#4952

مصنف : محمد طارق شمسی بن شمس الحق خان

مشاہدات : 22989

قرآنی آیات کے شان نزول ( مکمل )

  • صفحات: 498
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12450 (PKR)
(بدھ 29 نومبر 2017ء) ناشر : شمسی پبلشنگ ہاؤس کراچی

قرآن مجید اللہ جل شانہ کا آخری پیغام ہدایت ہے اور قرآن مجید ہی تمام اچھائیوں کا منبع ومصدر ہے۔اسی سے نیکیوں اور انسانی زندگی کی روشنیوں کے چشمے پھوٹتے ہیں۔ اسی میں دلوں کی شفا‘ بیماریوں کا مداوا اور مومنین کے لیے رحمت کا سامان ہے۔ اور یہی وہ مقدس کتا ب ہے جو لوگوں کو بحر ظلمات سے نکار کر نور اسلام کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔ اس کتاب کی حفاظت کا ذمہ  خود اللہ عزوجل نے لیا ہے اور ہر زمانہ میں مخصوص لوگ پیدا فرمائیں ہیں جو اپنے وقت کے مخصوص حالات اور تقاضوں کے پیش نظر قرآنی علوم میں سے کسی ایک کو اپنے لیے منتخب کرتے رہے اور خدمت کا حق ادا کرتے رہے۔قرآنی مجید سمجھنے کے لیے جن علوم کا جاننا ضروری ہے ان میں سے ایک اہم علم’اسباب النزول‘‘ ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی اسی موضوع سے متعلقہ ہے  جس میں آیات کا شان نزول‘ ماحول‘ پس منظر اور نزول وحی کے ظاہری سبب اور واقعہ کو بیان کیا گیا ہے۔  ہر آیت کے تحت مستند کتب تفسیر کے حوالے سے شان نزول کو بیان کیا ہے اور ہر روایت کے نیچے اس کے ماخذ کا حوالہ بھی موجود ہے۔ زیادہ تر روایات تفسیر ابن کثیر‘ تفسیر مظہری‘ اور امام واحدی کی’اسباب النزول‘ سے لی گئی ہیں۔ پہلی جلد میں سورۂ توبہ کے آخر تک کی آیات کا شان نزول بیان کیا ہے۔یہ کتاب’’ قرآنی آیات کے شان نزول ‘‘ محمد طارق شمسی﷾ کی تصنیف ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

فہرست زیر تکمیل

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7837
  • اس ہفتے کے قارئین 238388
  • اس ماہ کے قارئین 1757461
  • کل قارئین115649461
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست