محمد زاہد ملک

  • نام : محمد زاہد ملک

کل کتب 1

  • 1 #1494

    مصنف : محمد زاہد ملک

    مشاہدات : 16572

    مضامین قرآن حکیم

    (جمعہ 21 فروری 2014ء) ناشر : بن قطب انٹرنیشنل پاکستان
    #1494 Book صفحات: 801

    قرآن مجید  واحد ایسی کتاب کے  جو پوری انسانیت  کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے  اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں  انسان کو پیش   آنے والےتما م مسائل کو   تفصیل سے  بیان کردیا ہے  جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ   و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سینکڑوں موضوعات   پرمشتمل ہے  مختلف اہل علم  نے اس حوالے  سے كئی    کتب تصنیف کی   ہیں علامہ وحید الزمان   کی ’’تبویب  القرآن فی مضامین  الفرقان ‘‘ اور  شمس العلماء مولانا سید ممتاز علی کی ’’ اشاریہ مضامین قرآن ‘‘ قابل  ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’مضامین قرآن  ‘‘(از زاہد ملک) بھی اسی سلسلے  کی  کڑی ہے  فاضل مؤلف   نے    خدائے  ذوالجلال کے  عظیم کلام کو آٹھ سو  اہم  جامع عنوانات میں اس طر ح  تقسیم کیا ہے  کہ  جس سے  عام مسلمانوں  کو قرآنی تعلیما...

کل کتب 5

  • 1 #164

    مصنف : محمد زاہد ملک

    مشاہدات : 44419

    اسلام اور ہندومت (ایک تقابلی مطالعہ)

    (ہفتہ 27 جون 2009ء) ناشر : زبیر پبلشرز،لاہور
    #164 Book صفحات: 222

    اس کتاب میں  مصنف نے ہندومت اور اسلام کا تقابلی جائزہ  پیش کیا ہے- جس میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے عقائد و نظریات کو زیر بحث لاتے ہوئے دونوں مذاہب میں تصور خدا  پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے- عالم اسلام کی مشہور ومعروف شخصیت ڈاکٹر ذاکر نائک  نے غیرمسلموں اور ہندؤوں کی جانب سے  دین اسلام پر کیے جانے والے اعتراضات کا عقلی و نقلی جواب دیا ہے اور ان کی ہی کتب سے ان کے خلاف ایسے واضح اور بین دلائل دیے ہیں جو ہندو مت کی قلعی کھولنے کے لیے کافی ہیں- کتاب کے دوسرے حصے میں ڈاکٹر ذاکر نائک اور مسٹر رشمی بھائی زاویری کے مابین ''گوشت خوری جائز یا ناجائز'' کے موضوع پر ہونے والے دلچسپ اور علمی مناظرے کی روداد قلمبند کی گئی ہے-جسے پڑھ کر قارئین جہاں  گوشت خوری سے متعلق اسلامی نقطہ نگاہ سے آگاہ ہوں گے وہیں ڈاکٹر ذاکر نائک کی جانب سے پیش کیے جانے والے سائنسی استدلالات سے بھی محظوظ ہوں گے-

  • 2 #306

    مصنف : محمد زاہد ملک

    مشاہدات : 40148

    قرآن پاک اور جدید سائنس

    (جمعرات 15 اپریل 2010ء) ناشر : زبیر پبلشرز،لاہور
    #306 Book صفحات: 251

    قرآن پاک مذہب اسلام کاایک بڑامأخذ  وہ کتاب ہے جس کو اس کے ماننے والے یعنی مسلمان مکمل طورپر کلام الہی تصورکرتے ہیں اورمسلمان اس امر پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ قرآن پاک تمام انسانیت کےلیے رہنمائی حاصل کرنے کا ایک عظیم سر چشمہ ہے یہ تمام تر انسانیت کورہمنائی فراہم کرتاہے اور یہ ہر ایک دور سے ہم آہنگ ہے قرآن پاک اللہ کی آخری اور حتمی کتاب ہے اور یہ معجزوں کا معجزہ ہے اس کے ساتھ یہ انسانیت کےلیے رحمت ہےاس  کتاب’’قرآن پاک اورجدیدسائنس)) میں اس اعتقاد کا جائزہ لیا گیا ہے ۔کتاب دوحصوں پرمشتمل ہے  پہلے حصہ میں قرآن پاک کا چیلنج،ہائیڈرالوجی،علم الجنین اور دوسرے حصہ میں قرآن پاک او ربائبل سائنس کی روشنی میں  جیسی اہم مباحث کوبیان کیا گیا ہے
     

  • 3 #1950

    مصنف : محمد زاہد ملک

    مشاہدات : 7559

    کیا قرآن پاک کلام الٰہی ہے؟

    (بدھ 01 اکتوبر 2014ء) ناشر : زبیر پبلشرز،لاہور
    #1950 Book صفحات: 197

    قرآن مجید وہ عظیم الشان آخری آسمانی کتاب ہے ،جسے اللہ تعالی نے انسانیت کی رشد وہدایت کے لئے نازل فرمایا ہے۔یہ اسلام کا سب سے پہلا منبع ومصدر ہے۔جب تک مسلمانوں نے اسے تھامے رکھا ،دنیا کی سپر پاور اور راہبر و راہنما رہے ، اور جب اسے ترک کر دیا تو ذلت ورسوائی کی اتھاہ گہرائیوں میں جا گرے۔دشمنان اسلام کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ کسی نہ کسی طریقے سے مسلمانوں کو اس مصدر اول اور منبع ہدایت سے دور کردیں یا اس کے بارے میں اس کے قلوب واذہان میں شکوک وشبہات پیدا کر دیں۔چونکہ قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالی نے لے رکھا ہے ،چنانچہ دشمنوں کی سازشوں اور اپنوں کی جہالتوں کے باوجود قرآن مجید آج بھی بالکل صحیح سلامت اور تحریف وتصحیف سے محفوظ رنگ کائنات پر جلوہ افروز ہے۔زیر تبصرہ کتاب " کیا قرآن پاک کلام الہی ہے؟" ہندوستان کے معروف داعی اور مبلغ محترم ڈاکٹر ذاکر نائیک﷾ کے ایک لیکچر پر مبنی ہے جو انہوں نے اسلامک ریسرچ فاونڈیشن کے زیر اہتمام مختلف مذاہب کے لوگوں کے سامنے پیش کیا۔ محترم ڈاکٹر ذاکر نائیک ﷾ہندوستان کے ایک معروف مبلغ اور داعی ہیں۔آپ اپنے خطب...

  • 4 #2365

    مصنف : محمد زاہد ملک

    مشاہدات : 12700

    ٹیپو سلطان (شیرِ میسور)

    (جمعرات 26 فروری 2015ء) ناشر : علم و عرفان پبلشرز، لاہور
    #2365 Book صفحات: 119

    ٹیپوسلطان برصغیرِ کا وہ اولین مجاہد آزادی اور شہید آزادی ہے جس نے آزادی کی پہلی شمع جلائی اور حریت ِفکر، آزادی وطن اور دینِ اسلام کی فوقیت و فضیلت کے لیے اپنی جان نچھاور کردی تھی، ٹیپوسلطان نے حق و باطل کے درمیان واضح فرق و امتیاز قائم کیا اور پرچم آزادی کو ہمیشہ کے لیے بلند کیا تھا۔ ٹیپوسلطان 1750 میں بنگلور کے قریب ایک قصبے میں پیدا ہوا ۔ٹیپوسلطان کا نام جنوبی ہندوستان کے ایک مشہور بزرگ حضرت ٹیپو مستان کے نام پر رکھا گیا تھا، ٹیپوسلطان کے آباؤ اجداد کا تعلق مکہ معظمہ کے ایک معزز قبیلے قریش سے تھا جو کہ ٹیپوسلطان کی پیدائش سے اندازاً ایک صدی قبل ہجرت کرکے ہندوستان میں براستہ پنجاب، دہلی آکر آباد ہوگیا تھا۔ٹیپوسلطان کے والد نواب حیدر علی بے پناہ خداداد صلاحیتوں کے حامل شخص تھے جو ذاتی لیاقت کے بے مثال جواں مردی اور ماہرانہ حکمت عملی کے سبب ایک ادنیٰ افسر ’’نائیک‘‘ سے ترقی کرتے ہوئے ڈنڈیگل کے گورنر بنے اور بعد ازاں میسور کی سلطنت کے سلطان بن کر متعدد جنگی معرکوں کے بعد خود مختار بنے اور یوں 1762 میں باقاعدہ ’’سلطنت خداداد...

  • 5 #6780

    مصنف : محمد زاہد ملک

    مشاہدات : 3700

    خدا کا تصور مذاہب عالم میں

    (اتوار 28 اگست 2022ء) ناشر : زبیر پبلشرز،لاہور
    #6780 Book صفحات: 298

    دنيا جہان میں لا تعداد مذاہب پائے جاتےہیں ان مذاہب میں قدر مشترک یہ ہے کہ یہ تمام کے تمام ایک عالمگیر خدا اور ایک برتر ہستی پر یقین رکھتے ہیں جو قادر مطلق اور عالم کل ہے۔ زیر نظر کتاب اسی موضوع پر دنیا کے مشہور ومعروف دانشور ڈاکٹر عبدالکریم ذاکر نائیک کی شاندار تصنیف ہے۔ کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پہلے حصے میں مصنف نے دنیا کےبڑے بڑے مذاہب، جن میں ہندومت، عیسائیت، یہودیت اور اسلام شامل ہیں، میں خدا کے حوالے سے پائے جانے والے تصور کو ان کی کتابوں کی روشنی میں واضح کیا ہے – کتاب کے دوسرے حصے میں موصوف نے اسلام کے متعلق غیر مسلموں کے بہت سے اشکالات مثلا کثرت ازواج، مسلمانوں کا طریقہ ذبح،شراب کی حرمت اسلام میں کیوں ہے؟گوشت خوری کیوں جائز ہے،اور مسلمان دہشت گرد کیوں ہوتا ہے اس طرح کے تمام اشکا لات کا تسلی بخش جواب دیتے ہوئے ان موضوعات پر علمی انداز میں کافی وشافی بحث کی ہے۔(م۔ا)

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 30844
  • اس ہفتے کے قارئین 189376
  • اس ماہ کے قارئین 1708449
  • کل قارئین115600449
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست