#4574

مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری

مشاہدات : 5874

تفسیر سورہ فاتحہ ( رفیق چوہدری )

  • صفحات: 99
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1980 (PKR)
(منگل 20 جون 2017ء) ناشر : مکتبہ قرآنیات لاہور

قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتب احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے ہیں۔ برصغیرِ میں علوم اسلامیہ کی نصرت واشاعت،قرآن کی تفہیم وتفسیر کےسلسلے میں علمائے برصغیر نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’تفسیر سورۃ فاتحہ ‘‘ماہنامہ محدث کے معروف کالم نگار اور کئی کتب کے مصنف ومترجم محترم مولانا محمد رفیق چودھری ﷾ کی تصنیف ہے۔اس میں انہوں نے سورۃ فاتحہ کی تفسیر سے قبل بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کی تفسیر،سورۃ فاتحہ کا تعارف ، مرکزی مضمون کو بھی آسان انداز میں پیش کیا ہے ۔سورۃ فاتحہ کی تفسیر کرتے ہوئے الفاظ کی تحقیق ، نظائر وشواہد کو تحریرکیا ہے ۔مو صوف کتاب ہذا کے علاوہ کئی دینی کتب کے مصنف ومترجم ہیں جن میں قرآن کریم کا اردو وانگلش ترجمہ اور تفسیر البلاغ بھی شامل ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتعلیمی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فر ما ئے(آمین) (م۔ ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

تمہید

 

7

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

11

الفاظ کی تحقیق

 

13

نظائر و شواہد

 

15

تسمیہ اور قرآن

 

15

تفسیر

 

16

تعارف سورہ فاتحہ

 

21

سورہ فاتحہ کا متن اور ترجمہ

 

27

الحمد للہ یوم الدین

 

28

خلاصہ مضمون

 

56

انسانی ہدایت کے مختلف درجے

 

58

صراط مستقیم

 

71

سورہ فاتحہ کے فضائل

 

85

سورہ فاتحہ کے مسائل و احکام

 

89

مراجع

 

93

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 13400
  • اس ہفتے کے قارئین 171932
  • اس ماہ کے قارئین 1691005
  • کل قارئین115583005
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست