#3226.02

مصنف : سید احمد حسن محدث دہلوی

مشاہدات : 4761

تفسیر احسن التفاسیر اردو جلد سوم

  • صفحات: 402
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10050 (PKR)
(جمعرات 21 جنوری 2016ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور

قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے  اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دی ہیں ۔ اصحاب رسول رضوان اللہ علیہم، نبی ﷺ کے فیض تربیت، قرآن مجید کی زبان اور زمانۂ نزول کے حالات سے واقفیت کی بنا پر، قرآن مجید کی تشریح، انتہائی فطری اصولوں پر کرتے تھے۔ چونکہ اس زمانے میں کوئی باقاعدہ تفسیر نہیں لکھی گئی، لہٰذا ان کے کام کا بڑا حصہ ہمارے سامنے نہیں آ سکا اور جو کچھ موجود ہے، وہ بھی آثار او رتفسیری اقوال کی صورت میں، حدیث اور تفسیر کی کتابوں میں بکھرا ہوا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"تفسیر احسن التفاسیر اردو"  محترم  مولانا سید احمد حسن محدث دہلوی ﷫کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے احادیث صحیحہ حسنہ اور اقوال صحابہ ودیگر سلف سے قرآن مجید کی تفسیر کی ہے اور صحت روایت کا حد درجہ خیال رکھتے ہوئے معتبرہ ومسلمہ تفاسیر مثلا تفسیر ابن جریر، ابن کثیر،معالم، خازن، درمنثور، اور فتح البیان کے اہم مطالب کا بہترین انتخاب کیا ہے،نیز آیات کریمہ کے شان نزول صحیح بہ التزام صحت سند لائے ہیں۔یہ تفسیر پانچ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے ، جسے بلال گروپ آف انڈسٹریز نے چھاپ کر  فی سبیل اللہ فری تقسیم کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف اور تقسیم کنندگان کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔۔آمین(راسخ)

یعتذرون (از ربع ثانی)

سورہ یونس

صفحہ نمبر

بشر کی نبوت پرتعجب اور آنحضرت ﷺ کو جادو گر کہنے کا جواب

11

ایماندار وں کے مراتب کا ذکر

11

آسمان و زمین کو چھ دن میں پیدا کرنے کی حکمت

12

قدرت  الٰہی کے بیان سے ایمان کی ترغیب

12

اللہ تعالیٰ کو خالق مانتے ہوتو عبادت بھی اسی کی کرو

12

اللہ تعالیٰ کی مرضی کے بغیر کوئی شفاعت نہیں کرسکے گا

12

استوار علی العرش اللہ کی صفت ہے اس کو بلا کیف ماننا سلف کا مذہب ہے

13

منکرین حشر کو تنبیہ اور اس   پر شبہ کا جواب

13

سورج و چاند کی گردش کی پرستش کی تردید

14

صرف دنیا پر مطنئن اور آخرت کافکر رکھنے والے دو گرہوں کا ذکر

15

اللہ تعالیٰ کی در گزر غصہ مین آکر بددعا کی ممانعت

17

فارغ البالی میں اللہ کو بھولے رہنا سرکش انسان کی علامت اور تکلیف میں رہنا رضا  بالقضاء ایمان کی علامت ہے

17

کافروں کے اس مطالبہ کی پرزور تردید کہ قرآن ان کےمطابق نازل ہو

18

ہر آیت نزول کےوقت قید تحریر میں لائی جاتی تھی

19

حفاظت قرآن کا الٰہی انتظام

19

اللہ پر افتراء اور اللہ کی تکذیب بڑا ظلم ہے

20

مسیلمہ کذاب کا قصہ

20

عہد صدیقی میں جمع قرآن کا مختصر بیان

21

جوذرہ بھر کا اختیار نفع و نقصان نہیں رکھنا وہ شفاعت کیا کرا سکے گا؟

21

ابتدا میں سب  لوگ اسلام پر تھے الخ

22

مطالبہ معجزات کا جواب

22

معجزہ کا مطالبہ پورا ہونے پر ایمان نہ لانے  والوں پر عذاب نازل ہوئے

23

مشرکوں کے اس  روئیے کی مذمت کہ مصیبت پر اللہ کو پکارتے لیکن اس سے نجات پاکر شرک کرنے لگ جاتے

24

دنیاوی زندگی کی مثال اور منکرین حشر کا رد

25

نیکوں کی جزا اور بدوں کی سزا

26

مسئلہ دیدار الٰہی میں معتزلہ کی تردید

26

مجرموں کے چہروں پر سیاہی  کا نقشہ

27

فنائے دنیا کا منظر  اور حشر و نشر کا بیان

27

حشر میں مشرکوں  اور انکے معبودوں  کی گفتگو

28

توحید ۔ رد شرک اور رسالت کی حکیمانہ بحث

29۔31

بغرض اثبات نبوت قرآن کے معجزہ ہونےکے دلائل

32

ناسخ منسوخ آیتوں کی جامع بحث

33

نافرمانوں کو فہمائش نیز جلد عذاب مانگنے  پر تنبیہ

34

سب کو ہدایت پر لانے  کا اختیار آنحضرت ﷺ کو بھی نہ تھا

34

قیامت کےدن نافرمانوں کا لاحاصل پچھتاوا

35

آنحضرتﷺ کو تسلی امت محمدیہ کی فضیلت

36

آنحضرتﷺ  نفع و نقصان کے مالک نہیں تھے

37

قیامت جلد لانے کےمطالبے  کا  جواب

37

دنیا میں جلد عذاب مانگنے کے مطالبے کا جواب

38

مشرکوں کو انکار قیامت پر تنبیہ

39

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 17614
  • اس ہفتے کے قارئین 92830
  • اس ماہ کے قارئین 1146330
  • کل قارئین110467768
  • کل کتب8843

موضوعاتی فہرست