آج مسلم معاشرہ میں عقیدہ و عمل کی تباہی اور اخلاقی زبوں حالی تمام تر حدود و قیود تجاوز کر رہی ہے۔ ہر طرف بے حیائی، معاصی و منکرات، بے راہ روی، خلفشار اور انارکی عام ہے۔ اسلامی اخلاق و رویے روبہ زوال ہے۔ جبکہ قرآن کریم اور احادیث مبارکہ میں جا بجا اسلامی اخلاق و آداب اپنانے، اللہ سے ڈرنے اور آخرت کو یاد رکھنے کی نہایت تاکید اور تلقین فرمائی گئی ہے۔ محترم عبداللہ دانش نے امر بالمعروف و نہی عن المنکر ایسا عظیم فریضہ ادا فرماتے ہوئے معاشرتی اور سماجی برائیوں اور بیماریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایک جامع، مفید اور اصلاحی بیڑہ اٹھایا ہے۔ ’مقالات دانش‘ عمومی زندگی میں درپیش مشکلات و مسائل اور ان کے حل پر مبنی ایک انتہائی جامع اور خوبصورت کاوش ہے جو عوام و خواص سب کے لیے یکساں مفید ہے۔ کتاب میں موضوع کی مناسبت سے عربی اشعار کا بڑا جاندار اور برمحل استعمال اور استدلال کیا گیا ہے۔ جو نفس مضمون کو اور بھی چار چاند لگا دیتا ہے۔ اسی لیے عربی اشعار کا حتی الامکان لفظی قید سے بالا تر ہو کر آسان فہم اور سلیس اردو ترجمہ کر دیا گیا ہے۔ ’مقالات دانش‘ کے مطالعہ سے معاشرتی، معاشی، س...

فضیلۃ الشیخ عبد اللہ دانش ﷾ ارضِ پاکستان کی معروف سلفی درسگاہ جامعہ سلفیہ ،فیصل آبا د کے فیض یافتہ ہیں ۔ اور ایک عرصہ داراز سے امریکا میں مقیم ہیں وہاں مسجد البدر نیویارک کے پلیٹ فارم سے دعوتی ،تبلیغی، علمی وتحقیقی میدان میں سرگرم عمل ہیں ۔ان کے خطبات و محاضرات کو وہاں بڑ ی مقبولیت حاصل ہے مسجد البدر میں خطابت کے ساتھ ساتھ 50 کے قریب چھوٹی بڑی کتب تصنیف کرچکے ہیں ۔مسجد البدر اور وہاں کےاہم مقامات پر دئیے گئے ان کے خطبات اور مقالات کو کتابی صورت میں بھی شائع کیا جا چکا ہے ۔ان میں تین جلدوں پر مشتمل مقالات دانش قابل ذکر ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’مقالات دانش جلد 3‘‘ مولانا عبد اللہ دانش کے مختلف مضامین پرمشتمل تیسرا بڑامجموعہ ہے۔اس مجموعہ میں 50 سے زائد علمی وادبی مضامین شامل ہیں۔مقالات دانش کے اس حصہ میں عام مسلمانوں کے لیے اور خصوصاً دیار غیر میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے بہت رہنمائی موجود ہے ۔ انہوں نے سیرت النبی ﷺ ، حقوق والدین، اسلام میں عورت کا مقام ، طہارت ، ثقافت یا ضلالت ، سفر نامہ حج ،شکر جیسے اہم عنوانات پر دلائل وبراہین کے انبار لگادئیے ہیں ۔اس میں ایک ع...