#7339

مصنف : حافظ شبیر صدیق

مشاہدات : 1843

درس صحیح بخاری

(آخری حدیث)
  • صفحات: 67
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2680 (PKR)
(جمعہ 02 اگست 2024ء) ناشر : مسلم پبلیکیشنز لاہور

امام بخاری رحمہ اللہ کی شخصیت اور ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی محتاج نہیں سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام بخاری رحمہ اللہ نے 6 لاکھ احادیث سے اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں بیٹھ کر فرمائی اور اس میں صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔یہی وجہ ہے کہ علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اصح الکتب بعد کتاب الله صحیح البخاری ہے ۔بےشمار اہل علم اور ائمہ حدیث نے مختلف انداز میں صحیح بخاری کی شروحات لکھی ہیں ان میں فتح الباری از حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کو امتیازی مقام حاصل ہے ۔اردو زبان میں بھی صحیح بخاری کے متعدد تراجم ،فوائد اور شروحات موجود ہیں جن میں علامہ وحید الزمان اور مولانا داؤد راز رحمہما اللہ کے تراجم و فوائد ، ’’ہدایۃ القاری ‘‘ از شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد حفظہ اللہ بڑی اہم شروح ہیں ۔بعض اہل علم نے صحیح بخاری کے مختلف ابواب کی الگ سے بھی شرح کی ہے۔ جیسے صحیح بخاری کی ’’کتاب التوحید‘‘ کی اردو و عربی زبان میں الگ سے شروحات موجود ہیں ۔ ہر سال صحیح بخاری کی اختتامی تقریب کے موقع پر نامور شیوخ الحدیث صحیح بخاری کی آخری حدیث پر دروس بھی ارشاد فرماتے ہیں ۔یہ دروس مرتب ہو کر افادۂ عام کے لیے رسائل و جرائد میں بھی شائع ہوتے ہیں ۔ پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی حفظہ اللہ کی صحیح بخاری کی آخری حدیث کی شرح ’’ فضل الباری فی تکمیل صحیح البخاری‘‘ کے نام سے کتابی صورت میں طبع ہوئی ہے زیر نظر کتاب ’’درس صحیح بخاری‘‘ بھی صحیح بخاری کی آخری حدیث کی شرح پر مشتمل ہے جو کہ محدث العصر فضیلۃ الشیخ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کے صحیح البخاری کی آخری حدیث پر عالمانہ ،محققانہ اور فاضلانہ خطاب کی کتابی صورت ہے حافظ شبیر صدیق حفظہ اللہ نے شیخ عبد اللہ ناصر رحمانی صاحب کے خطاب کو مرتب کر کے تخریج کا فریضہ انجام دینے کی سعادت حاصل کی ہے۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

سند فضیلت الشیخ عبد اللہ ناصر رحمانی

 

5

سند دین کا حصہ ہے

 

7

صرف کلمہ پڑھ لینا کافی نہیں

 

9

تین عظیم گواہیاں

 

10

اقسام توحید اور ان کی معرفت

 

11

اسماء و صفات سے متعلق اہل الحدیث کا موقف

 

13

اسماء و صفات سے متعلق ملحدین کا نظریہ

 

14

خالق کی صفات مخلوق کے مشابہ نہیں

 

15

صفات الہیہ عیوب سے پاک ہیں

 

17

ملحدین کے الحاد کی صورتیں

 

18

ہر صفت کا ظاہری معنی

 

22

اسماء و صفات پر کیسا ایمان ہو

 

23

اسماء وصفات کی معرفت کی برکات

 

27

سورہ اخلاص سےمتعلق ایک اہم نکتہ

 

30

معرفت الٰہی کی اہمیت

 

33

ایک بودے اعتراض کا ازالہ

 

35

ایک فکری پہلو

 

37

عدل کی مختلف صورتیں

 

38

معیار اور مقدار دونوں چیک ہوں گے

 

40

عمل تولے جانے کی مختلف صورتیں

 

40

خلاف توقع فیصلہ

 

42

عمل کا معیار اتباع سنت

 

43

میزان میں بھاری اعمال

 

44

اصل وزن اتباع رسول کا

 

46

دقیق سا فرق بھی واضح ہوگا

 

48

ایک سجدہ بھی پلڑا بھاری کر سکتا ہے

 

49

صرف ایک عمل پر نجات اور پکڑ

 

50

تبویب بخاری میں ایک مہلک شے کا ازالہ

 

51

ایک اور شبے کا ازالہ

 

52

اہم لغوی نکات

 

54

شیوخ امام  بخاری

 

55

طلبہ کو ایک اہم نصیحت

 

56

ایک اشکال کی وضاحت

 

59

ایک غلط فہمی کی وضاحت

 

60

متن حدیث کی وضاحت

 

62

طلبہ کوایک اور اہم نصیحت

 

63

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 60086
  • اس ہفتے کے قارئین 93914
  • اس ماہ کے قارئین 1710641
  • کل قارئین111032079
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست