#2023

مصنف : ڈاکٹر محمد امین

مشاہدات : 13750

ترک رذائل

  • صفحات: 298
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7450 (PKR)
(ہفتہ 25 اکتوبر 2014ء) ناشر : تحریک اصلاح تعلیم ٹرسٹ لاہور

اسلام میں حسن  اخلاق کو جو اہمیت حاصل ہے وہ کسی دوسرے مذہب میں نہیں ہے۔نبی کریم  نے مسلمانوں کو حسن اخلاق کو اپنانے اور رذائل اخلاق سے بچنے کی پر زور ترغیب دی ہے۔ رسول کریم نے فرمایا:” قیامت کے روز میرے سب سے نزدیک وہ ہوگا جس کا اخلاق اچھا ہے۔“ حسن اخلاق انسان میں بلندی اور رفعت کے جذبات کا مظہر ہوتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ انسان میں پستی کے رجحانات بھی پائے جاتے ہیں جنہیں رذائل اخلاق کہا جاتا ہے۔ یہ دراصل حیوانی جذبات ہیں۔ چنانچہ جس طرح حیوانوں میں کینہ ہوتا ہے۔ انسانوں کے اندر بھی کینہ ہوتا ہے۔ حیوانوں کی طرح انسانوں میں بھی انتقامی جذبہ اور غصہ ہوتا ہے۔ اسے اشتعال دیا جائے تو وہ مشتعل ہو جاتا ہے۔ یہ چیزیں اخلاقی بلندی کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور بدخلقی کے ذیل میں آتی ہیں ۔ ضروری ہے کہ ان پر کنٹرول کیا جائے۔ غصہ ، انتقام ، عداوت ، تکبر کے جذبات پر قابو پایا جائے اور تحمل و برداشت اور عاجزی و انکساری کو شعار بنایا جائے۔ اگر آدمی ایسا کرے گا تو اس کے نفس کی تہذیب ہوگی، اس کے اخلاق سنوریں گے۔ وہ اللہ کا بھی محبوب بن جائے گا اور خلق خدا بھی اس سے محبت کرنے لگے گی۔ اس کے برعکس جو شخص بداخلاقی یا رزائل اخلاق کا مظاہرہ کرے گا، وہ خدا کی نظرمیں بھی ناپسندہوگا اور مخلوق خدا بھی اسے بری نگاہ سے دیکھے گی۔ زیر تبصرہ کتاب "ترک رذائل" بھی اسی جذبہ کے پیش نظر لکھی  گئی ہے۔اس کے مولف  احمد جاوید اور مرتب محترم ڈاکٹر محمد امین صاحب ﷾ہیں ،جنہوں نے اس میں رذائل اخلاق کی ایک لمبی فہرست دے کر ان بچنے کی تلقین کی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حسن اخلاق کو اپنانے اور رذائل اخلاق سے بچنے کی توقیف عطا فرمائے۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

باب اول تمہیدی مباحث

 

6

باب دوم امراض احوال ( طبیعت ) اور ان کا علاج

 

22

نفاق

 

23

حب دنیا

 

28

تکبر

 

33

حب جاہ

 

38

ریا

 

43

عجب

 

50

غضب

 

58

حسد

 

63

بغض و کینہ

 

67

بزدلی

 

71

کسل

 

75

بخل

 

80

حرص و طمع

 

83

قساوت قلبی

 

87

شہوات نفس

 

93

جنس پرستی

 

97

بعض معاشرتی خرابیاں

 

103

بیوی بچوں کے ساتھ سختی

 

113

رسوم و رواج کی بے جا پابندی

 

123

باب سوم امراض افعال اور ان کا علاج

 

133

آفات لسان

 

134

جھوٹ

 

134

غیبت

 

138

بہتان تراشی

 

148

فحش کلامی

 

155

خوشامد

 

158

وعدہ خلافی

 

163

بد نظری

 

171

بے ادبی اور غلو ادب

 

183

بدعت

 

196

اسراف

 

207

لہو و لعب

 

223

غصب حقوق

 

248

باب چہارم امراض ذہن اور ان کا علاج

 

261

بے یقینی

 

262

تشکیک

 

271

حیلہ جوئی

 

276

مکاری و عیاری

 

282

عبادات میں عدم یکسوئی

 

287

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 48628
  • اس ہفتے کے قارئین 279367
  • اس ماہ کے قارئین 1953318
  • کل قارئین113560646
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست