#3511

مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

مشاہدات : 6429

شب برأت حقیقت کے آئنے میں

  • صفحات: 40
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1400 (PKR)
(جمعرات 03 مارچ 2016ء) ناشر : صبح روشن پبلشرز لاہور

اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رہنمائی کے لیے انبیاء کرام اور رسولوں کو مبعوث فرمایا جو شرک و بدعت میں ڈوبی ہوئی انسانیت کو صراط مستقیم سے ہمکنار کرتے، اللہ تعالیٰ کے احکامات کو بندوں تک پہنچاتے۔ اس سلسلہ نبوت کی آخری کڑی ختم الانبیاء حضرت محمد ﷺ ہیں۔ آپﷺ ایک داعئ انقلاب، معلم، محسن و مربی بن کر آئے۔ جس طرح آپﷺ کے فضائل و مناقب سب سے اعلیٰ اور اولیٰ ہیں اسی طرح آپ ﷺ کی امت کو بھی اللہ رب العزت نے اپنی کلام پاک میں"امت وسط" کے لقب سے نوازہ ہے۔ اسلام نے اپنی دعوت و تبلیغ اور امت کے قیام و بقاء کے لیے اساس اولین ایک اصول کو قرار دیا ہے جو"امر بالمعروف و نہی عن المنکر" کے نام سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ دعوت الی الخیر، برائی سے روکنا اس امت کا خاصہ اور دینی فریضہ ہے۔ اسلام تو نبی اکرم ﷺ کی حیات مبارکہ میں مکمل ہو گیا تھااورانسان کی راہنمائی کے لیے اس میں تشنگی کا کوئی ایسا پہلو نہیں جس میں انسان کے لیے راہنمائی نہ ہو۔ شب و روز کی زندگی کے معمولات و عبادات سب موجود ہیں مگر مسلمانوں نے نعوذ با للہ عبادت کے نام پر ایسے کام شروع کر دیئے جیسے وہ اسلام کو ادھورہ اور شریعت محمدیہ ﷺ کو ناقص قرار دینے پر تلے ہوئے ہیں۔ زیر نظر کتاب"شب برات حقیقت کے آئینے میں"جو کہ فضیلۃ الشیخ محمد عظیم حاصلپوری کا ایک تحقیقی رسالہ ہے۔ محترم موصوف جو کہ علمی و ادبی حوالے میں ایک معتبر حیثیت کے حامل ہیں۔ فاضل مصنف نے کتاب ہذا میں شب برات کی حقیقت کا قرآن سنت کی روشنی میں تحقیقی جائزہ لیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی محنت کو شرف قبولیت سے نوازے اور محترم موصوف کو ہمت واستقامت سے نوازے۔ آمین(عمیر)

عناوین

صفحہ نمبر

خطبہ مسنونہ

7

شب برأت کی حقیقت

9

کہیں ہم دھوکے میں تو نہیں

13

شب برأت حقیقت کے آئنہ میں

17

شب برأت چہ معنی دارد

17

مغفرت کا دن

18

مشرک کی بخشش نہیں

22

رزق کی تقسیم

23

اعمال کے اٹھائے جانے کا دن

25

کینہ پرور اور قاتل کی معافی کا دن

25

مومنوں کی بخشش کا دن

26

کینہ پرور کی معافی نہیں

27

مشرک کی معافی نہیں

29

تمام مخلوق کی معافی

33

شب برأت، حلوہ اور چراغاں

34

عجیب کہانی، ایک راز

35

شب برأت اور آتش بازی، میرا مذہب نہیں

36

روحوں کی آمد

38

خلاصہ کلام

39

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 70029
  • اس ہفتے کے قارئین 288413
  • اس ماہ کے قارئین 288413
  • کل قارئین111895741
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست