مسعود مفتی

  • نام : مسعود مفتی

کل کتب 2

  • 1 #4017

    مصنف : مسعود مفتی

    مشاہدات : 5922

    ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اسلام دشمنی

    (جمعہ 28 اکتوبر 2016ء) ناشر : علم و عرفان پبلشرز، لاہور
    #4017 Book صفحات: 218

    دور حاضرکے جن فتنوں نے عالم گیر سطح پر اپنے اثرات چھوڑے ہیں اور جن سے مسلم معاشر ہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ان میں سرفہرست گلوبلائزیشن ہے۔ یہ ایک انتہائی غیر محسوس فتنہ ہے جس کا ظاہر انتہائی پرفریب اور خوش نما ہے لیکن اس کے اثرات دین و ایمان، اخلاق و تہذیب اور مذہبی اقدار کے لیے انتہائی تباہ کن ہیں۔ دیگر فتنوں کی طرح یہ فتنہ بھی مغربی دشمنانِ اسلام کے راستہ سے آیا ہے اور اس کی آب یاری کرنے والے یہود و نصاریٰ ہیں، جن کی اسلام دشمنی ظاہر و باہر ہے۔ گلوبلائزیشن  کے تحت پروان چڑھنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے دنیا کو بالعموم اور اسلامی دنیا کو بالخصوص اقتصادی طور پر اپنا یرغمال بنا رکھا ہے۔ یہ ملٹی نیشنل کمپنیاں نہ صرف ہماری اقتصادی جڑوں پر ضرب کاری لگا رہی ہیں بلکہ اپنی مصنوعات و مشروبات میں حرام اجزاء کو شامل کر کے مسلمانوں کے ایمان پر بھی نقب زن ہو رہی ہیں۔ یہ ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنی آمدنی کا ایک معتد بہ حصہ اسرائیل کے تحفظات کے لیے وقف کر دیتی ہیں۔ گویا مسلمان ان کمپنیوں کی مصنوعات خرید کر خود اپنی تباہی و ہلاکت کا سامان تیار کر  رہے ہیں۔زیر تبصرہ...

  • 2 #5467

    مصنف : مسعود مفتی

    مشاہدات : 16915

    سیرت النبی ﷺ اعلان نبوت سے پہلے

    (جمعہ 24 اگست 2018ء) ناشر : علم و عرفان پبلشرز، لاہور
    #5467 Book صفحات: 611

    ہر دلعزیز سیرتِ سرورِ کائنات  کا موضوع  گلشنِ سدابہار کی طرح ہے ۔جسے  شاعرِ اسلام  سیدنا حسان بن ثابت   سے لے کر آج تک پوری اسلامی  تاریخ  میں  آپ ﷺ کی سیرت  طیبہ کے جملہ گوشوں پر  مسلسل کہااور  لکھا گیا ہے اورمستقبل میں لکھا  جاتا  رہے گا۔اس کے باوجود یہ موضوع اتنا وسیع اور طویل ہے  کہ اس  پر مزید لکھنے کاتقاضا اور داعیہ موجود رہے  گا۔نبی رحمت  کی  سیرت مبارکہ میں  تمام اہل ایما ن کے لیے  اسوہ اور نمونہ ہے ۔ رسول برحق ﷺکی  بعث سے  قبل  کی چالیس  سالہ  زندگی   معصوم زندگی بھی ہمارے  لیے مشعل راہ  ہے ۔ اس زندگی میں آپ ﷺ نے اخلاق کا اعلیٰ نمونہ  پیش کیا  یہی وہ دور تھا جب لوگ آپﷺ کو الصادق اور الامین کےنام پکارتے تھے۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔دنیا کی کئی  زبانوں میں  بالخصوص عربی اردو میں   بے شمار سیرت نگار وں نے  &...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 38041
  • اس ہفتے کے قارئین 463531
  • اس ماہ کے قارئین 1664016
  • کل قارئین113271344
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست