انبیاء کرام علیہم کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔ صحابہ کرام سے محبت کرنا اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جو ان کے فضائل بیان کیے ہیں ان کو تسلیم کرنا ایمان کا حصہ ہے۔ بصورت دیگر ایمان ناقص ہے ۔ صحابہ کرام کے ایمان و وفا کا انداز اللہ کو اس قدر پسند آیا کہ اسے بعد میں آنے والے ہر ایمان لانے والے کے لیے کسوٹی قرار دے دیا۔ یوں تو حیطہ اسلام میں آنے کے بعد صحابہ کرام کی زندگی کا ہر گوشہ تابناک ہے لیکن بعض پہلو اس قدر درخشاں ،منفرد اور ایمان افروز ہیں کہ ان کو پڑھنے اور سننے والا دنیا کا کوئی بھی شخص متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ صحابہ کرام کے ایمان افروز تذکرے سوانح حیات کے حوالے سے ائمہ محدثین اور اہل علم نے کئی کتب تصنیف کی ہیں عربی زبان میں الاصابہ اور اسد الغابہ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ اسی طرح اردو زبان میں کئی کتب موحود ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’آسمان رسالت کے درخشندہ ستارے‘‘ابو عمار محمود مصری کی عربی تصنیف أصحاب الرسول کا اردو ترجمہ ہے۔ترجمہ کی سعادت حافظ محمد عباس انجم گوندلوی رحمہ اللہ نے حاصل کی ہے۔یہ کتاب نہایت ہی مفید اور فیضیاب کرنے والی ہے ۔ فاضل مصنف نے اس کتاب کے مقدمہ میں امت محمدیہ کے فضائل کا تذکرہ کرنے کے بعد انصار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل بیان کیے ہیں اور پھر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم پر سب و شتم کرنے اور انہیں تبرا بازی کا نشانہ بنانے کے حرام ہونے پر قطعی اور محکم دلائل کا ذکر کیا ہے۔ کتاب کا آغاز عشرہ مبشرہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے کیا ہے ان کے بعد نوے دیگر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کا تذکرہ کیا ہے۔(م۔ا)
انتساب |
65 |
تقدیم |
68 |
مقدمہ |
71 |
عرض مولف |
85 |
امت محمدیہ کے مناقب و فضائل |
90 |
فضائل صحابہ کرام کے چند اہم گوشے |
97 |
صحابہ کرام اپنے خالق کی نظر میں |
99 |
حبیب کبریاﷺ نے صحابہ کرام کے سینوں پر جو تمغے سجائے |
101 |
صحابہ کرام کی گواہی کی اہمیت |
101 |
انصار کے فضائل کا بیان |
104 |
ابن کثیر کی وضاحت |
104 |
قربی کی وضاحت |
104 |
خود اللہ تعالیٰ نے ان کا نام انصار رکھا |
106 |
انصار سے محبت ایمان کی علامت ہے |
106 |
انصار سے حبیب کبریا کا پیار |
108 |
انصار حبیب خدا کی وراثت تھے |
109 |
صحابہ کرام کو گالی دینا حرام ہے |
115 |
سیدنا ابوبکر صدیق کے حالات زندگی |
118 |
حضرت عمر فاروق کا عظیم انتخاب |
167 |
حضرت عثمان بن عفان کی زندگی کے اہم گوشے |
256 |
حضرت علی بن ابی طالب کے حالات |
289 |
حضرت طلحہ بن عبید اللہ کی زندگی کے خدوخال |
332 |
سیدنا زبیر بن عوام کی داستان حیات |
346 |
غنا کا کوہ گراں حضرت عبد الرحمٰن بن عوف |
354 |
حضرت سعد بن ابی وقاص کی داستان زیست |
362 |
حضرت سعید بن زید کے نقوش حیات |
388 |
حضرت ابو عبیدہ بن جراح کی داستان عالی شان |
398 |
سرگزشت سیدنا صہیب رومی |
419 |
حضرت سالم مولیٰ ابن حذیفہ رضی اللہ عنہما کی داستان باوفا |
429 |
حضرت مصعب بن عمیر کی داستان زیست |
436 |
حضرت زید بن ثابت کی زیست کے پہلو |
459 |
حضرت انس بن مالک کے حالات زندگی |
458 |
حضرت خباب بن ارت کی زندگی کے سنہرے کارنامے |
472 |
حضرت سعد بن معاذ کی زندگی کے حالات |
480 |
حضرت عمیر بن سعد کے اوراق حیات کی نقاب کشائی |
497 |
حضرت عبد اللہ بن مسعود کی زندگی کے اہم واقعات |
508 |
حضرت ثابت بن قیس کی داستان چشم کشا |
527 |
حضرت ابو طلحہ انصاری کا سفر زیست |
539 |
حضرت بلال بن رباح کی داستان حیات |
548 |
حضرت عکرمہ کی زندگی کی جھلک |
566 |
سید الشہداء حضرت حمزہ بن عبد المطلب کی حیات دلربا کا تذکرہ |
572 |
حضرت عمیر بن وہب کے حالات زندگی |
589 |
حضرت حذیفہ بن یمان کی حیات ایمان افروز |
594 |
حضرت عمار بن یاسر کی داستان درد |
614 |
حضرت عکاشہ بن محصن کی داستان دلربا |
627 |
حضرت جعفر بن ابی طالب کی حیات کا مگار کی جھلک |
