#4444

مصنف : مشتاق احمد چنیوٹی

مشاہدات : 4574

قادیانیت کے دو چہرے (قادیانی تضادات کا مجموعہ)

  • صفحات: 166
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7470 (PKR)
(جمعرات 09 فروری 2017ء) ناشر : ختم نبوت اکیڈمی لندن

اللہ تعالی نے نبی کریم کو آخری نبی اور رسول بنا کر بھیجا ہے۔ آپ خاتم النبیین اور سلسلہ نبوت کی سب سے آخری اینٹ ہیں، جن کی آمد سے سلسلہ نبوی کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔ آپ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آسکتا ہے۔ لیکن آپ نے فرمایا کہ میرے بعد متعدد جھوٹے اور کذاب آئیں گے جو اپنے آپ کو نبی کہلوائیں گے۔ آپ کے بعد آنے والے متعدد کذابوں میں سے ایک کذاب مرزا غلام احمد قادیانی ہے، جس نے نبوت کا دعوی کیا اور شریعت کی روشنی میں کذاب اور مردود ٹھہرا۔ لیکن اللہ رب العزت نے اس کی حقیقت کو جھوٹ وفریب کا بے نقاب کرد یا۔ چنانچہ اس کے خلاف ایک زبر دست تحریک چلی جو اس کے دھوکے اور فریب کو تنکوں کی طرح بہا لے گئی۔ پاکستانی پارلیمنٹ نے اسے اور اس کے پیرو کاروں کو غیر مسلم قرار دے کر ایک عظیم الشان فیصلہ کر کے ایک تاریخ رقم کردی۔ زیر نظر کتاب "قادیانیت کے دو چہرے" محترم مولانا مشتاق احمد چنیوٹی صاحب کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے قادیانیوں کے بدترین کفریہ عقائد و عزائم پر مبنی عکسی شہادتیں اکٹھی کر دی ہیں۔ اور اس کی طرف سے کئے جانے والے جھوٹے دعووں اور کفریہ عقائد و قابل اعتراض باتوں کو ایک جگہ جمع کر دیا ہے، تاکہ ان کے جرائم کو تمام مسلمان پہچان سکیں۔ اللہ تعالی ان کی اس محنت کو قبول ومنظور فرمائے اور تمام مسلمانوں کو قادیانیوں کے اس خطرناک فتنے سے محفوظ فرمائے۔ آمین (راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظات

 

عرض مؤلف

 

مقدمہ

 

پہلا باب

 

مرزا قادیانی کے اپنے ذاتی حالات کے متعلق تضادات

 

پہلی فصل: نام و نسب، تعلیم، ملازمت وغیرہ

 

دوسری فصل: معجزات کی تعداد کے متعلق تضاد بیانی

 

تیسری فصل: مرزا قادیانی پر الہامات کی ابتداء کب ہوئی

 

چوتھی فصل: ّسمانی تائید علوم لدنیہ وغیرہ

 

دوسرا باب:

 

مختلف شخصیات اور واقعات کے بارے میں

 

تضاد بیانی

 

جاری ہے۔۔۔

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 18840
  • اس ہفتے کے قارئین 249391
  • اس ماہ کے قارئین 1768464
  • کل قارئین115660464
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست