شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو ایک خاص مقام حاصل ہے اور تمام شرائع و مذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسان ہر لمحہ کر سکتا ہے اور اپنے خالق و مالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کروا سکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کے آداب و شرائط کو بھی ملحوظ رکھے۔دعاؤں کے حوالے سے بہت سی کتابیں موجود ہیں جن میں علماء کرام نے مختلف انداز میں دعاؤں کو جمع کیا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’کتاب الاذکار ‘‘شارح صحیح مسلم و مصنف کتب کثیرہ امام یحییٰ بن شرف نووی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے جو ادعیہ و اذکار کے متعلق ایک مرجع کی حیثیت رکھتی ہے اور صبح و شام کیے جانے والے اذکار اور دعاؤں پر مشتمل ہے۔اس کتاب کو کتاب ، ابواب اور ذیلی فصلوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر کتاب کے آغاز میں نئے موضوع کی اہمیت و افادیت کتاب و سنت کے دلائل سے واضح کی گئی ہے۔نیز کتاب کے آخر میں ان جامع اذکار و ادعیہ کا بھی ذکر آگیا ہے جو صبح و شام کسی...