642 |
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما کی مبارک زندگی |
656 |
حضرت عمرو بن جموح کی حیات جاوداں |
663 |
حضرت سعد بن ربیع کی حیات فروزاں کی جھلک |
673 |
حضرت حارثہ بن نعمان کی حیات روح پر کی جھلک |
686 |
حضرت معاذ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما کی حیات حقیقت افروز |
697 |
حضرت عامر بن اکوع کی زیست راست کا تذکرہ |
705 |
حضرت عبد اللہ بن عمرو بن حرام کی ایمان افروز زندگی |
709 |
حضرت ابوہریرہ کی حیات درخشاں |
719 |
حضرت زید بن حارثہ کی محبت بھری زندگی |
732 |
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کی حیات باصفا کی جھلک |
750 |
حضرت سعد بن عبادہ کی حیات باکردار کا تذکرہ |
759 |
حضرت ابو سفیان بن حارث کی داستان انقلاب انگیز |
766 |
حضرت عبد اللہ بن سلام کی حیات حقیقت پسند |
776 |
حضرت عتبہ بن غزوان کی حیات دلفروز |
784 |
حضرت سلمان فارسی کی حیات انقلاب انگیز |
790 |
حضرت ثمامہ بن اثال کی زندگی کا سفر سعادت آمیز |
809 |
حضرت عبد اللہ بن رواحہ کی قابل رشک حیات |
814 |
حضرت ابو دجانہ کی حیات باشجاعت کا تذکرہ |
826 |
حضرت عبادہ بن صامت کی حیات عدل پرور کا تذکرہ |
834 |
حضرت سعید بن عامر کے گوشہائے زندگی |
846 |
حضرت ابو ایوب انصاری کی زندگی کے پربہار لمحات |
854 |
حضرت زید بن ارقم کی زندگی کے حسین پہلو |
866 |
حضرت ابو سلمہ کی زندگی کے حسین پہلو |
875 |
حضرت عبد اللہ بن ام مکتوم کے حالات زندگی |
881 |
حضرت عاصم بن ثابت کی حیات باوفا کا تذکرہ |
890 |
حضرت ابو موسیٰ اشعری کے حالات زندگی |
895 |
حضرت عثمان بن مظعون کی حیات جادواں کا تذکرہ |
907 |
حضرت ابو درداء کی پر حکمت زندگی کی جھلک |
914 |
حضرت براء بن مالک کی حیات دلبرانہ کا تذکرہ |
925 |
حضرت اسید بن حضیر کی زندگی کے یادگار لمحات |
933 |
حضرت عمران بن حصین کی حیات پاکباز کا تذکرہ |
941 |
حضرت نعمان بن مقرن کی حیات وفا کیش کا تذکرہ |
945 |
حضرت سہیل بن عمرو کی حیات انقلاب انگیز |
955 |
حضرت ابوذر غفاری کی حیات زاہدانہ کا تذکرہ |
960 |
حضرت خالد بن سعید کی حیات روشن کا تذکرہ |
970 |
حضرت عمرو بن عاص کی مدبرانہ زندگی کے نشیب و فراز |
974 |
حضرت حنظلہ کی حیات پاکیزہ کے روشن پہلو |
988 |
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کی سرگزشت حق پرست کا تذکرہ |
995 |
حضرت حرام بن ملحان کی روح پرور زندگی کی جھلک |
1007 |
حضرت معاذ بن جبل کی پیاری زندکی کی جھلک |
1011 |
حضرت حکیم بن حزام کی تابناک زندگی |
1024 |
حضرت ابو العاص بن ربیع کی وفاء سے معمور زندگی کا ذکر |
1028 |
حضرت ابی بن کعب کی حیات جادواں کا تذکرہ |
1036 |
حضرت ابو ثعلبہ خشنی کی بےمثال زندگی کا تذکرہ |
1044 |
حضرت عبد اللہ بن جحش کی حیات دلبرانہ کا تذکرہ |
1050 |
شاہسوار رسولﷺ کی حیات شاہانہ کا تذکرہ |
1058 |
حضرت کعب بن مالک کی خوش کن زندگی |
1064 |
حضرت وحشی بن حرب کی کارگہ حیات |
1076 |
حضرت جلیبیت کی حیات مبارکہ کا تذکرہ |
1080 |
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی حیات مایہ ناز کا تذکرہ |
1084 |
حضرت جریر بن عبد اللہ بجلی کی حیات ہدایت یافتہ کا تذکرہ |
1099 |
حضرت طفیل بن عمرو دوسی کی حیات کرامت افزاء کا تذکرہ |
1103 |
حضرت سلمہ بن اکوع 4 کی حیات جفاکش کا تذکرہ |
1107 |
حضرت عمیر بن حمام کی حیات بہشت زار کا تذکرہ |
1115 |
حضرت محمد بن مسلمہ کی حیات امن پرور کا تذکرہ |
1116 |
حضرت عبد اللہ بن انیس کی حیات تابدار کا تذکرہ |
1125 |
حضرت حسان بن ثابت کی روح پرور زندگی کا تذکرہ |
1135 |
حضرت قتادہ بن نعمان کی جمال آراء زندگی کا تذکرہ |
1139 |
حضرت خزیمہ بن ثابت کی حیات بلند پایہ کا تذکرہ |
1142 |
حضرت معاذ بن عمرو اور حضرت معوذ بن عفراء کی حیات سرفروش کا تذکرہ |
1145 |
حضرت ابو قتادہ انصاری کی خیر سے معمور زندگی کا تذکرہ |
1149 |
حضرت عبد اللہ بن ذولبجان دین کی حیات باصفا کا تذکرہ |
1155 |
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیات مبارکہ کی اہم جھلکیاں |
1158 |