محمد زکریا زاہد

  • نام : محمد زکریا زاہد

کل کتب 4

  • 1 #862

    مصنف : محمد زکریا زاہد

    مشاہدات : 26248

    مسنون وظائف واذکار اور شرعی طریقہ علاج

    (پیر 13 فروری 2012ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #862 Book صفحات: 415

    اد واذکار مسلمان کا مضبوط قلعہ ہے ،جن کی بدولت انسان نفسانی خواہشات ،دلوں کی کجی اور شیطانی تسلط سے محفوظ رہتا ہےنیز اوراد و اذکار اور روز مرہ دعاؤوں کےسب سے بڑا فائدہ یہ کہ اس عمل سے اللہ تعالیٰ کاقرب حاصل ہوتا ،شیطانی تسلط کا زور ٹوٹتا ،بے لگام خواہشات کا خاتمہ ہوتا اور دلوں کو روحانیت اورنورانیت حاصل ہوتی ہے۔انسانی اصلاح،تزکیہ نفس اور تقویٰ وللہٰیت کے دوام واستحکام کے لیے کتاب وسنت میں ذکر  اورمسنون ادعیہ کے خاص تاکید ہے،ائمہ محدثین اور علما سلف نے اذکار و ادعیہ کے ابواب کتب احادیث میں باقاعدہ قائم کیے ہیں اور اذکارواوراد کے حصول کی آسانی کی لیے الگ تصانیف بھی تالیف کی ہیں۔زیرنظرکتب بھی اسی مناسبت سےتیار کی گئی ہے ،جو دعاؤوں کا حسین گلدستہ اور روزمرہ کے اذکار ،مختلف اوقات و مقامات اور عبادات کی ادعیہ کے شاندار مجموعہ ہے۔(ف۔ر)
     

  • 2 #1537

    مصنف : محمد زکریا زاہد

    مشاہدات : 7861

    بابل سے بطحاء تک حضرت ابراہیم علیہ السلام

    (ہفتہ 26 اپریل 2014ء) ناشر : مکتبۃ الکتاب لاہور
    #1537 Book صفحات: 154

    اللہ تعالی نے قرآن مجید میں انبیائے کرام﷩کے واقعات بیان کرنے کامقصد خودان الفاظ میں واضح اور نمایا ں فرمایا ''اے نبیﷺ جونبیوں کے واقعات ہم آپ کے سامنے بیان کرتے ہیں ان سے ہمارا مقصد آپ کے دل کو ڈھارس دینا ہے اور آپ کے پاس حق پہنچ چکا ہے اس میں مومنوں کے لیے بھی نصیحت وعبرت ہے ۔''زیر نظر کتاب '' بابل سےبطحاء تک'' در اصل جد الانبیا سید ابراہیم ﷤ کی حیات طیبہ پر مشتمل ہے جوکہ دنیا کے لیے ایک اعلیٰ نمونہ تھے فاضل مؤلف نے قرآن کریم اور احادیث صحیحہ کے ساتھ ساتھ تمام ثقہ مصادر سےروایات کوجمع کرکے ان کو ترتیب سے ایک کہانی کی صورت میں پیش کیاہے تاکہ قاری اکتاہٹ بھی محسوس نہ کرے اور پند ونصائح بھی اخذ کرتا چلا جائے۔اس سے ایک باکردار گھریلو ماحول اور صالح معاشرہ بنانے میں اچھی خاصی مدد مل سکتی ہے اور اس کتاب کوترتیب دینے میں طلبہ او رعامۃ الناس کے علمی معیار کو سامنے رکھا گیا ہے ۔ فاضل مصنف '' مولانا ابو یحییٰ محمد زکریا زاہد ''لیڈیز یونیورسٹی،لاہور میں پی ایچ ڈی سکالر ہیں اور ماشاء اللہ مؤطا امام مالک ، جامع الترمذی،...

  • 3 #1677

    مصنف : محمد زکریا زاہد

    مشاہدات : 5168

    تعلیم بصیرت

    (ہفتہ 07 جون 2014ء) ناشر : مکتبۃ الکتاب لاہور
    #1677 Book صفحات: 209

    سورۃ الحجرات کےمضامین اورتفاسیر بالماثور کےمطالعہ سے پتہ چلتاہے کہ سورۃ الحجرات ایک ہی دفعہ نازل نہیں کی گئی بلکہ حسب ضرورت اس کانزول کئی حصوں او رمختلف اوقات میں ہوا اس سورت کااجمالی موضوع اہل ایمان او رمسلمانوں کے ان امور کی اصلاح ہے جن کا تعلق ان کے باہمی معاملات او رمجمتع اسلامی سے ہوتاہے ۔زیر نظر کتاب '' تعلیم بصیرت''سورۃ الحجرات کے مضامین کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیر پر مشتمل ہے فاضل مصنف نے اس کو دس تربیتی اسباق کی صورت میں پیش کیا ہے اس کتاب میں اخلاقی ،معاشرتی اور عقیدہ توحید سے متعلق ان تمام خرابیوں سے مکمل طور پرآگاہی موجود ہے جن کے بارے اللہ رب العزت نے سورۃ الحجرات میں علاج بتایا ہے ۔ بچوں کی اعلیٰ تربیت کے لیے اس کتاب کا ہر مسلمان کےگھر میں ہونا نہایت ضروری ہے درسی اسباق کی شکل میں کتاب کوبالکل آسان پیرائے میں ترتیب دیا گیا ہے کتاب ہذا کے مصنف '' مولانا ابو یحییٰ محمد زکریا زاہد ''لیڈیز یونیورسٹی،لاہور میں پی ایچ ڈی سکالر ہیں اور ماشاء اللہ مؤطا امام مالک ، جامع الترمذی، سنن النسائی، سنن ابن ماجہ، اور اس در...

  • 4 #3983

    مصنف : محمد زکریا زاہد

    مشاہدات : 4403

    دعوتی نصاب تربیت ( زکریا زاہد )

    (ہفتہ 15 اکتوبر 2016ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #3983 Book صفحات: 305

    اس بات میں کوئی شک نہیں کہ انسانیت کی ہدایت وراہنمائی کے لیے جس سلسلۂ نبوت کا آغاز حضرت آدم سےکیاگیا تھا اس کااختتام حضرت محمد ﷺ پر کیا گیا۔۔اور نبوت کے ختم ہوجانے کےبعددعوت وتبلیغ کاسلسلہ جاری وساری ہے ۔ دعوت وتبلیع اور اصلاح امت کی ذمہ داری ہر امتی پرعموماً اور عالم دین پر خصوصا عائد ہوتی ہے ۔ لیکن اس کی کامل ترین اور مؤثر ترین شکل یہ ہےکہ تمام مسلمان اپنا ایک خلیفہ منتخب کر کے خود کو نظامِ خلافت میں منسلک کرلیں۔اور پھر خلیفۃ المسلمین خاتم النبین ﷺ کی نیابت میں دنیا بھر کی غیر مسلم حکومتوں کو خط وکتابت او رجہاد وقتال کےذریعے اللہ کے دین کی دعوت دیں۔اور ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ کہ وہ دعوت وتبلیع او راشاعتِ دین کا کام اسی طرح انتہائی محنت اور جان فشانی سے کرے جس طرح خو د خاتم النبین ﷺ اور آپ کے خلفائے راشدین اور تمام صحابہ کرام کرتے رہے ہیں ۔ مگر آج مسلمانوں کی عام حالت یہ ہے کہ اسلام کی دعوت وتبلیغ تو بہت دور کی بات ہے وہ اسلامی احکام پرعمل پیرا ہونے بلکہ اسلامی احکام کا علم حاصل کرنے کے لیے بھی تیار نہیں ہوتے ۔ اور یہ بات واضح ہی ہے کہ دعوت وتبلیغ سے...

کل کتب 9

  • 1 #2198

    مصنف : محمد زکریا زاہد

    مشاہدات : 11754

    قرآن میں خواتین کے واقعات

    (پیر 05 جنوری 2015ء) ناشر : دار الکتاب والسنہ، لاہور
    #2198 Book صفحات: 491

    قرآن حکیم  میں  بیان شدہ واقعات وقصص تین اقسام مشتمل ہیں۔انبیاء ورسل کے  واقعات  کہ جو انہیں اہل ایمان کے ہمراہ کافروں کے ساتھ پیش  آئے تھے۔اور دوسری قسم  ان واقعات کی  ہے   جو عام لوگوں یا جماعتوں ،قوموں سے متعلق ہیں ۔تیسری قسم  نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ  میں پیش آمدہ واقعات اور قوموں کاذکر ہے ۔قرآنی واقعات بالکل سچے اور حقیقی قصص ہوتے ہیں  یہ کوئی خیالی اور تمثیلی کہانیاں نہیں ہوتیں۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں  انبیائے کرام﷩کے واقعات بیان کرنے کامقصد خودان  الفاظ  میں واضح اور نمایا ں فرمایا ’’اے  نبیﷺ جونبیوں کے واقعات ہم آپ  کے سامنے بیان کرتے ہیں ان سے ہمارا  مقصد آپ  کے  دل  کو ڈھارس دینا ہے اور آپ کے  پاس حق پہنچ چکا ہے اس میں مومنوں کے لیے  بھی نصیحت وعبرت ہے‘‘ ۔اور ان  واقعات  کا ایک بہت بڑا مقصد اہل ایمان کی ہمت کوبندھانا اور انہیں اللہ کی راہ میں جوغم ،دکھ اور مصیبتیں پہنچی ہیں ان کے بارے  ...

  • 2 #2209

    مصنف : محمد زکریا زاہد

    مشاہدات : 10929

    نبی کریم ﷺ کی پسند اور ناپسند

    (جمعہ 09 جنوری 2015ء) ناشر : دار الکتاب والسنہ، لاہور
    #2209 Book صفحات: 803

    نبی کر یم ﷺ کی پسند وناپسند ہر مسلمان کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے  کیونکہ اسی معیار پر اس کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار ہے ۔اگر آپﷺ پر ایمان لانے  والے  آپ  کے امتی آپﷺ کےپسندیدہ کام کریں گے تو اللہ   ورسول ﷺ ان سے راضی  اور خوش ہوں گے تو اللہ تعالی ٰ ان کو مزید نعمتوں اور بھلائیوں سے نوازے گا ۔لیکن اگر وہ   اللہ ورسول کےناپسندیدہ کام کریں گے  تو وہ ان سے ناراض ہوں گے  اور اللہ تعالی  انہیں سزا دےگا۔پہلی صورت میں بندوں کےلیے  کامیابی  اور فلاح  ہے  اور دوسری   صورت میں ان کے لیے   ناکامی اور خسارا ہے ۔لہذا یہ ضروری ہے کہ ہم دنیا  اور آخرت  میں اپنی کامیابی اور فلاح کےلیے  صرف وہی  کام کریں جو اللہ تعالیٰ اور نبی ﷺ کوپسند ہیں اور جن کے  کرنے کا ہمیں حکم دیا  گیا ہے خواہ وہ حکم  ہمیں  قرآن مجید   کے ذریعے  سےدیا گیا ہے یا سنت  کےذریعے سے ۔اسی طرح ہمیں دنیا اور آخرت میں ناکامی  اور خسارے  سےبچ...

  • 3 #2435

    مصنف : محمد زکریا زاہد

    مشاہدات : 6411

    تمباکو نوشی مضر صحت

    (پیر 30 مارچ 2015ء) ناشر : حدیبیہ پبلیکیشنز لاہور
    #2435 Book صفحات: 58

    شرعی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ تمباکو نوشی کے حرام ہونے میں کوئی شک وشبہ نہیں ہے۔کیونکہ اس میں ایک تو فضول خرچی پائی جاتی ہے اور دوسرے نمبر پر یہ صحت کے لئے نقصان دہ بھی ہے۔اور شریعت نے فضول خرچی اور مضر صحت اشیاء ان دونوں سے منع فرمایا ہے۔یہ ترقی یافتہ زمانے کا ایسا زہر ہے جس سے چند خوش نصیب ہی محفوظ ہو نگے۔ روزانہ لاکھوں لوگ لاکھوں کروڑوں روپے اس زہر کی خریداری پر یہ جانتے ہوئے بھی خرچ کرتے ہیں کہ "تمباکو نوشی صحت کے لیے مْضر ہے۔"تمباکو میں شامل ایک کیمیائی مادہ نکوٹین ہے جو زہریلے اور نشیلے اثرات کا حامل ہوتاہے۔یہ انسانی بدن میں سرایت کر کے وقتی طور پر اسے تسکین و لذت فراہم کرتا ہے،مگر خون میں شامل ہو کر اسے گاڑھا کر کے دورانِ خون کے کئی ایک عوارض کا باعث بھی بنتا ہے۔گردوں کے لیے گاڑھے خون کو صاف کرنا مشکل ہو جاتا ہے اور نتیجے کے طور پر سگریٹ نوش ہائی بلڈ پریشر،بلڈ شوگر،یورک ایسڈ ،کلیسٹرول،ہارٹ اٹیک،انجائنا،گردوں کے فیل ہونا جیسے جان لیوا اورخطرناک امراض کے چنگل میں پھنستا چلا جاتا ہے۔اسی طرح سگریٹ کا دھواں حلق کے کینسر،پھیپھڑ...

  • 4 #3869

    مصنف : محمد زکریا زاہد

    مشاہدات : 4785

    عقیدہ ایمان اور منہج اسلام

    (جمعرات 09 جون 2016ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی
    #3869 Book صفحات: 456

    توحید دین کی اساس ہے باقی سب چیزیں وسائل توحید ہیں ۔ توحید کے بغیر انسان کی پہنچان ہی نہیں ہوتی۔ توحید نے انسان کو حقیقی شعور بخشا ہے ۔ زمین پر کوئی بھی مخلوق ایسی نہیں جوتوحید پرست نہ ہو۔ ایک انسان ایسی مخلوق ہے جو توحید اور شرک کےدرمیان رہتا ہے سوائے انبیاء کے جو توحید والے ہوتے ہیں اور توحید کی طرف بلاتے ہیں۔اخروی نجات ہر مسلمان کا مقصد زندگی ہے جو صرف اور صرف توحید خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم نے مشرکوں کے لیے وعید سنائی ہے ’’ اللہ تعالیٰ شرک کو ہرگز معاف نہیں کرے گا او اس کے سوا جسے چاہے معاف کردے گا۔‘‘ (النساء:48) لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے ۔اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ حضرت نوح ﷤ نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور   اللہ کے آخری رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس فریضہ کو سر انجام دیا کہ جس کے بدلے&nb...

  • 5 #4209

    مصنف : محمد زکریا زاہد

    مشاہدات : 7942

    اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کے تقاضے

    (ہفتہ 14 جنوری 2017ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #4209 Book صفحات: 355

    اس جہانِ رنگ و بو میں شیطان کے حملوں سے بچتے ہوئے شریعتِ الٰہیہ کے مطابق زندگی گزارنا ایک انتہائی دشوار امر ہے۔مگر اللہ ربّ العزت نے اس کو ہمارے لئے یوں آسان بنا دیا کہ ایمان کی محبت کو ہمارے دلوں میں جاگزیں کر دیا۔اسلام اللہ اور اس کے رسولﷺ پر ایمان لانے کا نام ہے اور اس ایمان کی سب سے بنیادی بات یہ ہے کہ انسان کو اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ باقی تمام چیزوں سے زیادہ محبت ہو اللہ کی محبت ایسی محبت کہ اس کے ساتھ کوئی بڑ ے سے بڑ ا انسان بھی اس محبت میں شریک نہیں ہو سکتا۔اور اس محبت کا تقاضا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی جائے۔ زیر تبصرہ کتاب" اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کے تقاضے "محترم ابو تیمیہ ساجد الرحمن چوہدری صاحب کی انگریزی تصنیف ہے، جس کا  اردو ترجمہ محترم ابو یحیی محمد زکریا زاہد صاحب نے کیا ہے۔مولف موصوف نے اس کتاب میں اللہ تعالی اور نبی کریم ﷺ سے محبت کے تقاضے بیان فرمائے ہیں۔ اللہ تعالی  سے دعا ہے کہ وہ مولف اور مترجم  کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ہمیں  اللہ تعالی اورآپ ﷺ سے محبت کے تقاضوں کو پورا کرنے کی تو...

  • 6 #6594

    مصنف : محمد زکریا زاہد

    مشاہدات : 3076

    غم کا علاج

    (منگل 11 جنوری 2022ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ
    #6594 Book صفحات: 98

    دنیا میں غم ومسرت اور رنج وراحت جوڑا جوڑا ہیں ان دونوں موقعوں پر انسان کو ضبط نفس اور اپنے آپ پر قابو پانے کی  ضرورت  ہے  یعنی نفس پر اتنا  قابو  ہوکہ مسرت وخوشی کے نشہ میں اس  میں فخر وغرور پیدا نہ ہو اور غم وتکلیف میں  وہ  اداس اور بددل نہ  ہو۔ انسان کو  اس جہاں میں طرح طرح کی مشکلات اور پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑتاہے۔ قسم قسم کےہموم وغموم اس پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔اور یہ تمام مصائب وآلام بیماری اور تکالیف  سب کچھ  منجانب اللہ ہے  اس پر ایمان ویقین رکھنا ایک بندۂ  مومن کے عقیدے کا  حصہ ہے  کیوں کہ اچھی اور بری تقدیر کا مالک ومختار صر ف اللہ  کی ذات ہے ۔ زیر نظر کتاب’’  غم کا علاج‘‘ سعودی عرب  کے کبار عالم دین مفسر قرآن  شیخ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی رحمہ اللہ  کی تصنیف الوسائل  المفيده للحياة السعيدة كا اردوترجمہ ہے  فاضل مصنف  نےاٰس کتا ب میں دل کےاطمینان وسرور کے لیے ان  وسائل وذرائع کو بیان کیا ہے کہ جن کو...

  • 7 #6595

    مصنف : محمد زکریا زاہد

    مشاہدات : 2864

    اسلام دین حق

    (بدھ 12 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6595 Book صفحات: 285

    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے عقائد، معاملات، عبادات، نکاح و طلاق، فوجداری قوانین، عدالتی احکام، خارجی اور داخلی تعلقات جیسے جملہ مسائل کا جواب اُصولاً یا تفصیلاًاس میں موجود ہے۔اور دین اسلام ان بیسیوں بلکہ سیکڑوں دلائل پر مشتمل ہے جو ثاتب کرتے ہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ دین  ہے ،لیکن یہ دلائل متفرق اور بکھرے ہوئے ہیں ،اس بات کی سخت ضرورت ہےکہ انہیں ترتیب دیکر جمع کیا جائے ،تاکہ ان کے متلاشی کی ان تک رسائی ایک ہی جگہ پر آسان ہوجائے ۔فضیلۃ  الشیخ احمد بن سعد حمدان رحمہ   الله نے   کو شش  کی ہےکہ    زیر نظر کتاب  ’’اسلام دین حق ‘‘میں  ان دلائل کے کچھ پہلو اور جوانب جمع کیے ہیں ،جو وہ بطور نمونہ اس دین کی حقیقت بیان کرنے کےلیے کافی ہوجائیں۔ کتاب  ہذا شیخ موصوف کی کتاب الإسلام الدين الحق کا  اردو ترجمہ ہےیہ کتاب  چونکہ  عربی زبان تھی افادۂ عام کے لیے  محترم ابو یحییٰ محمد زکریا زاہد حفظہ اللہ(مصنف  ومترجم کتب کثیرہ) نے...

  • 8 #6597

    مصنف : محمد زکریا زاہد

    مشاہدات : 4350

    خواتین کے مخصوص مسائل ( اضافہ شدہ ایڈیشن )

    (جمعہ 14 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6597 Book صفحات: 161

    روز مرہ زندگی میں خواتین کو بہت  سارے  خصوصی مسائل کاسامنا کرنا پڑتا ہے جن میں سے  بیشتر کاتعلق نسوانیت کے تقاضوں،عبادات اور معاشرتی مسائل سے ہوتا ہے  عموماً خواتین ان مسائل  کوپوچھنے میں جھجک محسوس کرتی ہیں جبکہ ان  مسائل  کا جاننا پاکیزہ زندگی گزارنے کے لیے  انتہائی ضروری ہے  کیونکہ پاکیزگی او رطہارت کسی  بھی   قوم کا طرۂ امتیاز ہے  معاشرے  اور خاندان میں عورت کی اہمیت او رمقام مسلمہ ہے اگر آپ  معاشرہ کو مہذب دیکھناچاہتے ہیں تو عورت کومہذب بنائیں۔ زیر نظر  کتاب’’ خواتین کےمخصوص مسائل‘‘شیح صالح بن فوزان  الفوزان کی تصنيف تنبيهات على أحكام تختص بالمؤمنات ہے كا اردو ترجمہ ہے ۔یہ کتاب عورتوں کے مخصوص مسائل پر ایک نہایت عمدہ مجموعہ ہے جو کتاب وسنت کےدلائل وبراہین سے مزین ومرصع ہے،اردو ترجمہ کی سعادت  ابویحییٰ محمد زکریا زاہد رحمہ اللہ  نےحاصل کی ہے۔ احادیث کی تصحیح وتخریج  کا فریضہ   حافظ  حامد محمود الخضری حفظہ اللہ (پی ا...

  • 9 #6606

    مصنف : محمد زکریا زاہد

    مشاہدات : 2583

    شرح لمعۃ الاعتقاد دائمی عقیدہ

    (پیر 24 جنوری 2022ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ
    #6606 Book صفحات: 447

    عقائد کی تصحیح اخروی فوز و فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات نے سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔  اور  نبی کریم ﷺ نے  بھی مکہ معظمہ میں  تیرا سال کا طویل عرصہ  صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م  نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’دائمی عقیدہ‘‘امام ابن قدامہ المقدسی   کی معروف کتاب’’لمعۃ الاعتقاد‘‘  کی شرح کا اردو ترجمہ ہےلمعۃ الاعتقاد کی شرح عالم  عرب کے معروف عالم دین  شیخ صالح بن فوزان  الفوزان  نے کی  ہے...

کل کتب 3

  • 1 #2209

    مصنف : محمد زکریا زاہد

    مشاہدات : 10929

    نبی کریم ﷺ کی پسند اور ناپسند

    (جمعہ 09 جنوری 2015ء) ناشر : دار الکتاب والسنہ، لاہور
    #2209 Book صفحات: 803

    نبی کر یم ﷺ کی پسند وناپسند ہر مسلمان کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے  کیونکہ اسی معیار پر اس کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار ہے ۔اگر آپﷺ پر ایمان لانے  والے  آپ  کے امتی آپﷺ کےپسندیدہ کام کریں گے تو اللہ   ورسول ﷺ ان سے راضی  اور خوش ہوں گے تو اللہ تعالی ٰ ان کو مزید نعمتوں اور بھلائیوں سے نوازے گا ۔لیکن اگر وہ   اللہ ورسول کےناپسندیدہ کام کریں گے  تو وہ ان سے ناراض ہوں گے  اور اللہ تعالی  انہیں سزا دےگا۔پہلی صورت میں بندوں کےلیے  کامیابی  اور فلاح  ہے  اور دوسری   صورت میں ان کے لیے   ناکامی اور خسارا ہے ۔لہذا یہ ضروری ہے کہ ہم دنیا  اور آخرت  میں اپنی کامیابی اور فلاح کےلیے  صرف وہی  کام کریں جو اللہ تعالیٰ اور نبی ﷺ کوپسند ہیں اور جن کے  کرنے کا ہمیں حکم دیا  گیا ہے خواہ وہ حکم  ہمیں  قرآن مجید   کے ذریعے  سےدیا گیا ہے یا سنت  کےذریعے سے ۔اسی طرح ہمیں دنیا اور آخرت میں ناکامی  اور خسارے  سےبچ...

