#6300.02

مصنف : امام مالک بن انس

مشاہدات : 5717

الموطاء مع شرح و تخریج جلد سوم

  • صفحات: 757
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 26495 (PKR)
(منگل 09 مارچ 2021ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

مؤطا امام مالک حدیث کی ایک ابتدائی کتاب ہے ۔ جسے امام مالک بن انس ﷫نے تصنیف کیا۔ امام مالک فقہ اورحدیث میں اہل حجاز بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے امام ہیں۔ مؤطا امام مالک حدیث کے متداول اور معروف مجموعوں میں سب سے قدیم ترین مجموعہ ہے۔ جمہور علماء نے مؤطاکو طبقات کتب حدیث میں طبقہ اولیٰ میں شمار کیاہے۔اس کی اسی اہمیت کے باعث ہر دور میں اکابر امت نے اپنے اپنے حلقہ ہائے تدریس میں اس سے استفادہ کیا اورمختلف ادوار میں مختلف دول ِ اسلامیہ میں اس کی شروحات وتعلیقات بھی لکھی ہیں ۔امام ابن عبد البر کی ’’الاستذکار‘‘ مؤطا امام مالک کی ضخیم شرح ہے ۔ اور اسی طر ح اردو زبان میں علامہ وحیدالزمان ﷫ نے صحاح ستہ کی طرح اس کا بھی ترجمہ کیا طویل عرصہ سے یہی ترجمہ متداول تھا ۔ زیرنظر مؤطا ا مام مالک کی شرح ارض پاک وہند  میں تین جلدوں پر  مشتمل بزبان اردو پہلی تحقیقی اورمفصل شرح ہے ۔ترجمہ وتخریج وشرح  کا فریضہ حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم  حفظہ اللہ  نے ا نجام دیا ہے شارح نے احادیث کی تحقیقی اور علمی وتفصیلی شرح کی ہے تاکہ فہم حدیث میں کسی قسم کااخفاء وبہام باقی نہ رہے۔ہرکتاب کے شروع میں خلاصہ الکتاب اور ہرباب کا خلاصہ اور اس میں موجود،صحیح،موقوف،مقطوع اور اقوال امام مالک کو واضح کیا گیا ہے۔تحقیق حدیث میں ڈاکٹر سلیم الہلالی، علامہ ناصرالدین البانی اور احمد علی سلیمان المصری کی تحقیق پر اعتماد  کیا گیا ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

خرید و فروخت کے مسائل کی کتاب

16

بیعانہ کی بیع کا بیان

16

غلام کو جب بیچا جائے تو اس کے مال کا بیان

23

غلاموں کی خرید و فروخت میں ذمہ داری کا بیان

25

غلاموں لونڈیوں میں عیب ظاہر ہوجانے کا بیان

28

اس درخت وغیرہ کے پھل کا بیان جو جڑ سمیت بیچا جائے

37

بیع مزابنہ اور محاقلہ کا بیان

49

میووں کی بیع کا بیان

62

بیع صرف ( تبدیلی سکہ ) کا بیان

72

اناج بیچنے کے متفرق مسائل کا بیان

95

جانوروں کی ناجائز بیع کا بیان

107

کتے کی قیمت کا بیان

112

دھوکے کی بیع کا بیان

127

اختیار والی بیع کا بیان

141

قرض میں سود کا بیان

144

مقروض آدمی کے مفلس ہوجانے کا بیان

156

ناجائز قرض کا بیان

164

مضاربت کے مسائل کی کتاب

176

مضاربت کا بیان

176

جائز مضاربت کا بیان

178

ناجائز مضاربت کا بیان

180

مضاربت میں جائز شرط کا بیان

183

مضاربت میں ناجائز شرط کا بیان

184

مضاربت میں کرائے کا بیان

193

مضاربت میں قرض کا بیان

199

مساقات باغات کو پانی لگانے کے مسائل کی کتاب

206

حق شفعہ کے مسائل کی کتاب

233

عدالتی فیصلہ جات کے متعلق کتاب

246

دعوے کے متعلق فیصلے کا بیان

262

رہن روک لینے کے ناجائز ہونے کا بیان

267

رہنوں کے متفرق مسائل میں فیصلے کا بیان

274

عورتوں میں سے جس کے ساتھ زبردستی زنا کیا جائے اس کے متعلق فیصلے کا بیان

280

پھنیکے ہوئے بچے کے متعلق فیصلے کا بیان

287

بنجر زمین میں آباد کرنے کے متعلق فیصلے کا بیان

295

ناجائز ہبہ وعطیہ کا بیان

312

ناجائز عطیہ دینے کا بیان

316

ہبہ کے متعلق رجوع کرنے کا بیان

319

گم شدہ جانوروں کے متعلق فیصلے کا بیان

326

وصیت کے حکم کا بیان

330

وراثت کےمسائل کی کتاب

354

اپنی اولاد کی جانب سے ماں باپ کی وراثت کا بیان

359

دادے کی وراثت کا بیان

370

کلالہ کی وراثت کا بیان

381

پھوپھی کی وراثت کا بیان

384

مختلف اہل علم مذاہب کی وراثت کا بیان

391

دیتوں ( خون بہا ) کے مسائل کی کتاب

401

قتل خطا کی دیت کا بیان

407

عورت کی دیت کا بیان

412

انگلیوں کی دیت کا بیان

426

غلام کے زخموں کی دیت کا بیان

430

ذمی کافروں کی دیت کا بیان

434

دیت کے متفرق مسائل کا بیان

444

قتل میں قصاص کا بیان

453

زخموںمیں قصاص کا بیان

458

قسامہ ( پچاس قسمیں لینے ) کے متعلق کتاب

464

شرعی حدود کے مسائل کی کتاب

478

چوری کے متعلق مسائل کی کتاب

504

مشروبات کے مسائل کی کتاب

528

متفرق مسائل کی کتاب

542

 

 

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 49346
  • اس ہفتے کے قارئین 578488
  • اس ماہ کے قارئین 365733
  • کل قارئین114257733
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست