 |
کتاب الطلاق |
133 |
عدتوں اور استبراء رحم کی کتاب |
137 |
کتاب کھانے کے احکام و مسائل |
142 |
کتاب الجنایات |
152 |
کتاب الحدود |
156 |
قضاء دعاوی بینات اور شہادات کی قسموں کا بیان |
161 |
فہرست |
165 |