#2014

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 6407

رحمۃ اللعالمین ﷺ کی جانوروں پر شفقت

  • صفحات: 75
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1500 (PKR)
(بدھ 15 اکتوبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

ہمارے  پیارے نبیﷺ  کی آمد سے  قبل عرب کےلوگ بڑے جاہل تھے ۔ وہ بہت  سے ایسے  کام کرتے  جو کھلم کھلا ظلم تھے جانوروں پر بھی  وہ طرح طرح  کے ظلم کرتے تھے ۔ ان ہی مظالم میں سے  ایک یہ تھا کہ جب وہ سفر کرتے  راستے میں کھانے کا سامان  ختم ہو جاتا  تو زندہ جانور  کے جسم  سے گوشت  کاٹ کر کچابھون کر کھاجاتےاوراسی اگر سفر کےدوران پانی  نہ  ملتا تویہ  لوگ اونٹ کا کوہان چیر کر اس میں  سے  پانی نکال کرپی جاتے اور بھی اس طرح کے کئی ظلم  جانوروں پر کرتے ۔ لیکن جب  رحمت کائنات نبی کریم ﷺکی آمد ہوئی تو آپ  ﷺ نے  جانوروں کے معاملے میں لوگوں کوسمجھایا ،انہیں ہدایات دی اور  ان بے زبانوں پر ظلم کاسلسلہ بندکروایا ۔اس طر ح آپ کی  ذات گرامی  جانوروں کے لیے  بھی رحمت بن کر آئی۔اس لیے جانوروں پرترس کھانا، ان  کی خوراک کاخیال رکھنا ،خصوصا بھوک میں ان کو  کھلانا پلانا، ان کوتنگ کرنےسے باز رہنا،ان کی طاقت  کے مطابق ان پر  بوجھ لادنا،زخمی یا بیمار ہونے کی صورت میں انہیں آرام دلانا ایک مسلمان پر فرض ہے ۔اور پیار ے  نبی ﷺ کی سنت بھی  ۔زیر نظر کتاب ’’ر حمۃ اللعالمین کی جانوروں پر شفقت‘‘ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی  تالیف ہے  جس میں انہوں نے   نبی ﷺکی آمدسے  قبل  عرب کے  جانوروں پر مظالم کاذکر کرتے ہوئے  نبی ﷺکی  جانوروں کے متعلق شفقت  ورحمت اور ان کے ساتھ حسنِ معاملہ  اور دیگر احکامات کو سیرت نبویہ اور احادیث کی روشنی میں  بڑے احسن انداز سےں  بیان کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ محترمہ کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین) (م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

خطبہ مسنونہ

 

5

سخن وضاحت

 

7

رحمۃ العالمین ﷺ کی جانوروں پر شفقت

 

9

جانور انسان کی اہم ضرورت

 

10

جانوروں کے حقوق

 

14

جاہلیت میں جانور پر کیے جانے والے ظلم

 

17

زندہ جانور کی کھال اتارنا

 

19

زندہ جانوروں پر نشانہ بازی کرنا

 

21

جانوروں کو چھیڑنا اور تنگ کرنا

 

25

شرط باندھ کر ذبح کرنا

 

31

جانور کے سامنے چھری تیز نہ کرنا

 

34

موذی جانور کو مارنے میں بھی نرمی

 

37

جانور کو بھوکا پیاسا نہ رکھا جائے

 

39

جانور کا اپنے سے بھی زیادہ خیال رکھنا

 

44

جانور کو بھوکا رکھنا بد ترین گناہ

 

46

بال ارادہ جانور کو کھلانے پلانے میں بھی اجر

 

50

جانور پر بلا ضرورت نہ بیٹھنا

 

54

جانور کو تیز چلانا

 

59

جانوروں کو آپس میں لڑانا

 

63

مغرب میں جانوروں کے حقوق

 

66

آخری بات

 

70

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 45295
  • اس ہفتے کے قارئین 203827
  • اس ماہ کے قارئین 1722900
  • کل قارئین115614900
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست