#2628.06

مصنف : قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتی

مشاہدات : 6020

تفسیر مظہری جلد ہفتم

  • صفحات: 549
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 21960 (PKR)
(منگل 26 مئی 2015ء) ناشر : ضیاء القرآن پبلی کیشنز، لاہور۔ کراچی

قاضی ثناء اللہ پانی پتی 1810ء کو پانی پت میں پیدا ہوئے۔ آپ شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء کی اولاد سے ہیں۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے سات برس کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ اور بعد میں دوسرے علوم کی تحصیل میں مشغول رہے۔ تحصیل علم کی خاطر دہلی گئے۔ جہاں شاہ ولی محدث دہلوی  سے حدیث کا علم حاصل کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے شاہ محمد عابدستانی کے ہاتھ پر بیعت کی۔ ان کے وصال کے بعد حضرت میرزا مظہر جان جاناں سے کسبِ فیض کیا۔علم کی تحصیل کے بعد وطن واپس آئےاور بقیہ عمر افتاء، تصنیف وتالیف اور نشر علوم میں گزاری دی۔ آپ نے پانی پت میں منصب قضاء بھی اختیار کیا اور اس بلند عہدے کا نہایت احسن طریقے سے حق ادا کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی اپنے عہد کے عظیم فقیہ، محدث، محقق اور مفسر تھے۔ مولانا شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی انہیں بیہقی وقت کہا کرتے تھے۔ فقہ اصول میں آپ مرتبہ اجتہاد کو پہنچے ہوئے تھے۔ تفسیر وکلام میں وتصوف میں آپ کو یدطولیٰ حاصل تھا۔ آپ کی تیس سے زائد تصانیف وتالیفات ہیں۔ ان میں مشہور تصنیف زیر تبصرہ کتاب تفسیر مظہری عربی زبان میں دس جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس کو آپ نے اپنے مرشد مرزا مظہر جانجاناں کے نام سے منسوب کیا۔ تفسیر کا انداز محدثانہ ہے۔ یہ تفسیر قدمائے مفسرین کے اقوال اور تاویلات جدیدہ کی جامع ہے۔ اس کا اردو ترجمہ کے فرائض ادارہ ضیاء المصنفین، بھیرہ شریف کے تین فضلاء نے انجام دئیے اور مذکور ادارے کے پچاس سے زائد فضلاء نے اس کے مصادر کی تخریج کی۔ ضیاء القرآن پبلی کیشنز نے اسے دس جلد وں شائع کیا ہے۔ (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

سورۂ فرقان

 

کافر کے منہ کےبل اٹھائے جانے کا بیان

 

32

پانی کےمسائل،کون سی چیزوں سے پانی ناپاک ہوتا ہے اور کون سی چیزوں سے نہیں ؟ اور مستعمل پانی کا بیان

 

41

قیام لیل کی فضیلت کا بیان

 

61

خوف و رجاء کا باین

 

62

غی اور آثام کا بیان

 

64

گناہوں کو نیکیوں سے تبدیل کرنےکا بیان

 

65

جھوٹی شہادت پر تعزیر کا تذکرہ

 

70

سورۂ شعراء

 

 

کسی عبادت کےعوض اجرت لینا جائز نہیں

 

111

ضرورت سے زائد عمارت پر مال خرچ کرناجائز نہیں

 

111

مسئلہ : طویل آرزو ( طول الاول) مکروہ ہے او رمختصر مستحب ہے

 

113

نبی کریم ﷺ کے آباء اوامہات تمام کےتمام مومن تھے

 

134

خفیہ طور پر ملائکہ سےشیاطین کےکلام سننے کا بیان

 

136

شعر کی اباحت اور اس کی مدح کا بیان

 

139

شعر کلام ہے ، اچھا ہو توحسین ہے اور برا ہو تو قبیح ہے

 

141

سورۂ نمل

 

 

حدیث بالمعنی جائز ہے ۔ نیز لفظ نکاح اور تزویج کےبغیر ان الفاظ سے نکاح جائز ہے جو ان کے ہم معنی ہوں

 

147

علماء کی فضیلت کا بیان

 

153

اللہ کا ذکر چھوڑ کر کسی اور میں مشغول ہونا باعث ہلاکت ہے

 

158

رسول اللہ ﷺ کےتبسم فرمانے کا بیان

 

159

پیغام نکاح کےارادہ سے اجنبی عورت کی طرف دیکھنا جائز ہے

 

179

حدیث: میں خلق میں تمام لوگوں سےاول ہوں اور بعثت میں سب سے آخر ہوں

 

187

دابۃ الارض کا بیان

 

197

فصل قیامت کی علامات کے بیان میں

 

200

نفخہ فزغ ، صعق اور بعث کا بیان

 

203

اس کا بیان کہ قیامت شریر لوگوں پر قائم ہو گی

 

206

سورۂ قصص

 

 

مسئلہ : عمل عبادت پر اجرت لینا کیسا ہے ؟

 

233

مسئلہ : ریوڑ چرانے کےعوض نکاح کرنا کیسا ہے ؟

 

237

حدیث: الکبریاء ردائی کا بیان

 

246

حدیث طیبہ تین قسم کے افراد کے لیے دو اجر ہوں گے

 

255

ابوطالب کی وفات کا بیان

 

257

اس کا بیان جو مکبر کے باعث اپنا کپڑا زمین پر گھسیٹ کر چلے

 

267

سورۂ عنکبوت

 

 

فضیلت ذکر کا بیان

 

281

ان الصلوۃ تنھی عن الفحشاء کا بیان

 

305

توکل کا بیان

 

317

سورۂ روم

 

 

جنت میں سماع کا بیان

 

323

تسبیح و تحمید کےثواب کابیان

 

325

حدیث طیبہ کہ ہربچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے

 

342

حدیث : میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی

 

344

حدیث: اصبح من عبادی مومن وکافر الحدیث

 

345

اس کا بیان کہ جنت میں داخلہ محض اللہ کے فضل کے ساتھ ہوگا نہ کہ اعمال کے ساتھ

 

352

حدیث: اللہ اہل جنت سے فرمائے گا کیاتم راضی ہو ؟

 

360

سورۂلقمان

 

 

مسئلہ : فقہء کےنزدیک گانا بجانا حرام ہے

 

366

صوفیا کا قول کہ غنا باعث حرج نہیں

 

366

غنا کی حرمت و اباحت کا بیان

 

367

مسئلہ : کافر فقیر والدین کا نفقہ اولاد پر واجب ہوتا ہے

 

376

درمیانی اور تیز چال چلنے کا بیان

 

379

حدیث: ایمان کےدونصف ہیں ایک نصف شکر ہےاور ایک نصف صبر ہے

 

386

حدیث: پانچ چیزوں کا علم اللہ کےسوا کوئی نہیں رکھتا

 

389

سورۂ سجدہ

 

 

حدیث: ملک الموت کسی کی موت کے معینہ وقت سے آگاہ نہیں ہوتا جب تک اسے حکم نہ دیا جائے

 

397

انسانوں کے سوا دوسروں کی موت کیسے ہوتی ہے ؟

 

398

قضاء و قدر کا بیان

 

399

اس کا بیان کہ تتجافی جنوبھم عن المضاجع سےمراد کون لوگ ہیں تہجد گزاریا دوسرے لوگ ؟

 

402

موسیٰ ﷤ کی ملاقات کا بیان

 

407

سورۂ احزاب

 

 

غیر باپ کی طرف نسبت کرنے سےنہی کا بیان

 

417

متنبیٰ اور اپنے غلام کو ھذا ابنی کہنے کا بیان

 

418

حدیث:میں خلقت میں سب لوگوں سے اول ہوں اور بعثت میں سب سے آخر

 

422

غزوہ خندق کاتفصیلی ذکر

 

423

غزوہ خندق کےدوران رسول اللہ ﷺ کی قضا نمازوں کاتذکرہ

 

435

حضورﷺ نےمدینہ طیبہ کو یثرب پکارنے سےمنع فرمایا

 

442

غزوہ نبی قریظہ کا تفصیلی ذکر

 

451

مسئلہ : اجتہاد میں خطا ہونے کے سبب مجتہد پر گنا ہ نہیں

 

453

یہود کی جانب سےحضرت محمدﷺ کےنبی ہونے کااعتراف

 

455

مسئلہ : مال غنیمت کامستحق وہ ہے جو جنگ میں حاضر ہوااگرچہ مال محفوظ کرنے سے قبل فوت ہو گیا

 

464

مسئلہ: دو صغیر یا ایک صغیر اور کبیر غلام کے مابین تفریق جائز نہیں جبکہ ان کے درمیان قرابت قریبہ موجود ہو

 

466

مسئلہ : اگر دونوں غلام بالغ ہوں تو ان کےدرمیان تفریق جائز ہے

 

467

مسئلہ : اگر ایک صغیر کے ساتھ رشتہ دارون کی جماعت ہو تو حکم ؟

 

468

تفویض طلاق کے مسائل اور بیوی کے لیےمرد کے قول اختاری کا بیان

 

471

ازواج مطہرات ، حضرت فاطمہؓ ، حضرت مریم اور حضرت آسیہ کافضائل کا بیان

 

478

حدیث:رسول اللہ ﷺ نے عورتوں کو اپنے خاوندوں کی اجازت کے بغیر کلام کرنے سے منع فرمایا ہے

 

480

اہل بیت کا بیان

 

481

مسئلہ : مطلق امر وجوب کےلئے ہوتا ہے

 

489

حیاء کا بیان

 

491

رسول اللہ ﷺ کے اسماء حسنیٰ اور آپ کے خاتم الانبیاء ہونے کا بیان

 

496

حدیث:اجنبیہ عورت کی طلاق کو نکاح پر معلق کرنے کا بیان اور اس مسئلہ میں علماء کا اختلاف اوردلائل

 

503

مسئلہ :مس کرنےسےقبل طلاق ہونے کی صورت میں عدت نہیں ہوتی

 

507

مسئلہ : کیا لفظ ہبہ ، بیع یاان جیسے دیگر الفاظ کے ساتھ نکاح جائز ہوتا ہے ؟

 

510

مسئلہ : جس عورت سے نکاح کا ارادہ ہو اس کی طرف دیکھنا جائز ہے

 

518

حدیث:جو کوئی میری قبر کے پاس مجھ پر درود پاک پڑھتا ہے میں وہ سنتا ہوں اور جو دور سے پڑھتا ہے وہ مجھ تک پہنچایا جاتا ہے

 

525

درود پاک کی فضیلت اور اس کی کیفیت کا بیان

 

529

تصاویر کا بیان

 

532

مسئلہ : جس نے رسول اللہ ﷺ کے لیےغلیط زبان استعمال کی اس کاحکم

 

534

مسئلہ : صحابہ کرام کی گستاخی حضور ﷺ کےلیے باعث اذیت ہے

 

535

عورتوں کے لیے کام کی غرض سے باہر نکلنے کی اجازت کایان

 

536

ان چیزوں کابیان جن کےساتھ موسیٰ ﷤ اور حضورﷺ کو اذیت دی گئی

 

540

زمین آسمان اور پہاڑوں پر امانت پیش کرنے ان کے اس کا انکار کرنے اور انسان کے اس امانت کو اٹھانے کا بیان اس کے بارے علماء وصوفیاء کے اقوال

 

542

حدیث:بنی آدم کےجسم پر گوشت کا ایک ٹکڑا ہے جب اس کی اصلاح ہو جائے توسارے بدن کی اصلاح ہوجاتی ہے اور جب وہ فاسد ہو جائے تو سارا بدن ہی فاسد ہو جاتا ہے

 

548

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 49119
  • اس ہفتے کے قارئین 478768
  • اس ماہ کے قارئین 1102476
  • کل قارئین112709804
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست