#4785

مصنف : ڈاکٹر محمد عمران

مشاہدات : 6981

قادیانی تفاسیر کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ

  • صفحات: 355
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8875 (PKR)
(جمعہ 15 ستمبر 2017ء) ناشر : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، ملتان

اللہ رب العزت نے سیدنا حضرت آدم﷤ سے سلسلہ نبوت کا آغاز کیا اور آخر میں آخری نبی و رسول  حضرت محمد ﷺ کو  مبعوث فرمایا۔ آپ ﷺ خاتم النبیین اور سلسلہ نبوت  کی سب سے آخری اینٹ ہیں ،جن کی آمد سے سلسلہ نبوی کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔آپ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آسکتا ہے ۔لیکن آپ نے فرمایا کہ میرے بعد متعدد جھوٹے اور کذاب آئیں گے جو اپنے آپ کو نبی کہلوائیں گے۔آپ کے بعد آنے والے متعدد کذابوں میں سے ایک  کذاب مرزا غلام احمد قادیانی ہے ،جس نے نبوت کا دعوی کیا اور شریعت کی روشنی میں کذاب اور مردود ٹھہرا۔لیکن اللہ رب العزت نے اس کی حقیقت کو جھوٹ وفریب کا بے نقاب کرد یا ۔چنانچہ اس کے خلاف ایک زبر دست تحریک چلی جو اس کے دھوکے اور فریب کو تنکوں کی طرح بہا لے گئی۔ پاکستانی پارلیمنٹ نے اسے اور اس کے پیروکاروں کو غیر مسلم قرار دے کر ایک عظیم الشان فیصلہ کر کے ایک تاریخ رقم کردی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ قادیانی تفاسیر کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ‘‘ ڈاکٹر محمد عمران کی ہے۔ جس میں مرزا قادیانی نے جو قرآنی آیات کی تحریف اور غلط تفاسیر کیں ہیں ان کو عیاں کیا ہے ۔ مزید اس کتاب میں تعارف قادیانیت، مرزا غلام احمد قادیانی، حکیم نور الدین بھیروی، مولوی میر محمد سعید، مولوی غلام حسن نیازی، ڈاکٹر بشارت احمد، محمد علی لاہوری اور قادیانی کی دیگر    تفاسیر کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ پیش کیا ہے۔ تا کہ کوئی مسلمان ان کی گندی باتوں میں نہ آئے اور گمراہی کے دین سے بچ کر دین محمدیﷺ کو اپنے جسم اور روح میں بسا لے۔ اللہ تعالی ان کی اس محنت کو قبول ومنظور فرمائے اور تمام مسلمانوں کو قادیانیوں کے اس خطرناک فتنے سے محفوظ فرمائے۔آمین(رفیق الرحمن)

عناوین

صفحہ نمبر

تعارف قادیانیت

15

قادیانیت قرآن اوراصول تفسیر

65

حوالہ جات

87

باب دوم

 

مرزاغلام احمد کی تفسیر ’’تفسیر‘‘کاتحقیقی وتنقیدی جائزہ

 

مرزاغلام احمد کےحالات وعلمی مقام

94

تفسیر تفسیر‘‘کاتعارف

102

مرزاغلام احمد کی تفسیر کااصول تفسیر کی  روشنی میں جائز ہ

104

مرزاغلام احمد کی تفسیر میں امتیازی مسائل  کاجائزہ

115

حکیم نوالدین بھیروی کی تفسیر ’’حقائق الفرقان‘‘کاتحقیقی وتنقیدی جائزہ

 

حکیم نورالدین کےحالات وعلمی ومقام

151

تفسیر حقائق الفرقان کاتعارف

155

حقائق الفرقان کااصول تفسیر کی روشنی میں جائزہ

156

حقائق الفرقان میں مذکورہ امتیازی مسائل کاجائزہ

162

مولوی میرمحمد سعیدکی تفسیر’’اوضح القرآن مسمیٰ بہ تفسیراحمدی ‘‘کاتحقیقی وتنقیدی جائزہ

 

مولوی میرمحمد سعید کےحالات

163

تفسیراوضح القرآن مسمٰی بہ تفسیراحمدی‘‘کاتعارف

164

تفسیراوضح القرآن مسمی بہ تفسیراحمدی کااصول تفسیر کی روشنی میں جائزہ

165

اوضح القرآن مسمی بہ تفسیری احمدی‘‘میں مذکورہ امتیازی مسائل کاجائزہ

173

مولوی غلام حسن نیازی کی تفسیر حسن بیان‘‘کاتحقیقی وتنقیدی جائزہ

 

غلام حسن نیازی کےحالات وعلمی مقام

176

تفسیر ’’حسن بیان ‘‘کاتعارف

178

تفسیر’’حسن بیان ‘‘کااصول تفسیر کی روشنی میں جائزہ

179

’’حسن بیان ‘‘میں موجودہ امتیازی مسائل کاجائزہ

186

ڈاکٹر بشارت احمد کی تفسر ’’انوارلقرآن‘‘کاتحقیقی وتنقیدی جائزہ

 

ڈاکٹر بشارت احمد کےحالات

189

تفسیر انوار القرآن کاتعارف

190

تفسیر’’انوارالقرآن ‘‘کااصول تفسیر کی روشنی میں جائزہ

190

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 16317
  • اس ہفتے کے قارئین 174849
  • اس ماہ کے قارئین 1693922
  • کل قارئین115585922
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست