مکتبہ السنان کراچی

  • نام : مکتبہ السنان کراچی
  • ملک : کراچی پاکستان

کل کتب 5

  • 1 #6552

    مصنف : مفتی شعیب عالم

    مشاہدات : 3781

    شرعی غذائی احکام

    (منگل 30 نومبر 2021ء) ناشر : مکتبہ السنان کراچی
    #6552 Book صفحات: 166

    غذاء سے مراد نشاستوں، اشحام، لحمیات اور پانی پر مشتمل کوئی بھی ایسی چیز ہے جسے انسان یا حیوان غذائیت کے لیے کھا یا پی سکیں۔اور غذا ہر حیوان اور انسان کی ضرورت ہےکیونکہ اسے جسم کو قوت اور طاقت ملتی ہے جسے سے بدن کی نشو ونما اور ترقی ہوتی ہےاور اسی سے صحت اور تندرستی برقرار رہتی ہے غذائی ماہرین صرف غذا نہیں بلکہ متوازن غذا پر زور دیتے ہیں۔متوازن غذاوہ ہےکہ جس میں تمام ضروری غذائی اجزاء مخصوص مقدار میں شامل ہوں۔لیکن ایک مسلمان کو غذا کے متوازن ہونے سے پہلے اس کے حلال ہونے کا خیال رکھنا ضروری ہے۔کیونکہ غذا اگرچہ ضرورت ہے مگر مسلمان اس ضرورت کو پورا کرنے میں شریعت کا پابند ہے۔مفتی شعیب عالم صاحب نے زیر نظر کتاب ’’شرعی غذائی احکام‘‘ میں شرعی غذائی احکام یعنی غذا کے حلال یا حرا م ہونے کے احکام بیان کیے ہیں۔تاکہ شریعت کے بنیادی غذائی احکام کا تعارف حاصل ہوجائے اور فوڈانٹسری،ماہرین غذا، فقہ کے طلباء اور عام فقہ اسلامی سے دلچسپی رکھنےوالوں کےسامنے وہ احکام واضح ہوجائیں جن کو سامنے رکھ کرکسی چیزکے حلال یا حرام...

  • 2 #7023

    مصنف : مفتی شعیب عالم

    مشاہدات : 2521

    ڈیجیٹل تصویر فنی و شرعی تجزیہ

    (بدھ 07 جون 2023ء) ناشر : مکتبہ السنان کراچی
    #7023 Book صفحات: 122

    اسلام نے تصویر کو حرام قرار دیا ہے ، اور اس کی حرمت کے حوالے سے قطعی نصوص صحیح بخاری و مسلم و دیگر کتب حدیث میں بکثرت موجود ہیں ۔ ان نصوص میں محض تصویر کی حرمت کا ذکر نہیں بلکہ تصویر کشی سے پیدا ہونے والے ایک ایک ناسور کا ذکر ہے جس میں وضاحت سے بیان کیا گیا ہے ۔ لیکن کیا ان نصوص کا اطلاق ڈیجیٹل تصویر پر ہوتا ہے اور کیا ڈیجیٹل کیمرے کی تصویر منصوص حرمت والی تصویر کے حکم میں داخل ہے یا نہیں؟ مفتی شعیب علام صاحب نے زیر نظر کتاب ’’ڈیجیٹل تصویر فنی و شرعی تجزیہ‘‘ میں انہی مباحث کو پیش کیا ہے یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے پہلے حصے میں ڈیجیٹل تصویر کا فنی جائزہ اور دوسرے حصے میں شرعی جائزہ پیش کیا گیا ہے ۔ (آمین) (م۔ا) 

  • 3 #7273

    مصنف : مفتی شعیب عالم

    مشاہدات : 2073

    الفاظ طلاق کے اصول

    (جمعرات 18 اپریل 2024ء) ناشر : مکتبہ السنان کراچی
    #7273 Book صفحات: 177

    نکاح کے بعد میاں بیوی دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں ہی یہ محسوس کریں کہ ان کی ازدواجی زندگی سکون و اطمینان کے ساتھ بسر نہیں ہو سکتی اور ایک دوسرے سے جدائی کے بغیر کوئی چارہ نہیں تو اسلام انہیں ایسی بےسکونی و بےاطمینانی اور نفرت کی زندگی گزارنے پر مجبور نہیں کرتا بلکہ مرد کو طلاق اور عورت کو خلع کا حق دے کر ایک دوسرے سے جدائی اختیار کر لینے کی اجازت دیتا ہے ۔لیکن اس کے لیے بھی اسلام کی حدود قیود اور واضح تعلیمات موجود ہیں۔طلاق چونکہ ایک نہایت اہم اور نازک معاملہ ہے اس لیے ضروری ہے کہ پوری طرح غور و فکر کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ الفاظِ طلاق کے اصول ‘‘ماہنامہ بینات،کراچی میں مفتی شعیب عالم صاحب کے گیارہ اقساط میں شائع ہونے والے مضامین کی کتابی صورت ہے ۔ جس میں انہوں نے الفاظِ طلاق سے متعلقہ اصولوں کی تفہیم و تشریح کو تفصیلا ً پیش کیا ہے۔(م۔ا)

  • 4 #7275

    مصنف : مفتی شعیب عالم

    مشاہدات : 1263

    گھریلو تشدد بل کا شرعی جائزہ

    (ہفتہ 20 اپریل 2024ء) ناشر : مکتبہ السنان کراچی
    #7275 Book صفحات: 168

    گھریلو تشدد بل 19؍ اپریل 2021 کو تحریک انصاف کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے قومی اسمبلی میں پیش کیا ۔تو تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ مذہبی حلقے اسے اسلام اور معاشرتی اقدار کے خلاف جبکہ حقوق انسانی کے کارکن گھر کے ہر فرد کے تحفظ کا ضامن ماننے لگے ۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے ایوان بالا میں اس بل کی مخالفت کی اور بل پر اعتراضات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ قانون کا سپیکٹرم بہت وسیع ہے، جس کے غلط استعمال کا اندیشہ ہمیشہ موجود رہے گا۔ مفتی طارق مسعود صاحب نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے قانون کے نافذ ہونے کی صورت میں آنے والی نسلوں کو نقصان کا اندیشہ رہے گا۔ زیر نظر کتاب ’’گھریلو تشدّد بِل کا شرعی جائزہ ‘‘مفتی شعیب عالم صاحب کی تصنیف ہے ۔انہوں اس کتاب کو تین ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔ (م۔ا)

  • 5 #7276

    مصنف : مفتی شعیب عالم

    مشاہدات : 2064

    حلال و حرام ( چند اہم مباحث)

    (اتوار 21 اپریل 2024ء) ناشر : مکتبہ السنان کراچی
    #7276 Book صفحات: 117

    اللہ تبارک وتعالیٰ نے انسان کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا اور انبیاء و رسل ﷩ کے ذریعے اپنے احکامات ان تک پہنچائے۔اللہ تعالیٰ کے اوامر و نواہی کی پابندی کرنا عین عبادت ہے ۔ منہیات سے بچنا اور حرام سے اجتناب کرنا ایک حدیث کی رو سے عبادت ہی ہے۔ حرام کے اختیار کرنے سے عبادات ضائع ہو جاتی ہیں اور ایک شخص کو مومن و متقی بننے کے لیے حرام کردہ چیزوں سے بچنا ضروری ہوتا ہے اور اسلام نے بہت سی اشیاء کو حرام قرار دیا ہے جن کی تفصیل قرآن و حدیث کے صفحات پر بکھری پڑی ہے۔ بعض علماء نے اس پر مستقل کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’حلال و حرام چند اہم مباحث ‘‘ مفتی شعیب کی تصنیف ہے ۔انہوں نے اس کتاب میں حلال و حرام کے حوالے سے ریاست کی ذمہ داری ،موضوع سے متعلق حلال تصدیقی اداروں کے کام اور چند ذیلی جزئیات کو موضوع بحث بنایا ہے۔( م۔ا)

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 15726
  • اس ہفتے کے قارئین 174258
  • اس ماہ کے قارئین 1693331
  • کل قارئین115585331
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست