دکھائیں
کتب
  • 1 #568

    مصنف : محمد حفظ الرحمن سیوہاروی

    مشاہدات : 117945

    قصص القرآن جلد اول ودوم

    dsa (جمعرات 14 مارچ 2013ء) ناشر : دارالاشاعت اردوبازارکراچی
    #568 Book صفحات: 631

    قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے دنیائے انسانی کی ہدایت کےلیے جو مختلف معجزانہ اسلوبِ بیان اختیار فرمائے ہیں ان میں سےایک یہ بھی ہے کہ گزشتہ قوموں کے واقعات و قصص کے ذریعہ ان کے  نیک و بد اعمال اور ان اعمال کے ثمرات و نتائج کو یاد دلائے اور عبرت و بصیرت کا سامان مہیا کرے۔ قرآن مجید کے قصص و واقعات کا سلسلہ بیشتر گزشتہ اقوام اور ان کی جانب بھیجے ہوئے پیغمبروں سے وابستہ ہے اور جستہ جستہ بعض اور واقعات بھی اس کے ضمن میں آ گئے ہیں۔ مسلمان قوم کی پستی کو دیکھتے ہوئے مولانا محمد حفظ الرحمٰن سیوہاروی نے قرآن مجید میں موجود ان قصص کو یکجا صورت میں پیش کرنے کا اہتمام کیا تاکہ ان سے عبرت و بصیرت حاصل کی جائے۔ اس وقت آپ کے سامنے ’قصص القرآن‘ کی پہلی اور دوسری جلد ہے جس میں حضرت آدم سے لے کر حضرت یحییٰ ؑ تک کے واقعات نہایت مفصل اور محققانہ انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔ تمام واقعات کی بنیاد اور اساس قرآن عزیز کو بنایا گیا ہے اور احادیث صحیحہ اور واقعات تاریخی کے ذریعے ان کی توضیح و تشریح کی گئی ہے۔ خاص خاص مقامات پر تفسیری، حدیثی اور تاریخی اشکالات اور بحث و تمحیص کے بعد سلف صالحین کے...

  • 2 #568.01

    مصنف : محمد حفظ الرحمن سیوہاروی

    مشاہدات : 86363

    قصص القرآن جلد سوم وچہارم

    (جمعہ 15 مارچ 2013ء) ناشر : دارالاشاعت اردوبازارکراچی
    #568.01 Book صفحات: 649

    قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے دنیائے انسانی کی ہدایت کےلیے جو مختلف معجزانہ اسلوبِ بیان اختیار فرمائے ہیں ان میں سےایک یہ بھی ہے کہ گزشتہ قوموں کے واقعات و قصص کے ذریعہ ان کے  نیک و بد اعمال اور ان اعمال کے ثمرات و نتائج کو یاد دلائے اور عبرت و بصیرت کا سامان مہیا کرے۔ قرآن مجید کے قصص و واقعات کا سلسلہ بیشتر گزشتہ اقوام اور ان کی جانب بھیجے ہوئے پیغمبروں سے وابستہ ہے اور جستہ جستہ بعض اور واقعات بھی اس کے ضمن میں آ گئے ہیں۔ مسلمان قوم کی پستی کو دیکھتے ہوئے مولانا محمد حفظ الرحمٰن سیوہاروی نے قرآن مجید میں موجود ان قصص کو یکجا صورت میں پیش کرنے کا اہتمام کیا تاکہ ان سے عبرت و بصیرت حاصل کی جائے۔ اس وقت آپ کے سامنے ’قصص القرآن‘ کی تیسری اور چوتھی جلد ہے جس میں انبیاء ؑ کے سوانح حیات  کے علاوہ باقی قصص قرآنی اصحاب قریہ، اصحاب الجنہ، حضرت لقمان، اصحاب سبت وغیرہ کی مکمل اور محققانہ تفسیر و تشریح کی گئی ہے۔ آخر میں حضرت عیسیٰ ؑ اور نبی کریمﷺ کے واقعات و حالات کا محققانہ و مبصران بیان موجود ہے۔ تمام واقعات کی بنیاد اور اساس قرآن عزیز کو بنایا گیا ہے اور احادیث صحیحہ...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 43100
  • اس ہفتے کے قارئین 256690
  • اس ماہ کے قارئین 742882
  • کل قارئین97808186

موضوعاتی فہرست