دکھائیں
کتب
  • 1 #218

    مصنف : ابو صہیب محمد داؤدارشد

    مشاہدات : 24097

    دین الحق بجواب جاء الحق ۔ حصہ اول

    dsa (جمعرات 31 دسمبر 2009ء) ناشر : مکتبہ عزیزیہ، لاہور
    #218 Book صفحات: 692

    بریلوی مکتبہ فکر کے حکیم الامت مفتی اعظم احمد یار گجراتی نے بریلوی شریعت پر ایک ضخیم کتاب جاء الحق وزہق الباطل نامی تحریر کی جو کہ ان کے حلقہ فکر کے نزدیک انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے واعظین، خطباء و مفتیان عظام کا مبلغ علم اور معیار تحقیق یہی کتاب ہے جس میں بدعات اور خرافات ہفوات کو ایک جگہ جمع کر کے کتاب و سنت کے واضح نصوص کی تحریف کر کے شریعت مطہرہ کے صاف و شفاف پانی میں بدعات و رسومات کی ناپاک ملاوٹ کی ناکام کوشش کی ہے۔ دین الحق کے مطالعے سے قارئین اندازہ کر سکیں گے کہ فاضل مصنف محمد داؤد ارشد نے ان کی پیش کردہ بدعات کے سامنے کتاب و سنت کے نصوص کا کیسا مضبوط بند باندھ دیا ہے۔ مصنف نے مفتی صاحب کی پیش کردہ ہر دلیل پر عالمانہ و محققانہ تبصرہ پیش کیا ہے اور ناقدانہ تعاقب کیا ہے اس کے ساتھ جو صحیح حقیقت ہے اس کو کتاب و سنت کی روشنی میں واضح کیا ہے اور فی الواقع بیان کرنے کا حق ادا کر دیا ہے۔ بلاشبہ ان کی یہ کاوش بدعت کے رد اور کتاب و سنت کے دفاع میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

     

  • 2 #218.01

    مصنف : ابو صہیب محمد داؤدارشد

    مشاہدات : 6706

    دین الحق بجواب جاء الحق حصہ دوم

    (منگل 05 دسمبر 2017ء) ناشر : مکتبہ عزیزیہ، لاہور
    #218.01 Book صفحات: 771

    سابقہ اقوام کی گمراہی کا سب سے بڑا سبب یہ تھا کہ انہوں نے اللہ کی کتاب کو پس پشت ڈالا اور خواہشات نفس کو مقدس سمجھا-بدقسمتی سے امت محمد ﷺ میں بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے جو جنہوں تقلیدی جکڑبندیوں کی وجہ سے کتاب وسنت کے صریح احکامات میں رخنہ ڈالنے  کی بھرپور سعی کی جس کی ایک مثال ''جاء الحق'' نامی کتاب ہے جو کہ بریلوی علماء میں سے ایک عالم احمد یار کی ی تصنیف ہے- زیر نظر کتاب ''دین الحق '' اسی کتاب کے جواب میں لکھی گئی ہے جس میں فاضل مؤلف نے نمازوں کے اوقات، نمازکے ارکان وشرائط اور بہت سے دیگر فروعی مسائل میں احمد یار صاحب کے مؤقف کی انتہائی جانفشانی اور عرق ریزی کے ساتھ تردید کی ہے-مصنف نے بریلوی حضرات کے تمام اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کسی جگہ پر بھی کتاب وسنت کے  دلائل وبراہین کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا- زیر نظر کتاب ''دین الحق '' ''جاء الحق'' کے جواب میں لکھی گئی ہے جس میں فاضل مؤلف نے نمازوں کے اوقات، نمازکے ارکان وشرائط اور بہت سے دیگر فروعی مسائل میں احمد یار صاحب کے مؤقف کی...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 39087
  • اس ہفتے کے قارئین 281970
  • اس ماہ کے قارئین 1028134
  • کل قارئین105899255
  • کل کتب8792

موضوعاتی فہرست