تقویۃ الایمان شاہ اسماعیل شہید کی ایک جاندار اور لا جواب تصنیف ہے۔ ’’تقویۃ الایمان‘‘ کا موضوع توحید اس موضوع پر بے شمار کتابیں اور رسالے لکھے جاچکے ہیں ۔تقویۃ الایمان بھی انہی کتب میں سے ایک اہم کتاب ہے ۔ کتاب تقویۃ الایمان اب تک لاکھوں کی تعداد میں چھپ کر کروڑوں آدمیوں کے لیے ہدایت کا ذریعہ بن چکے ہے ۔ پہلی مرتبہ 1826ء میں شائع ہوئی ۔ شاہ اسماعیل شہید کا اندازِ بحث اور طرزِ استدلال سب سے نرالا ہے اور سراسر مصلحانہ ہے علمائے حق کی طرح انہوں نے صرف کتاب وسنت کومدار بنایا ہے ۔ آیات وآحادیث پیش کر کے وہ نہایت سادہ اور سلیس میں ان کی تشریح فرمادیتے ہیں اور توحید کے مخالف جتنی بھی غیر شرعی رسمیں معاشرے میں مروج تھیں ان کی اصل حقیقیت دل نشیں انداز میں آشکارا کردیتے ہیں ۔انہوں نے عقیدہ وعمل کی ان تمام خوفناک غلطیوں کوجو اسلام کی تعلیم توحید کے خلاف تھیں مختلف عنوانات کے تحت جمع کردیا...