#479

مصنف : حافظ ابو یحیٰ نور پوری

مشاہدات : 25504

صحیح بخاری کا مطالعہ اور فتنہ انکار حدیث

  • صفحات: 530
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15900 (PKR)
(بدھ 08 جون 2011ء) ناشر : دار الاسلاف لاہور

قرآن مجید کے بعد صحیح بخاری سب کتابوں سے زیادہ صحیح کتاب ہے ۔جیسا کہ امت مسلمہ کے متفقہ تلقی بالقبول والے اصول (اصح الکتب بعد کتاب اللہ )اور اجماع سے ثابت ہے ۔یہی وجہ ہے کہ کہ منکرین حدیث نے صحیح بخاری کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے اور اسی سلسلے میں شبیر احمد ازہر میرٹھی نے ’اسماء الرجال‘کے بھیس میں ’صحیح بخاری کا مطالعہ‘ کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے جس میں اس عظیم الشان کتاب پر بے جا الزام تراشی کر کے اس کی شان کو گھٹانے کی کوشش کی ہے جو بقول شاہ ولی اللہ دہلوی ؒ بدعتی ہونے کی نشانی ہے۔زیر نظر کتاب میں فاضل نوجوان حافظ ابو یحیٰ نورپوری نے میرٹھی کی کتاب کا مفصل رد لکھا ہے اور اصول حدیث،علم اسماء الر جال اور اصول محدثین کی روشنی میں اس کی تردید کی ہے تاکہ عامۃ المسلمین منکرین حدیث کے فتنے اور تلبیسات سے محفوظ رہیں۔

عناوین

 

صفحہ نمبر

حدیث تحریک شفتین

 

46

حدیث تحویل قبلہ

 

64

دوران حج یا بعد از حج گھروں کے پچھواڑے سے دخول کی ممانعت

 

137

آیت تکمیل دین دین کا محل نزول اور روز نزول

 

150

سیدنا مقداد بن  الاسود ؓکی منقبت

 

173

سیدنا علی ؓکی منقبت میں حدیث صلح حدیبیہ

 

178

صحابہ کرام کے مال تجارت کو دیکھ کر خطبہ جمعہ چھوڑ جانے کی ہدایت

 

218

منافقین کے بارہ میں صحابہ کرام کی دو آراء پر قرآنی تنبیہ

 

241

سیدنا علی ؓکی منقبت میں حدیث بریدہ بن حصیب ؓ

 

264

سیدنا عمار بن یاسر ؓکی شہادت کی نبوی پیش گوئی

 

312

کفار سے مقابلے میں تخفیف

 

333

قحط کے موقع پر سیدنا عمر ؓکا سیدنا ابن عباس ؓسے توسل

 

355

تیمم کے متعلق حدیث عمار بن یاسر ؓ

 

371

تیمم میں ایک ضرب یا دو؟

 

390

تیمم کے متعلق سیدنا ابن مسعود ؓاور سیدنا ابو موسیٰ اشعری ؓمیں مباحثہ

 

402

’’نیکیاں گناہوں کو مٹا دیتی ہیں‘‘کے شان نزول کے متعلق حدیث

 

421

حمدًا کثیرًا طیباً ....کی فضیلت میں حدیث رفاعہ بن رافع ؓ

 

439

منافقین کی طرف سے سیدہ عائشہ ؓ پر بہتان کا واقعہ

 

448

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 36953
  • اس ہفتے کے قارئین 217448
  • اس ماہ کے قارئین 963612
  • کل قارئین105834733
  • کل کتب8792

موضوعاتی فہرست