  • 2 #4318

    مصنف : محمد زکریا زاہد

    مشاہدات : 16763

    اسلام میں تصویر کا حکم

    (جمعہ 03 مارچ 2017ء) ناشر : حدیبیہ پبلیکیشنز لاہور
    #4318 Book صفحات: 35

    اسلام نے تصویر کو حرام قرار دیاہے ، اور اس کی حرمت کے حوالے سے قطعی نصوص صحیح بخاری ومسلم ودیگر کتب حدیث میں بکثرت موجود ہیں ۔ ان نصوص میں محض تصویر کی حرمت کا ذکر نہیں بلکہ تصویر کشی سے پیدا ہونے والے ایک ایک ناسور کا ذکر ہے جس میں وضاحت سے بیان کیا گیاہے کہ اگر امت اس گھناؤنے جرم میں مبتلا ہوگئی یہ ایک کینسر ہے جو معاشرے کی رگ رگ میں پھیل جائے گا اور بالآخر لا علاج ہوجائے گا ۔ شرعی نصوص میں تصویر کشی کی جو قباحتیں بیان ہوئی ہیں ان میں چند ایک ملاحظہ ہوں ۔تصویر بنانے والوں کو سب سے سخت ترین عذاب دیا جائے گا ، تصویر بنانے والےاللہ تعالیٰ کی صفت خلق میں اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔تصاویر بنانے والوں کو روز قیامت حکم ہوگا کہ جو بنایا ہے اس میں روح ڈالو لیکن وہ ایسا نہ کرسکیں گے۔ رسول اللہ ﷺ تصاویر سے سخت نفرت کرتے تھے اس گھر میں داخل نہ ہوتے جہاں تصاویر پائی جاتیں ۔ امام بخاری ومسلم اور اصحاب سنن نے سیدہ عائشہ ؓ کی یہ روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے ایک تکیہ خریدا جس میں تصاویر تھیں ، جب نبی کریم ﷺ نے انہیں دیکھا تو دروازے پر کھڑے ہوگئے اور گھر میں داخل نہ ہوئے ، سی...

  • 3 #4410

    مصنف : محمد زکریا زاہد

    مشاہدات : 9268

    اللہ تعالیٰ کی پسند اور نا پسند

    (منگل 18 اپریل 2017ء) ناشر : دار الکتاب والسنہ، لاہور
    #4410 Book صفحات: 491

    اللہ کی پسند وناپسند ہر مسلمان کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اسی معیار پر اس کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار ہے ۔اگر بندے اللہ تعالی کےپسندیدہ کام کریں گے تو وہ ان سے راضی اور خوش ہوگا او ران کو مزید نعمتوں اور بھلائیوں سے نوازے گا ۔لیکن اگر وہ اللہ کےناپسندیدہ کام کریں گے تو وہ ان سے ناراض ہوگا اور انہیں سزا دےگا۔پہلی صورت میں بندوں کےلیے کامیابی اور فلاح ہے اور دوسری صورت میں ان کے لیے ناکامی اور خسارا ہے ۔لہذا یہ ضروری ہے کہ ہم دنیا اور آخرت میں اپنی کامیابی اور فلاح کےلیے صرف وہی کام کریں جو اللہ تعالیٰ کوپسند ہیں اور جن کے کرنے کا اس نے ہمیں حکم دیا ہے خواہ وہ حکم ہمیں قرآن مجید کے ذریعے سےدیا گیا ہے یا سنت کےذریعے سے ۔اسی طرح ہمیں دنیا اور آخرت میں ناکامی اور خسارے سےبچنے کے لیے ایسے کاموں سےباز رہنا چاہیے جو اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہیں اور جن سے اس نے ہمیں منع فرمایا ہے خواہ وہ ممانعت قرآن میں کی گئی ہو یا سنت میں ۔اور ایمان کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ ایسے کام کیے جائیں جن سے اللہ اور اس کا رسول ﷺ راضی ہو جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے :وَاللَّهُ وَرَسُول...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 5693
  • اس ہفتے کے قارئین 335760
  • اس ماہ کے قارئین 1135401
  • کل قارئین98200705

موضوعاتی فہرست