#7379

مصنف : منیر احمد علوی

مشاہدات : 1326

عقیدہ ختم نبوت

(منیر احمد)
  • صفحات: 33
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1320 (PKR)
(اتوار 15 ستمبر 2024ء) ناشر : شبان ختم نبوت پاکستان

مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپ ﷺ کو اس جہاں میں بھیج کر بعثت انبیاء کا سلسلہ ختم فرما دیا ہے۔ اب آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہو گا۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی ختم نبوت کا ذکر قرآن حکیم کی متعدد آیات میں نہایت ہی جامع انداز میں صراحت کے ساتھ کیا گیا ہے۔ ارشادِ خدا وندی ہے: ما كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا(الاحزاب، 33 : 40)ترجمہ:’’محمد ﷺ تمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں اور سب انبیاء کے آخر میں (سلسلۂِ نبوت ختم کرنے والے) ہیں، اور اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے۔‘‘اس آیتِ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم ﷺ کو خاتم النبیین کہہ کر یہ اعلان فرما دیا کہ آپ ﷺ ہی آخری نبی ہیں اور اب قیامت تک کسی کو اس منصب پر فائز نہیں کیا جائے گا۔ قرآن حکیم میں متعدد آیات ایسی ہیں جو عقيدہ ختم نبوت کی تائید و تصدیق کرتی ہیں۔ خود نبی اکرم ﷺ نے متعدد متواتر احادیث میں خاتم النبیین کا یہی معنیٰ متعین فرمایا ہے۔ یہی وہ عقیدہ جس پر قرون اولیٰ سے آج تک تمام امت اسلامیہ کا اجماع ہے ۔عقیدہ ختم نبوت کے اثبات اور مرزا قادیانی کی تکذیب کے سلسلے میں ہر مکتب فکر نے گراں قدر خدمات انجام دیں ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ منیر احمد علوی صاحب کی مرتب شدہ ہے جس میں انہوں نے عقیدہ ختم نبوت کی عظمت ، اسلام میں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت ، قادیانیوں سے چند اہم سوالات ، مرزا قادیانی کے کذب اور عقیدہ ختم نبوت پر قرآن و حدیث سے دلائل کو پیش کیا ہے۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عالم ارواح میں ختم نبوت کا تذکرہ

 

2

عالم دنیا میں ختم نبوت کا تذکرہ

 

3

عالم برزخ اور آخرت میں ختم نبوت کا تذکرہ

 

4

مساجد اور ختم نبوت

 

5

حفاظ کرام اور ختم نبوت

 

6

تبلیغ اسلام اور ختم نبوت

 

7

عقیدہ ختم نبوت اور قرآن مجید

 

7

مرزائی جسارت

 

11

ختم نبوت اور احادیث مبارکہ

 

15

حدیث نمبر 1 تا 5

 

16

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا اجماع

 

21

ختم نبوت پر اجماع امت کےحوالہ جات

 

22

قادیانیوں سے ہمارے سوالات

 

23

کذب مرزا پر چند مزیددلائل

 

25

مرزا قادیانی کی شاعری

 

26

احتلام اور مرزا قادیانی

 

27

مرگ مرزا اور تدفین

 

29

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 60307
  • اس ہفتے کے قارئین 94135
  • اس ماہ کے قارئین 1710862
  • کل قارئین111032300
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست