#3774

مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری

مشاہدات : 86590

قرآن کی عظمت و فضیلت

  • صفحات: 130
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3250 (PKR)
(منگل 05 جولائی 2016ء) ناشر : مکتبہ قرآنیات لاہور

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا کلام ،اس کی آخری کتاب اور اس کا ایک معجزہ ہے ۔ یہ دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔اس نے اپنے سے پہلے کی سب الہامی کتابوں کو منسوخ کردیا ہے۔ اوران میں سےکوئی بھی آج اپنی اصل صورت میں محفوظ نہیں ۔ البتہ قرآن تمام پہلی کتابوں کی تعلیمات کواپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے ۔اور قرآن مجید واحد ایسی کتاب کے جو پوری انسانیت کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں انسان کو پیش آنے والےتما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی زندگی کا انحصار اس مقدس کتاب سے وابستگی پر ہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ جائے۔ قرآن کریم کا یہ اعجاز ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کی حفاظت کا ذمہ خود لیا۔اور قرآن کریم ایک ایسا معجزہ ہے کہ تمام مخلوقات مل کر بھی اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہیں۔قرآن کی عظمت کا اندازہ اس امر سے بھی لگایا جاسکتا ہے ہ یہ کتاب جس سرزمین پر نازل ہوئی اس نے وہاں کے لوگوں کو فرشِ خاک سے اوجِ ثریا تک پہنچا دیا۔اس نےان کو دنیا کی عظیم ترین طاقت بنا دیا۔قرآن واحادیث میں قرآن اور حاملین قرآن کے بہت فضائل بیان کے گئے ہیں ۔نبی کریم ﷺ نے اپنی زبانِ رسالت سے ارشاد فرمایا: «خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنَ وَعَلَّمَهُ» صحیح بخاری:5027) اور ایک حدیث مبارکہ میں قوموں کی ترقی اور تنزلی کو بھی قرآن مجید پر عمل کرنے کےساتھ مشروط کیا ہے ۔ارشاد نبو ی ہے : «إِنَّ اللهَ يَرْفَعُ بِهَذَا الْكِتَابِ أَقْوَامًا، وَيَضَعُ بِهِ آخَرِينَ»صحیح مسلم :817)تاریخ گواہ کہ جب تک مسلمانوں نے قرآن وحدیث کو مقدم رکھااور اس پر عمل پیرا رہے تو وہ دنیا میں غالب اور سربلند رہے ۔ انہوں نے تین براعظموں پر حکومت کی اور دنیا کو اعلیٰ تہذیب وتمدن اور بہترین نظام ِ زندگی دیا ۔ اور جب قرآن سے دوری کا راستہ اختیار کیا تو مسلمان تنزلی کاشکار ہوگئے۔شاعر مشرق علامہ اقبال نے بھی اسی کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا :  وہ معزز تھے زمانے میں مسلماں ہوکر اور تم خوار ہوئے تارک قرآن ہوکر زیر تبصرہ کتاب ’’ قرآن کی عظمت وفضیلت‘‘ماہنامہ محدث کے معروف کالم نگار اور کئی کتب کے مصنف ومترجم محترم مولانا محمد رفیق چودھری ﷾ کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے قرآن مجید کی عظمت وفضیلت کے بعض پہلوؤں کو عام فہم انداز میں اُجاگر کیا ہے ۔ کتاب کے مصنف محترم محمد رفیق چودہری ﷾ علمی ادبی حلقوں میں جانی پہچانی شخصیت ہیں ۔ ان کو بفضلہٖ تعالیٰ عربی زبان وادب اور علوم قرآن سے گہرا شغف ہے او ر طالبانِ علم کو مستفیض کرنے کے جذبے سےسرشار ہیں۔ قرآن مجید کا لفظی وبامحاورہ ترجمہ کرنے کے علاوہ ان دنوں قرآن مجید کی تفسیر لکھنے میں مصروف ہیں جس کی دو جلدیں شائع ہوچکی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتعلیمی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فر ما ئے۔ (آمین) (م۔ا)

130%">

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

7

باب 1۔ قرآن کاتعارف اوراہمیت

11

باب 2۔ قرآن کی خصوصیات اورفضائل

17

کلام الہی

17

محفوظ کلام

18

معجزہ کلام

18

کامل ہدایت

19

عالمگیرکتاب

20

فصیح وبلیغ ت کلام

21

تضاد سے پاک

21

پر تاثیر کلام

22

سچی پیش گوئیاں

32

باب 3۔ احادیث میں قرآن کےفضائل

35

باب 4۔ سماء القرآن

51

باب 5۔ جمع وتدوین قرآن

75

جمع وتدوین کامفہوم

75

عہد نبوی میں قرآن کی حفاظت

76

عہد صدیقی میں قرآن کی تدوین

79

عہد عثمانی میں قرآن کی تدوین

82

باب  6۔ قرآنی احکام کےبنیادی اصول

85

اجمال واختصار

85

تدریج

86

آسانی اورسہولت

89

عدم حرج

90

باب 7۔ قرآن کی ایک تشبیہ

92

باب 8۔ قرآنی جواہر پارے

97

باب 9۔ مفید قرآنی معلومات

118

آیت سورت نقطے اوراعراب

118

منزل ،رکوع ،سیپارے ،سجدہ تلاوت

119

علوم القرآن

119

قرآن کےمضامین

120

مسلمانوں پر قرآن مجید کےحقوق

121

چند مشہور تفاسیر کےنام

123

تلاوت قرآن کےآداب واحکام

125

قرآن کی چند جامع دعائیں

127

قرآن مجید کی حقوق

130

تلاوت قرآن مجید

130

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 43235
  • اس ہفتے کے قارئین 340213
  • اس ماہ کے قارئین 1393713
  • کل قارئین110715151
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست