سعید احمد چنیوٹی

  • نام : سعید احمد چنیوٹی

نام : مولاناسعید چنیوٹی ۔

ولدیت : عبدالرحمٰن۔

ولادت : مولاناسعیداحمدچنیوٹی کی ولادت 1958ءبمطابق 1377ھ چنیوٹ ضلع جھنگ میں ہوئی ۔

تعلیم وتربیت:

مولاناسعید احمدسعید چنیوٹی نےرسمی تعلیم میٹرک تک حاصل کی دینی تعلیم میں درس نظامی اوروفاق المدارس کےفاضل ہیں جبکہ فاضل عربی کاامتحان بھی پاس کرچکےہیں۔ایک ماہ تک گوجر ہ میں مولانامحمدیعقوب صاحب گوجروی کی خدمت میں دورہ تفسیرکےلیے حاضررہےدینی تعلیم آپ نےکلیہ القرآن کریم والحدیث فیصل آبادمیں رہ کرمکمل کی۔

اساتذہ کرام: مولاناسعیداحمدچنیوٹی نےمندرجہ ذیل اساتذہ کرام سےکسب فیض کیا۔

1۔مولانابشیراحمدجیسم رحیم یارخان  2۔مولانا خا ن محمد3۔مولانا محمدعبداللہ امرتسری  4۔مولانامحمدبعقوب گوجروی۔

درس تدریس: آپ عرصہ  دس سال سےجامعہ علمیہ dبلاک سرگودھامیں تدریسی خدمات سرانجا م دےرہے ہیں جبکہ شہرکی دیگرمساجد میں آپ کےخطبات ہوتےرہتےہیں تقریروتدریس کےعلاوہ تحقیق کااچھاذوق رکھتےہیں۔

تلامذہ: معروف تلامذہ مندجہ ذیل ہیں ۔

1۔مولاناعبدالحیی النصاری مدرس جامعہ سلفیہ  ۔

2۔مولاناعبدالرشیدراشدپسروری مدرس جامعہ رحمانیہ لاہور۔

3۔مولاناعبدالستاربھٹی استاد عربی ہائی سکول اسلام آباد ۔

4۔حافظ عبدالقادر 5۔حافظ عبدالغفار حتعلمین جامعہ الریاض سعودی عرب ۔

تصنیف تالیف :

 مولانا سعیداحمدچنیوٹی نےابھی تک فضیلۃ الشیخ عبدالعزیز بن عبدبن باز حفظہ کی تالیف التحذیرعن البلا غ کااردوترجمہ کیاہےجسے اوارہ احیائے السنۃ النبویہ سرگودھا نےشائع کیاہے۔

حوالہ : تذکرہ علماء اہل حدیث  دوم از محمدعلی جانباز۔

کل کتب 3

  • 1 #1416

    مصنف : سعید احمد چنیوٹی

    مشاہدات : 7437

    شیخ الحدیث مولانا محمد عبد اللہ ویرووالوی حیات وخدمات

    (پیر 16 ستمبر 2013ء) ناشر : طارق اکیڈمی، فیصل آباد
    #1416 Book صفحات: 610

    سرزمین فیصل آباد کو جن نفوس قدسیہ نے کتاب و سنت کے علم سے سیراب کیا ان میں سے  ایک  استاذ العلماء ، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ محدث امرتسری ہیں ۔ کلیہ دارالقرآن و الحدیث انہی کی یاد گار ہے جو تقریبا نصف صدی سے علم و عمل کے میدان میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔ یہ درسگاہ انہوں نے آزادی برصغیر کے بعد قائم کی تھی ۔ جس سے بے شمار حضرات  استفادہ کر چکے ہیں ۔ مولانا نے ہمیشہ ہی دنیا سے بے رغبتی اختیار کی بلکہ وغظ و تبلیغ اور تدریس  کی جو خدمات سرانجام دیتے اس کا بھی معاوضہ نہ لیتے اور اپنی تجارت شروع کی ۔ انہوں نے اپنی تمام دلچسپیوں کا مرکز اپنے طلباء کو بنا رکھا تھا انہیں اللہ کے دین سے روشناس کرانا ان کی زندگی کا مقصد اولین تھا ۔ آپ نحو ، صرف ، منطق ، بلاغت ، معانی میں یکتائے روز گار تھے ۔ اور علم الفرائض کے تو گویہ امام تھے ۔ اس علم کی معروف کتاب السراجی کی انہوں نے شرح بھی لکھی ہے ۔ آپ علوم میں بہت زیادہ رسوخ رکھتے تھے ۔ اسی وجہ سے آپ کے اساتذہ آپ پر مکمل اعتماد کر تے تھے ۔ ان کی علالت  یا عدم موجودگی میں آپ ہی مسند تدریس ارشاد فرمایا کر تے تھے ۔...

