سعید احمد قمر الزمان

  • نام : سعید احمد قمر الزمان

کل کتب 0

کل کتب 6

  • 1 #409

    مصنف : سعید احمد قمر الزمان

    مشاہدات : 15211

    خاتون اسلام

    (جمعرات 03 مارچ 2011ء) ناشر : دعوت وتوعیۃ الجالیات ربوہ۔ریاض
    #409 Book صفحات: 227

    رسول اکرم ﷺ کے فرمان کے مطابق جہنم کے اندر سب سے زیادہ تعداد خواتین کی ہوگی۔ آپ ﷺ نے اس کی چند ایک مخصوص وجوہات بھی بیان فرمائیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک ناقابل تردید حقیقت یہ بھی ہے کہ اگر ایک مسلمان بندی اپنی چند ایک خامیوں پر قابو پالے تو اس کےلیے جنت کا حصول نہایت سہل  اور آسان ہے۔ زیر مطالعہ کتاب ’خاتون اسلام‘ میں ان تمام تعلیمات کا احاطہ کیا گیا ہے جن کا ایک مسلمان خاتون کو اپنے دینی امور خواہ وہ عقیدہ و عبادات یا وہ معاملات، آداب و اخلاقیات سے متعلق ہوں، جاننا ضروری ہے۔کتاب میں خواتین سے متعلقہ تمام تر مسائل کو آسان اسلوب میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ ایک مسلمان خاتون وہ سب کچھ حاصل کر لے جو اسے دوسری چیزوں سے مستغنی کر دے۔
     

  • 2 #437

    مصنف : سعید احمد قمر الزمان

    مشاہدات : 24576

    مختصر زادالمعاد

    (منگل 05 اپریل 2011ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #437 Book صفحات: 392

    سيرت دينی موضوعات ميں سے ايک اہم تر موضوع ہے جس ميں اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم کي ذاتی اور شرعی زندگی کامطالعہ کيا جاتا ہے۔ايک مسلمان ہونے کے ناطے ہماری يہ بنيادی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہميں اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم کي ذات، حالات، شمائل اور سيرت سے واقفيت ہونی چاہيے۔ ہر دور ميں اہل علم نے سيرت پر کتابيں لکھی ہيں۔امام محمد بن اسحاق (متوفی152ھ) کی کتاب سيرت ابن اسحاق اس موضوع پر پہلی جامع ترين کتاب شمار ہوتی ہے اگرچہ امام محمد بن اسحاق سے پہلے صحابہ وتابعين ميں سے 40 افراد کے نام ملتے ہيں جنہوں نے سيرت کے متفرق ومتنوع پہلوؤں پر جزوی بحثيں کي ہيں۔اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم کي سيرت پر مختلف اعتبارات سے کام ہوا ہے جن ميں ايک اہم پہلو سيرت کا فقہی اور حکيمانہ پہلو بھی ہے يعنی فقہی اعتبار سے سيرت کو مرتب کرنا اور اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم کے اعمال و افعال کی حکمتيں بيان کرنا۔ امام ابن القيم (متوفی 751ھ)کی کتاب ’زاد المعاد‘ سيرت کے انہی دو پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے مرتب کي گئی ہے۔بعض اہل علم نے ’زاد المعاد‘ کو فلسفہ سيرت کی کتاب بھی کہا ہے جبکہ ب...

  • 3 #1233

    مصنف : سعید احمد قمر الزمان

    مشاہدات : 22713

    بدکاروں کی زندگی کا عبرتناک انجام

    (بدھ 26 دسمبر 2012ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #1233 Book صفحات: 193

    حقیقی کامیاب وہ شخص  ہے جو دنیا میں کامیاب ہو گیا، جو دنیا کی زندگی میں اللہ کی رضا کا سرٹیفکیٹ حاصل کر کے کامیاب نہ ہو سکا وہ آخرت میں بھی ناکام و نامراد رہے گا۔ جو لوگ دنیا میں رہتے ہوئے اللہ کی ذات کے سامنے جوابدہی اور احتساب کے تصو کو بھلا دیتے ہیں وہ اپنی موت کو بھی بھلا بیٹھتے ہیں۔ اچانک ایک دن موت کے کوڑے کی ضربیں جب لگنے لگتی ہیں تو ان کو اس وقت یاد آتا ہے کہ ہم نے تو مرنا بھی ہے لیکن اب وقت بیت چکا ہوتا ہے۔ دنیا دیکھتی ہے کہ ان کا موت کے وقت اس قدر عبرتناک اور خوفناک انجام ہوتا ہے کہ لوگ توبہ توبہ کرتے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے استغفار کرتے ہیں۔ اس کتاب میں بھی دنیا کے مختلف ممالک کے بدکاروں کی زندگی کا عبرتناک انجام دکھایا گیا ہے، مرتے وقت ان کے جان نکلنے کے عبرتناک مناظر دکھائے گئے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ آپ اس سے کس طرح بچ سکتے ہیں۔ جان نکلتے وقت اللہ  و سولﷺ کے باغیوں کا یہ رسوا کن ذلت ناک عبرتناک انجام کیوں ہوتا ہے؟ کیسے کیسے اعمال کرنے کے نتیجے میں ذلت ناک و اذیت ناک موت مرنے کے بعد جہنم کے فرشتوں کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جہنم کا ایندھن بننا پڑتا ہے؟ اگر آپ ایس...

  • 4 #2510

    مصنف : سعید احمد قمر الزمان

    مشاہدات : 7023

    مختصر کتاب الکبائر

    (پیر 20 اپریل 2015ء) ناشر : وزارت اسلامی امور و اوقاف و دعوت و ارشاد، مملکت سعودی عرب
    #2510 Book صفحات: 94

    اللہ اور اس کے رسول اکرم ﷺ کی نافرمانی کاہر کام گناہ کہلاتا ہے۔ اہل علم نے کتاب وسنت کی روشنی میں گناہ کی دو قسمیں بیان کی ہیں۔ صغیرہ گناہ یعنی چھوٹے گناہ اور کبیرہ گناہ یعنی بڑے گناہ۔ اہل علم نے کبیرہ گناہوں کی فہرست میں ان گناہوں کوشمار کیا ہے جن کےبارے میں قرآن وحدیث میں واضح طور پر جہنم کی سزا بتائی گئی ہے یا جن کے بارے میں رسول اکرمﷺ نے شدید غصہ کا اظہار فرمایا ہے ۔اور صغیرہ گناہ وہ ہیں جن سے اللہ اوراس کے رسول نےمنع توفرمایا ہے ، لیکن ان کی سزا بیان نہیں فرمائی یا ان کے بار ے میں شدید الفاظ استعمال نہیں فرمائے یا اظہارِ ناراضگی نہیں فرمایا۔کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کی وجہ سے آدمی پر سب سے بڑی ہلاکت اور مصیبت تو یقیناً آخرت میں ہی آئے گی جہاں اسے چاروناچار جہنم کاعذاب بھگتنا پڑے گا لیکن اس دینا میں بھی گناہ انسان کے لیے کسی راحت یاسکون کا باعث نہیں بنتے بلکہ انسان پر آنے والے تمام مصائب وآلام،بیماریاں اور پریشانیاں تکلیفیں اور مصیبتیں درحقیقت ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہی آتی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’مختصر کتاب الکبائر‘‘ امام شمس الدین ذہ...

  • 5 #3204

    مصنف : سعید احمد قمر الزمان

    مشاہدات : 4034

    تعلیم نماز

    (منگل 12 جنوری 2016ء) ناشر : وزارت اسلامی امور و اوقاف و دعوت و ارشاد، مملکت سعودی عرب
    #3204 Book صفحات: 38

    نماز  انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل  ہے ۔ کلمہ توحید کے  اقرار کےبعد  سب سے پہلے  جو فریضہ  انسان  پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی  ہے ۔ بے نماز ی کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن  اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال  ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے  نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔  قرآن  وحدیث میں  نماز کو بر وقت  اور باجماعت  اداکرنے  کی  بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے  ۔نماز کی ادائیگی  اور  اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر  اہم ہے   کہ  سفر وحضر  اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی  نماز ادا کرنا ضروری  ہے ۔نماز کی اہمیت  وفضیلت کے  متعلق بے شمار  احادیث ذخیرۂ  حدیث میں موجود  ہی...

  • 6 #7055

    مصنف : سعید احمد قمر الزمان

    مشاہدات : 1188

    دین حق

    (منگل 11 جولائی 2023ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ والارشاد توعیۃ الجالیات بالاحساء
    #7055 Book صفحات: 147

    اللہ تعالیٰ نے تمام بنی نوع انسان کو صرف ایک ہی دین اختیار کرنے کا حکم دیا ہے- وہ سلامتی اور امن کا دین اسلام ہے ۔ دین اسلام ہی وہ واحد دین ہے جو اللہ تعالیٰ کے ہاں قابل قبول ہے ۔ کیوں کہ اس کی تعلیمات صاف ستھری اور ہر قسم کے شبہ سے پاک ہیں۔ اگر کوئی قوم اسلام کے علاوہ کوئی اور مذہب یا دین اختیار کرتی ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں قابل قبول نہیں کیوں کہ نبی ﷺ کی آمد سے تمام سابقہ آسمانی مذہب منسوخ ہو گئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ دین حق ‘‘ شیح عبد الرحمٰن بن حماد آل عمر کی عربی تصنیف ’’الدین الحق ‘‘کا اردو ترجمہ ہے ۔ یہ کتاب ان تمام اہم اور عظیم امور پر مشتمل ہے جن کا ہر مسلمان کے لیے جاننا اور اس کے مطابق عمل کرنا ضروری ہے۔ فاضل مترجم نے حاشیہ میں بعض عبارتوں اور مسائل کی مزید تشریح و تفصیل بیان کر دی ہے جو قدرے تشریح طلب تھے ۔(م۔ا)

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 27391
  • اس ہفتے کے قارئین 267105
  • اس ماہ کے قارئین 1295270
  • کل قارئین96947114

موضوعاتی فہرست