  • 2 #1434

    مصنف : سعید احمد چنیوٹی

    مشاہدات : 10908

    اتحاد ملت کا نقیب فکر اہل حدیث ہی کیوں ؟

    (منگل 08 اکتوبر 2013ء) ناشر : مرکزی جمعیت اہل حدیث فیصل آباد
    #1434 Book صفحات: 50

    قرآن میں ہے’’ اسی طرح ہم نے تم کو میانہ روش بنایا تاکہ تم لوگوں پر گواہ بنو۔‘‘ اس آیت  کے تناظر میں  اہل حدیث فکر کے حاملین کا یہ کہنا ہے کہ  ہم حتی الوسع کوشش کرتے ہیں کہ کسی بھی معاملے میں اعتدال کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹے۔عقائد ، عبادات اور معاملات وغیرہ میں کسی بھی پہلو سے افراط و تفریط کا شکار نہ ہوں۔حضرات صحابہ کرام اور سلف صالحین کا یہی منہج اور مسلک تھا۔جس طرح اسلام باقی تمام مذاہب و ادیان کےمقابلے میں وسط و اعتدال پر مبنی ہے اسی طرح صحابہ کرام ؓ و سلف تمام فرق کےمقابلے میں اعتدال و وسط کے پیروکار ہیں۔مثلا خوارج اور روافض کے مقابلہ میں صحابہ کرام ؓ کے بارےمیں انہی کا موقف اعتدال ، میانہ روی کا آئینہ دار ہے۔خوارج، معتزلہ اور مرجئہ کے مابین مسلہ وعدہ و وعید کے بارے میں سلف کا موقف ہی معتدل و وسط ہے۔قدریہ اور جبریہ کے مابین تقدیر میں وسط پہلو سلف ہی کا ہے۔جہمیہ معطلہ اور مشبہ کےمابین مسلہ صفات باری تعالیٰ میں وسط مسلک سلف ہی کا ہے۔ نہ ان کے ظاہریت ہے نہ تقلید جامد، نہ جمود ہے نہ ہی آزاد خیالی، نہ رہبانیت ہے اور نہ ہی حیلہ سازی۔فکر اہل حدیث ک...

  • 3 #4489

    مصنف : سعید احمد چنیوٹی

    مشاہدات : 5617

    سفرنامہ حجاز (مولانا ثناءاللہ امرتسری﷫)

    (پیر 29 مئی 2017ء) ناشر : طارق اکیڈمی، فیصل آباد
    #4489 Book صفحات: 103

    شیخ الاسلام فاتح قادیان مولانا ثناء اللہ امرتسری﷫ 1868ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے آپ نے ابتدائی تعلیم امرتسر میں پائی۔ سات سال کی عمر میں والد اور چودہ برس کی عمر تک پہنچتے والدہ بھی داغِ مفارقت دے گئیں۔ بنیادی تعلیم مولانا احمد اللہ امرتسر ﷫سے حاصل کرنے کے بعد استاد پنجاب، مولانا حافظ عبدالمنان وزیرآبادی ﷫سے علم حدیث کی کتابیں پڑھیں۔ ۱۸۸۹ء میں سندفراغت حاصل کرصحیحین پڑھنے دہلی میں سید نذیرحسین دہلوی ﷫ کے پاس پہنچے۔مولانا ثناءاللہ امرتسری﷫ وسیع المطالعہ، وسیع النظر، وسیع المعلومات اور باہمت عالم دین ہی نہیں دین اسلام کے داعی، محقق، متکلم، متعلم، مناظر مصنف، مفسر اور نامور صحافی بھی تھے۔ مولانا کے پیش نگاہ دفاعِ اسلام اور پیغمبر اعظم جناب محمد رسول اللہﷺ کی عزت و ناموس کی حفاظت کا کام تھا۔ یہودونصاریٰ کی طرح ہندو بھی اسلام کے درپے تھے۔ مولانا کی اسلامی حمیت نے یہودونصاریٰ، ہندو اورقادیانیوں کو دندان شکن جواب دیے۔ عیسائیت اور ہند مت کے رد میں آپ نےمتعد دکتب لکھیں۔اور آپ نے جس سرگرمی و تندہی سے عقیدہ ختم نبوتﷺ کا دفاع کیا، ایسی سعادت کم ہی مسلمانوں کے حصے م...

کل کتب 1

  • 1 #4113

    مصنف : سعید احمد چنیوٹی

    مشاہدات : 15910

    بستان الواعظین و ریاض الصالحین

    (ہفتہ 17 دسمبر 2016ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #4113 Book صفحات: 466

    حقیقی مومن سچی طلب ، محبت، عبودیت ، توکل، خوف وامید،خالص توجہ او رہمہ وقت حاجت مندی کی کیفیت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا ہے پھر وہ اللہ کے رسول کی طرف رجوع کرتا ہے ۔ دریں صورت کہ اس کی ظاہر ی وباطنی حرکات وسکنات شریعت محمدی کے مطابق ہوں ۔ یہی وہ شریعت ہے جو اللہ تعالیٰ کی پسند اور مرضی کی تفصیل کواپنے اندر سموئے ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کے علاوہ کوئی ضابطہ حیات قبول نہیں کرے گا۔ ہر وہ عمل جو اس طریقۂزندگی سے متصادم ہو وہ توشۂ آخرت بننے کی بجائے نفس پرستی کا مظہر ہوگا۔ جب ہرپہلو سے سعادت مندی شریعت محمدیہ پر موقوف ہے تو اپنی خیر خواہی کا تقاضا یہ ہے کہ انسان اپنی زندگی کے تمام لمحات اس کی معرفت اورطلب کے لیے وقف کردے۔ زیر تبصرہ کتا ب’’بستان الواعظین وریاض ا لسامعین‘‘ چھٹی صدی ہجری کےمعروف امام ابن الجوزی﷫ کی تصنیف ہے جو کہ واعظ و ارشاد ،نصیحت آموز واقعات وحکایات ،بعض قرآنی آیات کی تشریح،معاملات ، عبادات ودیگر متفرق موضوعات پر مشتمل ہے ۔یہ کتاب خطبا واور واعظین کےلیے بیش قیمت نادر تحفہ ہے ۔مولانا سعید احمد چنیوٹی﷾ نے اس کی افادیت ک...

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 38655
  • اس ہفتے کے قارئین 464145
  • اس ماہ کے قارئین 1664630
  • کل قارئین113271958
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست